خبر نامہ نمبر148/2019
کوئٹہ 15جنوری ۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات برازیل کے سفیر ( Mr. Claudio Lins)نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان برازیل کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برازیل میں ترقی اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اس کے علاوہ کئی شعبوں میں برازیل کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔ برازیل کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مزید خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر149/2019
دالبندین15جنوری :۔گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعودمنگل کے روز دالبندین کے دورے پر پہنچے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے معزز مہمان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا، صوبائی وزراء میر محمد عارف محمد حسنی، میر ظہور احمد بلیدی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ معزز مہمان کو ان کی آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر150/2019 
کوئٹہ15 جنوری۔صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ نے سینٹرل جیل ہدہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود احسان اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر جیل کے عملے نے صوبائی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا ۔ اور انہوں نے ہدہ جیل کے مختلف حصوں کابھی دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں اور ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ قیدی جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک باعزت شہری کی طرح زندگی گزار یں اور معاشرے اور ملک کی ترقی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں سے کجھور کے پیکٹ تقسیم کیئے ۔ آخر میں ڈی آئی جی ضیاء اللہ ترین نے جیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر151/2019 
کوئٹہ 15جنوری ۔صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری منظور خان کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ صوبائی مشیر نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ منظور کاکڑ کی فتح بلوچستان کے عوام کی فتح ہے محمد خان لہڑی نے کہا کہ یہ بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیرا علیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ منظور خان کاکڑ جیسے زیرک سنجیدہ رہنما کو کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منظور کاکڑ صوبے کے عوام کی احساس محرو میوں کے ازالے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر152/2019 
کوئٹہ 15جنوری۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہماری پارٹی کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے ثابت کر دیا کہ بی اے پی صوبے کی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے اور اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے روز اول سے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں متحد و منظم انداز میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر سطح پر کام جاری ہیں بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں پسماندہ ہے جسے دور کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو ایمانداری سے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے کیونکہ پاکستان کی ترقی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے ۔
()()()
خبر نامہ نمبر153/2019 
کوئٹہ 15جنوری ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ماریہ احمد ولدیت معین احمدڈو میسائل سر ٹیفکیٹ نمبر 1029-5/59اجزاء بتاریخ 06-07-2017 ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کی جاتی ہے ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر154/2019
کوئٹہ15 جنوری۔ ٹریفک پولیس کوئٹہ،آر ٹی اے کوئٹہ،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،موٹر وہیکل ایگزامنر پر مشتمل ٹیم نے بلیلی چیک پوسٹ پر غیر قانونی گاڑیوں ،فینسی نمبر پلیٹ ،کالے شیشو ں اور سرچ لائٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کی مدمیں 7پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں ،2سوزوکی اور 2رکشوں کو بند کیا گیا ۔175عددسرچ لائٹس ،12عددغیرقانونی نمبرپلیٹس اور 8عددکالے شیشے مال بردار اور پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں سے اتار دیئے گئے ۔ اس کاروائی میں ڈی ایس پی ٹریفک شبانہ حبیب ، سپریٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمید اللہ محمد حسنی ،موٹر وہیکل ایگزامنرلیاقت علی بگٹی ،انسپکٹر ایکسائز عبدالکریم کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس اور لیویز اہلکار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شبانہ حبیب نے ڈرائیوروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی شاہراہوں پر سرچ لائٹس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں اس سلسلے میں ان کے خلاف کاروائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ فینسی نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہینگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے عوام کو سفری سہولیات اور ان کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ڈرائیوروں کو قانون کا پابند بنایا جائیگا۔انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی شاہراہ پر اوور لوڈنگ اور تیزرفتاری سے گریز کریں اور اپنی گاڑیوں کے کاغذات اور روٹ پرمٹ ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کوچیکنگ کے دوران پیش کیے جاسکیں ۔
()()()
خبر نامہ نمبر155/2019
سبی 15 جنوری ۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صدارت میں ہفتہ وار صفائی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری ڈی ایچ او اکبر سولنگی ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگوکے علاوہ دیگر ضلعی انتظامی کے افسران سمیت ہندو پنچایت تاجر برادری ریڑھی بان سبزی فروشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے جس طرح پولیس کا کردار سبی میں مثالی رہا ہے اسی طرح شہر کی صفائی و ستھرائی کو بھی بہتر بنائیں گے انہوں نے قصائیوں سبزی فروشوں تاجر برادری کو تاکید کی کہ کچرا اور جانوروں کے باقیات کو میونسپل کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے کچرا دانوں میں ڈالیں اس مہم کا آغاز ہم سب نے مل کر اپنے گھر سے شروع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سبی شہر کی صفائی ایک پلان کے تحت آگے بڑھائیں گے اور صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ سبی شہر کو ایک آئیڈیل شہر بنایا جا سکے آخر میں تجاویز بھی سنی گئی۔
()()()
خبر نامہ نمبر156/2019 
کوئٹہ 15جنوری ۔میٹر وپولیٹن کارپوریشن کونسل کا اجلاس 22جنوری 2019 بروز منگل بوقت 11بجے صبح کونسل کے ہال میں طلب کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ کریں گے ۔ اجلاس میں کارپوریشن کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات کی چار سالہ کار کردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا ۔ کارپوریشن کے تمام مکمل اسکیمات کی تفصیل کونسل میں پیش کیئے جائیں گے ۔ 2017-18 کے مالی سال کے بجٹ میں ہونے والے اخراجات کی تفصیل سے کونسل کو آگاہ کیا جائے گا ۔ کارپوریشن کوئٹہ کی آمدن کی تفصیلات بھی کونسل میں پیش کی جائیں گی اسکے علاوہ کونسل کوئٹہ کے عوام دوست کار کردگی کے اعتراف میں حسن کار کردگی اسناد بھی تقسیم کیئے جائیں گے اور کارپوریشن کے آفیسران اور اسٹاف کو بھی بہترین کار کردگی پر اسناد دیئے جائیں گے تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کونسل کے اجلاس میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment