DOWNLOAD

خبر نامہ نمبر 3152/2018
کوئٹہ 16نومبر۔ صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فرو غ کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سر گرمیوں کے مواقع بھی دینے چاہیئے تاکہ وہ عملی زندگی میں ایک ذمہ داری شہری بن کر ابھریں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چمن میں صادق گرین اسٹیڈیم چمن میں پہلے اسٹرو ٹرف بچھانے کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان جنرل عاصم باجوہ ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی ، اعلیٰ سول و فوجی حکام ، معتبرین ، قبائلی رہنماؤں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تیاری کے سلسلے میں جن جن اداروں نے بھی حصہ لیا وہ مبار کباد کے مستحق ہیں اور مستقبل میں بھی ہم سب مل کر صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اس قسم کے اسٹیڈیم بنائیں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو کھیلوں کے مؤثر مواقع مل سکیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر ملک و صوبے کا نام روشن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی فضاء بہتر سے بہتر ہورہی ہے اس ضمن میں ہمارے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے ہم نے بہتر منصوبے بندی کرنی ہے اور ان کو بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے یہ اسی وقت ممکن جب ہم کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے ۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل منفی سر گرمیوں سے دور رہ سکے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن میں شامل ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو تعلیم ، صحت، روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو کھیلوں کے میدان اور دیگر سہولیات بہم پہنچا سکیں تاکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کونکھار نے میں آسانی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے ثمرات آپ کو بہت جلد نظر آسکیں گے جوکہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جس علاقے میں جاتے ہیں تو عوام کا مطالبہ ہوتا ہے کہ بچوں کے لئے اچھے اسکول و کالجز، صحت ، کھیلوں کے میدان ہوں ۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو بہتر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی عوام کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو بھی چاہیئے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اد ا کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی اپنی زندگی کا لازمی جزبنا ئیں ۔تقریب سے کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان جنرل عاصم باجوہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر3153/2018 
کوئٹہ 16نومبر۔حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق منظور احمد کاکڑ ،کیپٹن (ر)عبدالخالق ، رامن محمد حسنی اور حسنیان ھاشمی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر3154/2018 
کوئٹہ 16نومبر ۔بلو چستان ٹرانز جنڈر پرسنز رائٹس پروٹیکشن پالیسی سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم حکومت بلو چستان کے آفیسران یواین وومن فوروم فارڈگنٹی انشییٹو،عورت فاؤنڈیشن لیجنڈسوسائٹی اور ہوم نیٹ کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بلو چستان ٹرانزجنڈر پرسنز رائٹس پروٹیکشن پالیسی پرمشاورت کی گئی اور خواجہ سراوں کے مسائل اور انکی فلاح وبہبود کو پالیسی کا حصہ بنانے پر بحث کی گئی ۔
()()()
پریس ریلیز
کوئٹہ 14نومبر ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے علاقائی رہنما ٹھیکیدار میر محمد رفیق تو تازئی مینگل کی والدہ ماجدہ ،ٹکری ترک علی تو تازئی مینگل ، پیپلز پارٹی ضلع بولان کے سابق سیکریٹری جنرل رحمت اللہ مینگل کی چچی ، حفیظ اللہ مینگل ، عطاء اللہ مینگل ، میر محمد حنیف مینگل، محمدنوازمینگل ، بسم اللہ مینگل ، ہدایت اللہ مینگل ، ذوالفقار علی مینگل کی دادی انتقال کر گئیں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی مینگل ہاؤس کلی عالمو نزد ریلوے پھاٹک میں جاری ہے ۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment