HomeNews15-01-2020 Wednesday (File No.1)

15-01-2020 Wednesday (File No.1)

15-01-2020 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر150/2020
کوئٹہ14جنوری :۔ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے سبزی وفروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوسبزی وفروٹ منڈی کے قیام سے زمینداروں ،کاشتکاروں سمیت دکی کے عوام کو کاروبار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ منڈی کے قیام کی وجہ سے سینکڑوں لوگ بر سر روزگار ہوجائیں گے ،جبکہ فروٹ اور سبزی کو بھی ایک بہترین مارکیٹ ملے گی اس موقع پر قبائلی رہنما سردار خوشدل خان لونی ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر،کمال الدین ترین ،مولوی جعفر خان لونی ،زکریا خان،عزیز اللہ ،علی احمد ،نواب خان اور محمد اسلم ناصر بھی موجود تھے ۔بعد ازیں ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے اچانک میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھا پہ مارا چھاپے کے دوران میونسپل کمیٹی کے دفتر بند تھا ،دفتر کو تالے لگے ہوئے تھے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غیر حاضر پائے گئے ،غیر حاضر ہونے والے آفیسران کو شوکاز نوٹسزجاری کر دئیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں شدید بارشیں اور برفباری جاری ہیں مگر افسوس میونسپل کمیٹی دکی کے دفتر کو تالے لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آفیسران چھٹی لئے بغیر غیر حاضر ہیں جنہیں ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی اور تحصیل آفیسران اپنے جائے تعیناتی پر حاضر رہیں غیر حاضری کسی صورت میں بھی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،غیر حاضرآفیسر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر151/2020
لورالائی15جنوری :۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت لائبریری کی توسیع اورکتابوں کی فراہمی کے کام کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کا م پر اطمینان کا اظہا ر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پراجیکٹ انجینئر دیگر عملہ اور لائبریرین طارق ملغانی بھی تھے انہوں نے کمشنر ژوب ڈویژن کو لائبریری کے مختلف ہالز کا دورہ کرایا اور لائبریری کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر لائبر یری میں موجود طلباءنے کمشنر ژوب ڈویژن کو بتایا کہ شد ید سردی میں لائبریری میں ہیٹنگ کا کوئی انتظام نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ پیکج سے تعمیر شدہ ہال میں وائی فائی کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور کمپیوٹر زروم میں موجود کمپیوٹر ز بھی پرانے ہونے کی وجہ سے مطالعہ میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں جس پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے فوراً ہیٹنگ سسٹم اور وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے، اور کہا کہ بہت جلد لائبریری کو جدید اور نئے کمپیوٹرز بھی فراہم کردیئے جائیں گے، سہیل الرحمن بلوچ نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت فراہم کی گئی کتابوں کا بھی معائنہ کیا اور فراہم کی گئی کتابوں پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور کہا کہ موجودہ کتابوں کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیلئے کتابوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ،اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے وہا ں موجود طلباءاور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتب بینی سے انسان میں الفاظ کا ذخیرہ بھی بڑھ جاتا ہے یہ ایک قدرتی تحفہ ہے کتب بینی کی عادت ہمیں ڈالنی ہوگی تاکہ ایک بہتر اور سمجھ دار معاشرے کا وجود یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوںکو بھی لائبریری ساتھ لیکر جائیں کیونکہ کہتے ہیں کہ لائبریری بچے کے دماغ کی بہترین میزبان ہوتی ہے ڈھیر ساری کتابیں دیکھ کربچہ خوش بھی ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی مزاج اورپسند کے مطابق کتابو ں کا انتخاب کرکے اپنی دماغی صلاحتییں اجاگر کرسکتا ہے سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کتاب بہت اچھی ہم نشین اور رفیق ہے کتاب علم سے بھر ا خزانہ اور دانش مندی سے بھرا پیمانہ ہے کتاب فطرت کی بخشی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے عقل وشعور کی صیح طور پر رہنمائی کرنے اور انہیںپروان چڑھانے کا نہایت موثر ذریعہ ہیں انہوں نے کہ اس سے انسان معراج کمال پاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ہم نے خود کتاب کی اہمیت کم کردی ہے ہم اپنے دوستوں اور بچوں کو ایک سے ایک قیمتی تحفہ دیتے ہیں لیکن کبھی کتاب کا تحفہ نہیں دیتے ہمیں چاہیے کہ ہم تحفہ میں اپنے بچوں اور دوستوں کو کتابیں دیں تاکہ معاشرے میں کتابیں پڑھنے کا شو ق پیدا ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر152/2020
خاران15 جنوری:۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہیں صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے کئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں پی ایس ڈی پی پروگرام کی مد میں مکمل ہونے والے محکمہ بی اینڈ آر کے گیسٹ ہاوس اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچلر ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر کیا اس دوران محکمہ بی اینڈ آر کے ایس سی حاجی غلام نبی بنگلزئی۔نے ادارے سے متعلق بریف کیا جبکہ ایکسئین بی اینڈ ار فخر الدین جمالی نے صوبائی وزیر کو خاران میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع ہر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکڑ خدا رحیم میروانی۔ایس پی لعل جان بلوچ۔اسسٹنٹ کمشنر ملک نثارتحصیل دار اکبر علی مزارزئی۔ایس ڈی او صغیر نوشیروانی۔سید جنید شاہ۔ودیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر شعبوں کی طرح تعمیرات و مواصلات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں پورے صوبے میں سڑکوں کی جال بچھا نے کے علاوہ اور سرکاری بلڈنگ کے متعدد اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ترقیاتی اسکیمات کو معیار کے مطابق مقررہ مدت تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے انہو ں نے کہا کہ صوبے بھر کی طرح رخشان ڈویژن میں مختلف شعبوں میں ترقی کا تسلسل جاری ہے صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر کے تمام خستہ حال بلڈنگ کو مرمت کے ساتھ ساتھ نئی بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہیں اس کے علاوہ خاران بی اینڈ ار کے پرانے خستہ حال ریسٹ ہاوس کے لئے فنڈز مختص کیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا انھوں نے کہا کہ خاران کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھایا جائے گا تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ممکن ہوسکیں۔انھوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جس کےمطابق ان آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کرپٹ آفیسران کی اس محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں میں خود تمام معاملات کی نگرانی کررہا ہے محکمہ کو صیح انداز میں چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے محمد حسنی ہاوس خاران میں مختلف وفود سے ملاقات کیا اور ان کے مسائل سنیں اور انھیں حل کرنے کی ممکن یقین دہانی کرائی اس موقع پر فخر واشک سابق صوبائی وزیر میر دوست محمد محمد حسنی۔سابق صوبائی وزیر میر حبیب الرحمن محمد حسنی اور علاقائی معتبرین بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی حکومت ہے اور عوام کی تواقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک مخلص اور ایماندار شخصیت کے مالک ہے جو ایک ٹیم ورک کی صورت میں بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے محکمہ بی اینڈ آر کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ بارش سے متاثرہ سڑکوں کے اسٹیمیٹ جلد تیار کرے تاکہ ان متاثرہ سڑکوں کو جلد تعمیر کی جائے اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کے تمام مشینری کو فعال کیا گیا ہے جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری سے متاثرہ شاہراہوں کو کھلنے میں مدد کر رہے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر153/2020
خاران15 جنوری :۔ایم این اے رخشان ڈویژ ن حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکوبلوچستان( واپڈا حکام ) کے چیف اور ایس ای کی رخشان ڈویژن کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک اور عوامی مسائل پر عدم توجہی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی عدم توجہی سے پورا رخشان ڈویژن کے عوام تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ان رویے نے ہمیں اسمبلی فورم پرآواز اٹھانے پر مجبور کردیا ہے اسمبلی اجلاس میں بلوچستان کے چیف کیسکو اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف بھر پور آواز اٹھا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں عوامی وفود سے ملاقات اور پورے رخشان ڈویڑن کے عوامی تکالیف کو دیکھتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تکالیف کاہمیں بخوبی علم اور احساس بھی ہے مگر بلوچستان میں جو ذمہ داریاں کیسکو حکام بالا کو دی گئی ہے ان کی عدم توجہی نے رخشان ڈویژن کے عوام کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے جو انتہائی نا مناسب رویہ ہے جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رخشان ڈویڑن جن میں خاران نوشکی اور چاغی کے عوام کے فریاد اور مشکلات کو چیف کیسکو اورای سی کیسکو کو کئی بار آگاہی دے چکا ہوں اور ان سے کئی بار ملاقات بھی کرچکا ہوں کہ رخشان ڈویژن کے عوام بار بار ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جلنے کے بعد لوگوں کے ٹرانسفارمر مہینوں ان کے ورکشاپ میں پڑے رہتے ہیں انہیں مرمت کرنے کی زحمت تک نہیں ہوتی بجلی کی شارٹ فال کے بعد لوگ پانی کے ایک گھونٹ کے لئے ترس رہے ہیں مگر انہیں عوام کے مشکلات کیلئے کوئی پرواہ نہیں ہم نے اپنے حلقہ عوام کے مشکلات کے پیش نظر پی ایس ڈی پی میں 30کروڑ دی ہے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے رخشان ڈو یژ ن کے عوام کی اجتماعی ترقی وخوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے کیسکو حکام بالا کی عدم توجہی نے رخشان ڈویڑن کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے آئے روز عوام کی شکایت موصول ہو رہی ہے کہ ٹرانسفارمر جل گئے اس شدید سردی کے موسم میں رخشان ڈویژن کے عوام بجلی کے بغیر زندگی گذار رہے جوکہ ہمارے کیسکو حکام بالا کیلئے باعث ندامت ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ہمارے عوام کے ساتھ ناانصافی اپنی جگہ ریجنل ایکسئین واپڈا عوام کے مسائل پر کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اکثر وبیشتر ان کا رابطہ عوام اور نمائندوں سے کٹا ہوا ہے ان کی وجہ سے خاران کے عوام کو کافی مشکلات کا سامناہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 15جنوری :۔آپ تمام طالبعلموں کو مطلع کیا جاتا ہے جنہو ںنے اسلامیہ یونیو رسٹی بہاولپور کیلئے بلوچستان کے خصوصی نشستوں پر فارم جمع کروائے تھے ان کی حتمی نامز دگی ہوگئی ہے اور میر ٹ لسٹ ڈائریکٹوریٹ کالجز میں آ و ایز اں کردئیے ہیں ۔وہ فوری طور پر متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں اور کچھ ڈیپا رٹمنٹ میں ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے مورخہ 20جنوری 2020ءسے پہلے آن لائن فیس جمع کروانی ہوگی اور ٹیسٹ میںحصہ لینالازمی ہے تاکہ حتمی انتخا ب ہوسکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ15جنوری :۔وہ اُمید وار بلوچستان ریذ یڈ نشل کالج تربت میں کلاس ہفتم میں داخلے فارم جمع کراچکے ہیں ۔ان کو اطلاع دی جا تی ہے کہ انٹر ی ٹیسٹ 20جنوری بروز پیر 2020ءدوپہر 01.00بجے کالج ہذا میں ہوگا۔وہ طلباءجواپنے فارم کوئٹہ سنٹرمیں انٹری ٹیسٹ دینے کی خو اہش ظاہر کر چکے ہیں وہ بمو رخہ 20جنوری 2020ءبروز پیر کو دوپہر 01.00ایکسپو سنٹر بلوچستان یونیو رسٹی کوئٹہ تشریف لائیں ۔تمام اُمید واراپنے رول نمبر سلپ کالج ہذاسے دفتر اوقات کا ر میں وصول کرسکتے ہیں یا CTSPکے ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔مزید معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 0852-414296,0852413305
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
لورالائی15جنوری :۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ ،ڈپٹی کمشنر اسد اللہ خان کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی ،ایڈیشنل کمشنر محمد ایوب ،ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن محمد اسلم ناصر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن امیر جان لونی ،ریکٹر بائٹمز سید اورنگ زیب ،انجینئر عزیز اللہ خان،سینئر کلرک پیر محمد بابو،اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹرخوشحال خان ناصر،اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹرحکیم اللہ ،سینئر فوٹو گرافر محمود خان،فوٹو گرافر عبداللہ جان ودیگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ سید تنویر اختر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment