خبرنامہ نمبر1366/2019
کوئٹہ 14اپریل :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کچھی کے دشوار گزار علاقے میں سیلابی پانی میں پھنسے ہندؤ یاتریوں کے با حفاظت ریسکیو پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے یاتریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے پر پاک فوج ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور لیویز فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا ورنہ ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کامیاب ریسکیو آپریشن حکومتی مشینری کے فعال ہو نے اور آپریشن میں شامل اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہترین مثال ہے انہوں نے پاک فوج کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے قدرتی آفت میں عوام کی مدد کرنے کی اپنی روایت کو بر قرار رکھا ہے جبکہ لیویز فورس ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
()()()