HomeNews14/09/2019 File No-1 & 2

14/09/2019 File No-1 & 2

14/09/2019 File No-1 & 2

خبر نامہ نمبر 3049/2019
کوئٹہ14ستمبر:۔گورنر بلو چستان امان اللہ خا ن یاسین زئی نے صوبہ بلو چستان کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ (MD-CAT2019-2020)کے حوالے سے ہدایت کی کہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو ہر صورت میں میرٹ پرممکن بنایا جائے اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ قابل اور مستحق امیدوار سامنے آسکیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹر ی ٹیسٹ کے حوالے سے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وائس چانسلر بولان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرنقیب اللہ خان اچکزئی،صوبائی سیکریڑی ہائرایجوکیشن اینڈکالجز،صوبائی سیکریڑی پرائمری وسیکنڈری ایجوکیشن محمد طیب لہڑی،ڈی آئی جی پولیس بلو چستان عبدالرازق چیمہ،پرنسپل سیکریڑی ٹو گورنر بلو چستا ن نصیب اللہ بازئی سمیت بلو چستان آئی جی ایف سی کا نمائندہ اور رجسٹرار بولان یونیورسٹی بھی شریک تھے۔وائس چانسلر بولان یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے گورنر بلو چستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور امتحانی مراکزمیں طلباء وطالبات کو قواعدوضوابط کے تحت موبائل فون،گھڑی اور دیگر کسی الیکڑنک آلہ کو ساتھ کے آنے سے مکمل طور پر منع کیا گیا۔گورنر بلو چستان نے وائس چانسلر اور انکی پوری ٹیم سمیت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہااور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ بھی ٹیسٹ کا انعقاد کامیاب ہوگا۔
خبر نامہ نمبر 3050/2019
زیارت 14ستمبر:۔بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں بہت کم وقت میں عوام کے بہت سے مسائل حل کردئیے ہیں،صوبائی حکومت اپنے وژن کے مطابق بلوچستان کی پسماندگی کے لیے بھرپور اقدا مات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے زیارت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ویٹرنری کلینکل لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک زیارت ڈاکٹر محمد دین دمڑ نے محکمانہ بریفنگ بھی دی،اسسٹنٹ کمشنر زیارت اعجاز سرور،بے اے پی تحصیل زیارت کے صدر حبیب اللہ پانیزئی،علی آغا،سعداللہ دوتانی،ڈاکٹر عنایت اللہ سارنگزئی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اور محکمہ لائیوسٹاک کو ایک مثالی محکمہ بنائیں گے،مالداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فلاحی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،ہم مثبت سوچ کے ساتھ عوام کے مسائل حل کررہے ہیں،عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام نے ہم پر جواعتمادکیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔
خبر نامہ نمبر 3051/2019
کوئٹہ14ستمبر:۔وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے سول ہسپتال سے ملنے والی نعش کا نوٹس لے لیا اپنے جاری ایک بیان میں وزیر صحت نے انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سول اسپتال کے احاطے سے ملنے والی خاتون کی نعش کی تحقیقات پولیس کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔متوفیہ سول سنڈیمن اسپتال میں نہ داخل تھیں نہ زیر علاج رہیں، اور نہ ہی سول سنڈیمن اسپتال سے علاج کے لیے رجوع کیا گیا متوفیہ خاتون کو شنٹ لگی ہوئی ہے وجہ موت گردے فیل ہونا بھی ہوسکتی ہے معاملے کی تحقیقات پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے متوفیہ کے ہمراہ موجود بچے سے معلومات لی جارہی ہے سول سنڈیمن اسپتال سے متعلقہ مریض کا کوئی واسطہ ثابت نہیں ہوتا اسپتال انتظامیہ کسی بھی مرحلے پر کسی غفلت کی مرتکب نہیں۔ جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جارہی ہیں کیونکہ انسانی زندگی اہم ہے اسپتال ایسی کسی غفلت کا سوچ بھی نہیں جاسکتا۔ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ معاملہ کو اسپتال کے خلاف اسکینڈل بنا کر پیش کیا جاررہا ہے جو کہ سرکاری اور معتبر ادارے کو بلاوجہ بدنام کرنی کی سازش ہے سول سنڈیمن  اسپتال میں ہر مریض اہم ہے سوشل میڈیا پر سول سنڈیمن اسپتال کے خلاف تسلسل کے ساتھ پروپیگنڈا قابل افسوس ہے سول سنڈیمن اسپتال کے خلاف پروپیگنڈے میں ایک مخصوص مافیا ملوث ہے جس کو اصلاحات سے تکلیف ہے اسپتال صوبے کے سب سے بڑے اسپتال کے خلاف تسلسل کے ساتھ بے بنیاد الزامات پروپیگنڈے پر ایف آئی اے کرائم ونگ کے زریعے کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کا تدارک کرنے کیلئے حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں تاکہ سول ہسپتال آنے والے غریب مریض بلاخوف آکر اپنا علاج کراسسکیں۔
خبر نامہ نمبر 3052/2019
پشین 14ستمبر:۔ کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و تقدیر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہے کتاب دوستی سے علم، دلیل،مکالمہ،تہذیب اور تعلیم یافتہ کلچر عام ہوتا ہے ہم محنت کرکے پاکستان کو مستقبل میں عظیم رتبوں تک پہنچائیں گے پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ!یہ اس لئے کہا گیا کہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کروانا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین میں تقرری مقابلے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل اور لیکچررز نے بھی خطاب کیا۔بریگیڈیئر لیاقت علی نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں پاکستان میں مسلمان پیدا کیا اللہ نے پاکستان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے پاکستان کی دھرتی دنیا کی بہترین دھرتی ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے اندر جو زمین دی ہے وہ سب سے زیادہ ذرخیز ہے جو موسمیات دی ہیں وہ موسم دنیا کے اور کسی خطے میں نہیں ہے اللہ نے پاک دھرتی کو کافی معدنیات دی ہیں ایسے بہادر نڈر اور محنتی نوجوان جو پاکستان میں ہے وہ کئی نہیں ہے ہمیں مسلمان اور اہل محمدی ﷺ سے ہونے پر فخر ہے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بنی عمارت میں ہر اینٹ کا کردار ہوتا ہے اگر عمارت سے ایک اینٹ نکالی جائے تو عمارت خستہ ہوجاتی ہے اسی طرح پاکستان کی ترقی کیلئے ہر نوجوان کا کردار ہے تو انشاء اللہ سب نے ملکر ایک مثالی معاشرہ قائم کرنا ہے وہ معاشرہ جسکا نبی پاکؐ نے درس دیا ہے وہ معاشرہ جس میں ہم اپنے بڑوں کی عزت،خدمت عورتوں کا احترام، بچوں سے شفقت اور اساتذہ کی قدر کرتے ہیں آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت اور کردار شامل ہے طلباء کو چاہئے کہ وہ اساتذہ کا عزت و احترام کریں اساتذہ کی قدر کروگے تو وہ دن دور نہیں انشاء اللہ جب آپ جج،جرنل اور قوم کے اچھے لیڈر بنیں گے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں سورۃ نمبر 36آیت نمبر 82میں لکھا گیا ہے کہ إِنَّمَا أَمْرُہُ إِذَا أَرَادَ شَیْءًا أَن یَقُولَ لَہُ کُن فَیَکُونُ۔ جسکا ترجمہ اس طرح ہے کہ اس کی تو یہ شان ہے کہ جب وہ کسی چیز کا اردہ کرتا ہے تواتنا ہی فرما دیتا ہے کہ ہو جا، سو وہ ہوجاتی ہے۔انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ و ہ اپنا ہر لمحہ انکی رنمائی،خدمت اور مدد کیلئے گزارنا چاہتا ہے میری خواہش ہے کہ آپ قوم کے بہترین معمار بنے جو طلباء پڑھ لکھ کر اچھے یونیورسٹیوں میں جانا چاہتے ہیں ہم انہیں وظیفہ دیں گے اور جو طلباء اچھے نمبروں سے ایف ایس سی کلیئر کرے گا انہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کا حصہ بنانے کیلئے انہیں ٹریننگ دیں گے اور وہ طلباء جو کسی بھی وجہ سے میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کرسکے ہیں انکے لئے فنی تربیت کا انتظام کرچکے ہیں ایف سی بلوچستان نے مسلم باغ اور خانوزئی میں دو پولی ٹیکنیکس انسٹیٹیوٹس کی افتتاح کرکے اچھی مشنری اور اساتذہ کو تعینات کروایا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کا کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہو انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور نہ میں اقوام عالم کے فیصلے ہوں گے۔
خبر نامہ نمبر 3053/2019
کوئٹہ14ستمبر:۔اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی جانب سے کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے ایک بین اللسانی محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بلوچستان کے نامور شعراء محسن شکیل، عارف ضیاء، بشیر گدانی، افضل مراد،قیوم بیدار، نورخان محمد حسنی، پروفیسر حسین بخش ساجد، ڈاکٹر عنبرین مینگل، آرذو زیارت والہ، شمیم عظیم خان، صداقت بٹ، عزیز آذار نے بلوچی، براہوئی، پشتو اور اردو کلام پیش کیا،اکادمی ادبیات کے ریذیڈنٹ ڈایریکٹر افضل مراد نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے اور موضوع کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ادبی منظرنامے میں تاریخی تناظر میں مزاحمت کے حوالے سے تخلیقات سامنے آتی رہیں آج کے مشاعرے میں اسی تسلسل کو دیکھا جاسکتا ہے.

Share With:
Rate This Article
Author

dgprquettabalochistan@gmail.com

No Comments

Leave A Comment