HomeNews17.03.2020 Tuesday (File No.1)

17.03.2020 Tuesday (File No.1)

17.03.2020 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر1074/2020
سبی 17مارچ:۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی صدارت میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات پر آج یہاں ڈی سی آفس سبی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحمت اللہ گشکوری، اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کانسی، چیف آفیسر اسلم لغاری، تحصیلدار نصیر ترین، انجمن تاجران، ہوٹل مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام دفاتر اسپتال اور خاص مقامات پر حفاظتی اسپرے بھی کیا جارہا ہے ڈسٹرکٹ سبی میں کرونا وائرس کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی انتظامات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں وائرس کی روک تھام کیلئے سب نے کردار ادا کرنا ہوگا کرونا وائرس سے بچاو کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ حفاظتی تدابیر اپنائیں انہوں نے انجمن تاجران اور دکانداروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباء ہے لہذا ہم ایک دوسرے کی مدد کر کہ ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوگیا ہے دس سے زائد لوگوں کے ہجوم پر پابندی عائد ہوگی لہذا تمام ہوٹل مالکان اور دکانداروں سے گزارش ہے کہ لوگوں کا ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
()()()
خبر نامہ نمبر1075/2020
کوئٹہ17مارچ:۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کے ایک حکم نامے کے مطابق ماریہ احمد ولد ڈاکٹر احمد خان ذات حمز زئی سکنہ سید قادر روڈ لورالائی ٹاون تحصیل بوری ضلع لورالائی کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر1076/2020
پشین 17مارچ:۔ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سب نے انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ کے عوام قبائلی عمائدین علماء کرام اور انتظامیہ پوری طرح تیار ہے کورونا وائرس پر انتظامی غفلت عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عالمی مرض کو مات دینے کیلئے سب نے اپنا فرض نبھانا ہوگا یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں ملنے والی پرائیوٹ ہسپتال ایسوسی ایشن، ہوٹل ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) امین اللہ ناصر اور ڈی ایچ او زمان جمالی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات تسلی بخش ہے پرائیوٹ ہسپتال عملہ مریضوں کو بہتر انداز میں شعور و آگہی فراہم کرے انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کا درس دیکر انکے ساتھ بہتر سلوک کریں کورونا وائرس عالمی وباء اسکے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ ہسپتال میں آیسولیشن وارڈ قائم کریں آیسولیشن وارڈ میں واش روم، ایمرجنسی کٹ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہسپتال کی انتظارگاہ میں دو سے زیادہ مریضوں کو بیٹھنے نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے باہر کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگہی سے متعلق بینرز آویزاں کریں کل سے ضلعی انتظامیہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کا وزٹ بھی کرئیگی ہسپتال انتظامیہ اور اسٹاف کورونا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سرجیکل ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹوروں میں سرجیکل ماسک اور گلوز کے مہنگے داموں فروخت ہونے سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں میڈیکل اسٹور اور دکاندارن ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں ورنہ منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے عوام انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144نافذ کرکے عوامی اجتماعات،ہوٹلوں،سینما اور شادی ہالز پر پابندی لگادی گئی ہے عالمی وباء کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے ہی شکست دے سکتے ہیں ہوٹل مالکان صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کریں اور ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کو بیٹھانے سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی تاجر برادری بھی عالمی وباء کیخلاف آگہی مہم میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ گاہکوں سے ہاتھ اور بغل گیر ہوئے بغیر سلام کیا کریں انہیں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کریں دکانوں میں لوگوں کو فضول بیٹھانے سے اجتناب کریں گاہکوں سے پیسے لیتے وقت ہاتھوں میں گلوز پہنا کریں ڈسٹرکٹ میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دکانوں کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے دکانداران اپنی اور عوام کی صحت کا خیال رکھیں۔
()()()

خبرنامہ نمبر1077/2020
پشین 17مارچ:۔ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزمان جمالی کو شہر اور انکے 44وارڈز میں کورونا وائرس سے بچاؤ اسپرے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر کرنیکی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہر کی مین شاہراؤں گلی کوچوں اور مارکیٹوں سمیت 44وارڈوں میں کچروں اور نالیوں کی صفائی کا نظام مزید بہتر بنائی جائے روزانہ کی بنیادوں پر سڑکوں کی صفائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو شہر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال پر نظر رکھنے اور کورونا سے بچاؤ اسپرے کرنیکی ہدایت دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر بھی موجود تھے۔
()()()
خبرنامہ نمبر1078/2020
پشین 17مارچ:۔ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے منگل کے روز اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) سے بلاک شدہ شناختی کارڈز کے کوائف اور چھان بین کے بعد 23بلاک شدہ شناختی کارڈ جن میں 19مرداور 4 خواتین شامل ہیں کے کیسز کی بحالی کے سفارشات ریجنل نادرا آفس کوئٹہ کو ارسال کردیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر1079/2020
پشین 17مارچ:۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ڈسٹرکٹ کی چھوٹی بڑی شاہراہیں اور مارکیٹوں سمیت مختلف گلی کوچوں میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین کی خصوصی ہدایت پر شہر میں کلین آپریشن شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر شہر اور اطراف میں نالیوں سے کچرہ اٹھا کر اسپرے کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ کے عوام بھی کورونا وائرس کیخلاف میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم میں انکا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ الرٹ ہے سٹی کے تمام وارڈوں میں گلیوں اور نالیوں کو صاف کرنے کا عمل جاری ہے۔
()()()
پریس ریلیز
کوئٹہ17مارچ:۔بلوچستان رول سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روزممبر صوبائی اسمبلی جمعیت علماء اسلام آف کے رہنما عبدالو حد صدیقی نے بی آرایس پی ئیڈ آفس کا دورہ کیا۔دورے کے موقع ارکین صوبائی اسمبلی عبدالو احد صدیقی نے بلوچستان رول سپورٹ پر وگرام کے چیف ایگز یکٹیو کے آفیسر نادر گل بڑ یچ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران (سی ای او) بی آرایس پی نے ممبر اسمبلی کو بی آرایس پی کے صوبے میں جاری سکیمات کے حوالے بتایا ۔جس پر رکن اسمبلی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ اتعلیم صحت اور لائیو اسٹاک میں بی آرا یس پی کے خد مات قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آرایس پی نہ صرف صوبے کی ترقی کیلئے کو شاں ہے بلکہ لوگوں کو روزگار بھی فراہم کررہی ہیں۔بی آرایس پی جیسے ادارے بلوچستان کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔
()()()

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment