خبرنامہ نمبر1362/2019
کوئٹہ 14اپریل :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خا ن یاسین زئی نے کہا کہ دہشت گرداور تخر یب کا رنہ صرف ملک وصوبے کے امن وترقی کیلئے خطرہ ہے بلکہ پوری انسا نیت کے دشمن ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ حکومت تمام سفا ک دہشت گرودں کے خیلاف بلا متیاز سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا ئے ۔یہ بات انہوں نے اتور کے ہز ارہ ٹاون کوئٹہ میں گز شتہ دنوں ہز ار گنجی سبزی مارکیٹ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کہی ۔لواحقین کے صبر ،ہمت اور حو صلے کو سہرا ہتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پوری قو م آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہے ،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔گورنر نے قانو ن نافذ کر نے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت و وحشت پر مبنی تخر یبی ذہنیت کا خاتمہ یقینی بنائے کیونکہ دہشت گرودں اور تخر یب کا روں کا کو ئی دین وقو م نہیں ۔انہوں متعلقہ ذمہ داران پرزور دیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کریں ۔
()()() 
RECAST))خبرنامہ نمبر1363/2019 
کوئٹہ 14اپریل :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگیرٹ ایڈم سن نے گزشتہ روز سرینا ہوٹل میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایف اے او کی کنٹری ڈائریکٹر آسٹریلین ہائی کمیشن کے حکام صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری ڈی جی لائیو سٹاک ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ اور فیض کاکڑ بھی موجود تھے صوبائی مشیر سے اس موقع پر لائیوسٹاک زراعت اور پانی کے شعبوں آسٹر یلیا کی تکنیکی و مالی معاونت اور صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی صوبائی مشیر نے آسٹریلین ہائی کمشنر کوبلوچستان میں شعبہ لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کے امکانات اور دیگر سماجی اور ترقیاتی شعبوں کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات اور پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے محکمہ لائیوسٹاک اور ماہی گہری میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہے حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کی پالیسی کے تحت بلوچستان کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے جو سرمایہ کاری کیلئے سازگار اور بہترین مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ملک ہے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات اور روابط کی پالیسی پر عمل پیرا ہے آسٹریلیا پاکستان اور بلوچستان میں لائیو سٹاک زراعت اور آبی وسائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے بلوچستان میں پنجاب اور سندھ کے طرز پرFish,Goat,Sheep فارمینگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے لوگوں کی شکر گزار ہیں کہ انھوں نے 19th سنچری میں آسٹریلیا کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا آسٹریلین ہائی کمشنر نے بلوچستان کی مقامی نہاڑی نسل بیل کی نسل بڑھانے میں دلچسپی لینے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بلوچستان میں لائیو سٹاک زراعت اور پانی کے شعبوں کی ترقی معاونت کی فراہمی میں دلچسپی رکھتی ہے آخر میں صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور ان کی ٹیم کا بلوچستان آمد پر شکریہ ادا کیا۔
()()()

خبرنامہ نمبر 1364/2019
کوہلو14اپریل :۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ نے ہفتے کے روز ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کے ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا اور ڈاکٹروں و ٹیچروں کے حاضریوں کو چیک کیا ۔تحصیلدار گرسنی علی مرتضٰی مری ، رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری ، ڈی ای اوحفیظ اللہ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی رفیق بزداربھی اُن کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرکوہلو عبداللہ خان کھوسہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں ڈاکٹراور ٹیچر اپنا قبلہ درست کریں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کوہلو کے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت اور تعلیم کے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گئے ضلع کے تعلیمی اداروں ،سول ہسپتال ، سول ڈسپنسرز اور پی پی ایچ آئی کی کارکردگی ماضی کی نسبت بہتر ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ضلع کو ترقی یافتہ سٹی بنا نے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا بعدازاں ڈپٹی کمشنر کوہلو نے گرسنی کے مختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کیااور ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے لیویز اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
()()()خبرنامہ نمبر1365/2019
خضدار14اپریل :۔کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہا کہ علاقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہماری کوشش ہوگی کہ اجتماعی آب نوشی کی ایسی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جن سے علاقے کے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں پینے کی صاف پانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن پی ایچ ای خضدار عمران اکبر قمبرانی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت منصوبے میں 13واٹر سپلائی اسکیمیں رکھی گئی ہیں جن میں سے 9اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 4اسکییمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ بوسیدہ اور پرانی پائپ لائنوں کو نکال کر نئے پائپ لائنیں بھی بچھائی جارہی ہیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور صارفین کو پینے کا صاف پانی بہتر انداز میں فراہم کیا جاسکے کمشنر قلات ڈویژن نے عوام کو بجلی کی بہتر سپلائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ علاقے کے زمینداروں کو بروقت بجلی کی تر سیل ممکن بنائی جائے تاکہ ان کی کاشت کردہ فصلوں کی بہتر نشو ونما ہوسکے اور ان کی فصلوں کو تباہی سے بچایا جاسکے اس کے علاوہ گرمی کے اس موسم میں گھریلوصارفین اور تجارتی مراکز کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے ایکسیئن کیسکو سیف اللہ جاموٹ اور ایس ڈی او خضدار محمد نواز نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے اس سلسلے میں عوام تاجر برادری اور زمینداروں کو بھی چاہیے کہ بل بروقت اداکریں اور بجلی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کیسکو اسٹاف سے بھر پور تعاون کریں اس موقع پر درپیش بجلی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات اور مسائل کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی اور انہیں علاقے میں بجلی کے فراہمی کے حوالے سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ علاقے کے عوام شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں تعلیم کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ حبیب بینک فاؤنڈیشن علاقے میں بہتر خدمات سر انجام دے رہا ہے دیگر مخیر حضرات اور ایسے اداروں کو چاہیے کہ وہ بھی آگے بڑھ کر بھر پور تعاون کریں تاکہ علاقے میں بہتر تعلیمی سہولیات مہیا کی جاسکیں اس موقع پر حبیب بینک فاؤنڈیشن خضدار کے انچارج عاصم کلیم نے بتایا کہ ہمارا ادارہ علاقے میں تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھارہا ہے اس سلسلے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں کمپیوٹر لیب کی تنصیب کی تجویز زیر غور ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا جبکہ ڈویژن پبلک اسکول خضدار میں اضافی کلاس رومز کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جن پر کام جاری ہے اس کے علاوہ ہمارا ادارہ علاقے کے غریب اور ہونہار طلباء جو غربت کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے انہیں مزید تعلیم جاری رکھنے کے لئے اسکالر شپ کتب و یونیفارم کی فراہمی کے لئے بھی مالی امداد دینے کی تجویز زیر غور ہے اس موقع پر ڈی پی سی گورننگ باڈی کے ممبر سلطان احمد شاہوانی نے حبیب بینک فاؤنڈیشن کی علم دوستی کے امدادی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ مخیر حضرات اور علاقے کے دیگر نجی ادارے بھی تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگے آئیں ۔
()()()