RECASTخبرنامہ نمبر607/2020
کوئٹہ 18فروری :۔صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے ریٹائر پروفیسر اعجاز الحق کو کوئی ٹی ٹی اے اور ٹی ڈی اے کی مد میں بقایاجات اداکر دئیے گئے تفصیلات کتے مطابق پروفیسرز عجاز الحق نے صوبائی محتسب بلوچستان کو درخواست دی تھی کہ محکمہ تعلیم کے حکام سے میرے بقایاجات ادا نہیں کئیے جس کے بارے میں کئی بار درخواستیں بھی دیں مگر تا حا ل کچھ نہیں ہوا۔جس پرصوبائی محتسب بلوچستان سیکر ٹریٹ کے ڈائریکٹر انیوسٹی گیشن ملک ظہور کاسی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کے آفیسران سے تحقیقات کی اور کیس صوبائی محتسب کے سامنے پیش کیا جس پر صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے متعلقہ حکام کو پروفیسر اعجاز الحق کو بقایاجات اداکرنے کی ہدایت کی بعد ازاں درخواست گزار نے تحریری طور پر بقایاجات وصول ہونے کی تصدیق کی اور صوبائی محتسب بلوچستان اور اسٹاف کا شکریہ اداکیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 18فروری :۔نظامت شہری دفاع بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق رہ سال کی طرح اس سال بھی یکم مارچ 2020ءکو شہری دفاع کاعالمی دن منایا جارہاہے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح وبلوچستان میں بھی یہ دن بڑے جوش وخروش سے منا یا جا رہاہے اس موقع پر صوبائی ہیڈ کواٹر بلوچی اوسٹریٹ کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں سیمینار علمی مطاہرہ اور شہری دفاع کے آلات کی نمائش شامل ہیں اس سلسلے میں تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹر میں بھی اس دن کی مناسبت سے شہری دفاع کا عملی مظاہرہ ریلی اور واک کا انعقاد کیا جائیگا قومی شاہراہوں پر شہری دفاع کی افا دیت اور کردار کے حوالے سے بینرزآویزاں کئے جائنگے الیکٹر انک میڈ یا اس دن کی مناسبٹ سے خصوصی پر وگرام ٹیلی کا سٹ اور نشر کر ینگے جبکہ قومی اور مقامی اخبارات اس دن کے حوالے سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کرینگے شہری دفاع کاعالمی دن منانے کا مقصد شہری دفاع کی اہمیت اور افا دیت کو اجاگر کرانا اور لوگوں میںشہری دفاع سے متعلق شعور آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ حالت جنگ یا ایام امن میں کسی قسم کی بھی قدرتی یاغیر قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرسکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment