HomeNews16.03.2020 Monday (File No.1)

16.03.2020 Monday (File No.1)

16.03.2020 Monday (File No.1)

خبرنامہ نمبر1055/2020
سبی 16مارچ :۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ‘ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر سرور ہاشمی اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں مربوط روابط استوار کرکے اور مکمل دلجمعی کے ساتھ اپنے ملکوں سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر دیا ہے اس مشنری جذبے کے تحت ہم بھی اپنے علاقوں سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے اے ایر یا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورس کے جوان فرائض سرانجام دیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران دو تحصیل اور 25یونین کونسل میں 5 سال سے کم عمر 43 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے،پولیو مہم کے دوران48 فکس سینٹر ، ٹرانزٹ پوائنٹس20 ،اور 212 موبائل ٹیمیں کام کریں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1056/2020
کوئٹہ16مارچ: ۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظراپریل میں ہونیوالی بلوچستان سرمایہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے ، جو حالات بہتر ہونے پر عیدالفطر کے بعد منعقد کی جائیگی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کا چیلنج اس وقت پوری دنیا کو درپیش ہے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت سرمایہ کاری اورصنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کی تکمیل سے بلوچستان میں صنعتی و تجارتی انقلاب برپا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس مقصد کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے جن میں کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل (Ease of Doing Business Cell)کا قیام، بزنس رجسٹریشن پورٹل سمیت سرمایہ کاری و صنعتی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1057/2020
چمن16مارچ :۔اسسٹنٹ کمشنر ذکاءاللہ درانی چیف آفیسر/ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد سلیم خان اچکزئی ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی چیف سنیٹری انسپکٹر محمد اصغر نے ڈی ایچ کیو اسپتال اور پورے شہر میں کرونا وائرس کی روک تھام کی اسپرے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ذکاءاللہ خان درانی محکمہ صحت کی جانب سے تعینات عملہ کامعائنہ بھی کیا اور ان سے معلومات حاصل کی۔کروناوائرس کی ممکنہ پھیلاو¿ کے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت اور محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام سرکار ی اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نے بھی ایک آرڈر جاری کیا تھا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند رہیں گے لیکن چمن کے بعض نجی ادارے کھولے جس کا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ میجر ر بشیر احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ درانی کو ہدایت جاری کی کہ فوراً ان کے خلاف کارو ائی کرکے ان اداروں کو سیل کیا جائے آج اسسٹنٹ کمشنر چمن نے شہر کے تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دوران دو نجی ادارے کھولے ہوئے تھے دونوں اداروں کو سیل کر دےگا اور اس موقع پر اسسٹنٹ نے کہا کہ ان دونوں اداروں کے سربراہان کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1058/2020
کوئٹہ 16مارچ :۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک پر یس ریلیز کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کے 24مارچ تا 30مارچ تک ہونے والے اجلا سوں کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1059/2020
زےارت 16مارچ :۔ڈپٹی کمشنر زےارت کےپٹن (ر)مہر اللہ بادےنی ِ،ڈی اےچ او ڈاکٹر داود خان ،اےم اےس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے بچوں کو پولےوکے قطرے پلوا کر انسداد پولےو مہم کا افتتاح کردےا ،مہم کے دوران پورے ضلع میں تےس ہزار سے زائدبچوں کو پولےو کے قطرے پلوائیں جائیں گے اس سلسلے میں ٹرانزٹ پوائنٹ 12،فکسڈسنٹر 40اور موبائل ٹےمےں 132بنائی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنرمہر اللہ بادےنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولےو ٹےموں کو سخت سےکورٹی دی گئی ہے ضلع زےارت میں کوئی نو گو اےرےا نہیں لےکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولےو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر زےارت کےپٹن (ر)نے ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹر ہسپتال میں کورنا وائرس کے لےے بناےا گےا آئسولےشن وارڈ ،مےڈےسن سٹور اور ہسپتال مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کےا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کورنا وائرس سے بچاو کے لےے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ،ضلع زےارت میںکورنا وائرس سے نمٹنے کے لےے تمام ہسپتالوں اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کردےا ہے عوام بھی کورنا وائرس سے بچاو کے لےے احتےاطی تدابےر اختےار کرےں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1060/2020
نصیرآباد 16مارچ :۔کمشنرنصیرآبادعابدسلیم قریشی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عملدآمدکرایا جائے نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع جعفرآباد،صحبت پور،اورضلع جھل مگسی کی سرحدیں سندھ سے ملتی ہیں اس لئے ملحقہ علاقوں اوراضلاع میں خصوصی طورپر بچاﺅ کے اقدامات کو یقینی بنایاجائے ڈویژن بھرمیں احساس پروگرام،نادرادفاترکو بند کیا جائے مویشی منڈیاں ہفتے میں ایک دن لگائی جائیں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کوروناکنٹرول رومز قائم کئے جائیں تاکہ مکمل اپ ڈیٹ حاصل کی جاسکے شادی بیاہ اور عوامی اجتماعات کی تقریبات پر مکمل پابندی عائدکرکے ہوٹلزاورمنی سینما کو بھی بند کیا جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کورونا وائرس سے بچاﺅکے متعلق ڈویژنل سطح پر آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرزحافظ محمدقاسم کاکڑ،محمد یونس سنجرانی،عبدالرزاق خجک،ڈویژنل ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی، ڈاکٹر قدر ت اللہ، ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ ،ایم ایس ڈاکٹرایازحسین جمالی سمیت دیگر محکمہ صحت کے آفسیران شریک تھے کمشنرنصیرآبادعابدسلیم قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے عوام میں شعورآگاہی فرام کرنے کے لئے بازار،سمیت گلی محلوں میں لاﺅڈ اسپیکر پر اعلانات سمیت کیبل نیٹ ورک پر مقامی لوکل زبانوں سمیت اردوزبان میں پیغام نشرکروائیں سبزی منڈی ریلوے اسٹیشن،بس اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ،سمیت عوامی اجتماعات کے جگہ پر کوروناوائرس کے ممکنہ جراثیم کش کےلئے اسپرے کرائے جائیں انہوںنے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹرز سندھ اورکوئٹہ جانے والی مسافرگاڑیوں میں بیٹھانے سے پہلے اسپرے کے عمل کو یقینی بنایا جائے پرائیویٹ سیکٹرزکو بھی اس قومی فریضے کی ادائیگی میں اپنا کلیدی کرداراداکرنا ہوگا تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے پولیو ٹیموں کا سختی سے ہدایت جاری کی جائیں کہ وہ گھرگھر جاکر مہم کے دوران شعورآگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے لئے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدآمد کریں انہوں نے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرزاپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کے بعدایل ایچ ڈبلیواورمحکمہ صحت سے منسلک این جی اوزکے ساتھ اجلاس منعقد کرکے انہیں ٹریننگ دلوائیں اورتاکہ وہ گھر گھر جاکر ذیادہ سے ذیادہ عوام تک احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے پیغام کو پہنچائیں ہمیں عوام کی زندگیاں عزیز ہیں ہم کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کےلئے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں گے تاکہ انہیں صحت مندانہ زندگی فراہم کی جاسکے انہوںنے کہاکہ جمعہ نماز کے خطبات میں بھی علماءکرام اس مرض سے بچاﺅکےلئے احتیاطی تدابیر کے متعلق شعورآگاہی فراہم کریں وقت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں مل بیٹھ کر کورونا جیسے مرض سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کرنے کی اشدضرورت ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1061/2020
نصیرآباد 16مارچ :۔ڈپٹی کمشنر نصیرا ٓباد حافظ محمد قاسم کاکڑنے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکرضلع بھرمیں انسدادپولیومہم کاآغازکردیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے لئے قطرے پلائے اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ، این سٹاپ ڈاکٹرعبدالغفار سولنگی،ثناءاللہ چکھڑا،محمد اعظم بہرانی سمیت دیگر موجودتھے ڈپٹی کمشنر نصیرا ٓباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہاکہ پولیوانسدادمہم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنااپناکرداراداکرنا ہوگا تاکہ اس موزی مرض کا مکمل خاتمہ ہو بچے ہمارے مسقتبل کے ضامن ہیں ان کی پرورش اورمستقل صحت یابی سے بہتیرین معاشرہ تشکیل پاتا ہے حکومت عوام اور والدین کے تعاون کے بغیر پولیو جیسے موذی مرض پر قابو نہیں پا سکتی اور والدین کو بھی چائیے کہ وہ کسی کے جھوٹے بہکاوے اور غیر مناسب پرو پیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں غیروں کے کہنے پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے اجتناب نہ کریں بصورت دیگر وہ اپنے بچوں کا مستقبل تاریک کر دیں گے اور ان کی محتاجی کا سبب بنیں گے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ تین روزہ پولیومہم کے دوران ایک لاکھ ترپن ہزار ایک سو انچاس سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں میل اورفیمیل کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں30ٹرانزٹ پوائنٹ 36فکسڈسینٹرز78ایریاانچارج33 یوسی زون انچارج،جبکہ 367موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوموبائل ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں پولیو مہم کے دوران عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی یالاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ہمارامشن ہے کہ پولیوکے قطرے ہربچہ ہربار جبکہ پولیس کی ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکاربھی ساتھ ہونگے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment