HomeNews14-01-2020 Tuesday (File No.1)

14-01-2020 Tuesday (File No.1)

14-01-2020 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر128/2020
لورالائی14جنوری:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرنگرانی صوبے بھرمیں بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی اور متاثرہ لوگوں کوریسکیو کرنے اور امداد فراہم کرنے کا عمل تما م کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز کی نگرانی جاری ہے،صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح کمشنرژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اپنی نگرانی میں پی ڈی ایم اے اور تمام ڈپیارٹمنٹس کی طرف سے امدادی کام جاری ہیں گذشتہ روز بھی سرغنڈ چنجن روڑ میں برف باری میں پھنسے ہوئے مسافر وں کو کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے اطلاع ملنے پر فوری طور اسسٹنٹ کمشنر بوری سلیم خان کاکڑ اور رسالدار میجر سردارلطیف جوگیزئی کو چنجن روڑ پر پھنسے ان افراد کی مدد کیلئے بھجوایا جنہوں نے وہا ں پہنچ کرلیویز نفری کے ہمراہ مسافروں کو ریسکیو کرکے بحفاظت وہا ں سے نکال لیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری سلیم خان کاکڑ اور رسالدار میجر سردار لطیف جوگیزئی نے اپنی نگرانی میں سٹرک بحال اور امداد ی کاموں کیلئے رات گئے تک وہاں موجود رہے، عوامی حلقوں نے اس انسانی جذبے پر اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کاکڑ اور رسالدار میجر سردار لطیف جوگیزئی کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کی اور ان کو اس سخت ترین سردی اور برفباری میں اپنی نگرانی میں امدادی کاموں پر داد دی ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر129/2020
لورالائی14جنوری:۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گذشتہ روز برفباری کے دوران از خود ضلع قلعہ سیف اللہ،تحصیل مسلم باغ اور کان مہترزئی کے مقام پر اپنی نگرانی میں راستے کھلوائے اور سینکڑوں گاڑیاں،مسافر کوچ اورچھوٹی بڑی گاڑیاں سے پانچ سو مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ریسکیو فراہم کرنے کی نگرانی کرتے رہے، موقع پر موجود مسافروں اوردیگر لوگوں نے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی انسان دوستی اور خدمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاش بلوچستان کی ساری بیورو کریسی اس طرح عوام دوست اور مخلص ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوسکیں،اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ بعد اللہ تعالی کی اس رحمت پر ہم سب کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کی مشکلات کا بخوبی احساس اور علم ہے اور میں نے ایم ایم ڈی کو تمام جو راستے برفباری کی وجہ سے بند ہوئے ہیں تما م سڑکوں کو کھلوانے کیلئے فوری طورپر مشینری بھلوانے کے حکامات صادر کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور تمام متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مکمل ریلف فراہم کیا جائے گا،کمشنر نے سختی سے ہدایت دی کہ ژوب ڈویژن کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کریں اور جہا ں پر کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کیلئے عملہ موجود رہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر130/2020
نصیر آباد14 جنوری:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی سرگرمیاں صحت مندانہ زندگی کی نشانی ہے حکومت اسپورٹس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات بہت جلدعوام کے رسد ہونگے ہماری بھرپورکوشش ہے کہ اسپورٹس کے شعبے کو مزید پروان چڑھایا جائے ضلعی انتظامیہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پانچویں اوچ انٹرڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میرغلام نبی عمرانی، ممبر منٹھارخان منگی،محمدطارق جمالی،عبدالرؤف لہڑی،بی اینڈ آرکے ایس ڈی اوسلطان احمد رند ناصر خان ترین،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی جان منگی،غلام رسول سولنگی،نعیم گوہرعمرانی اورسیکریٹری ٹورنامنٹ قمرالدین بگٹی سمیت دیگر موجود تھے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈگراؤنڈ میں پہنچے تو سکول کے طلبہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ٹیموں کاان سے تعارف کرایا گیا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے شارٹ لگاکرباضابطہ طورپرٹورنامنٹ کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی انہوں نے کہاکہ اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہوں ہر طرح سے انسانی نشونما پر اثر ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ملکر عملی جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نصیرآباد ڈویژن کی عوام مختلف وبائی امراض سے بچ کرایک صحت مندزندگی بسرکرسکیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر131/2020
کوئٹہ14جنوری:۔ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے زیر اہتمام ضلع مستونگ، شہید سکندر آباد، قلات کے زرعی کارکنان زمینداران مستونگ میں ” رابطے کے موثر طریقے”افیکٹیو کمیونیکیشن اسکلز کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی خلیل احمد ھارٹیکلچرسٹ محکمہ زراعت تو سیع شہید سلکندر آباد تھے اور مہمان خاص منیر احمد ذراعت آفیسر محکمہ زراعت تو سیع مستونگ تھے جس میں محکمہ زراعت کے آفیسروں، اہلکاروں اور زمینداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فاروق احمد کھتیران ڈپٹی ڈائریکٹر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع نے ٹریننگ کے موضوع کو واضع کیا کہ رابطے کے موثر طریقے سکھانے اور اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور زمیندار کے ساتھ زرعی کارکنان کو اپنے رابطے بڑھا تے ہوئے ان کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے اہلکار زمیندار سے ان کے کھیت میں جاکر ان کے مسائل جان کر اس کے حل میں مددگار عوامل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دینا ہماری زمہ داری ہے اور آن کو اپنے رابطے بڑھا تے ہوئے آن کو مزید موثر بنانا اور یہ ا ن کو یقین دلانا کہ محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے اہلکار ان کے لیے ہر وقت موجود ہیں اور مدد کے لیے تیار ہیں۔ موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوئے فاروق احمد کھتیران نیر ر ابطے میں اخلاقیات اور خلوص نیت، دوستانہ ماحول،سادہ اور شفاف معلومات کے تبادلے کے استعمال کے طریقے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء کو اس کی اہمیت اور فائدے سے آگاہ کیا۔ ھارون رحیم زراعت آفیسر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوے رابطے کے موثر طریقے کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جس میں اس کے مقاصد،سوچ کو سمجھ کر،نقطہ نظر کو جاننے کے طریقے کار اور ھم اپنے جسمانی اعضا بلخصوص انکھیں اور ھا تھوں کی مدد سے اپنی بات اچھی طرح سے سمجھا سکتے ہیں اور ساتھ ہی موثر پیغام رسائی بھی ھو سکتی ہے صحیح بات ،صحیح وقت،اور اس کی ضرورت کی اہمیت اور استعمال کو واضح کیا۔ لیاقت علی ایس ایس ایم ایس موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوے رابطے کے موثر طریقوں کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جسمیں موضوع کے مطابق الفاظوں کے استعمال، موضوع پر دھیان، سمجھ میں آنے والے الفاظ کا استعمال، مکمل معلومات، وقت کی اہمیت اور یہ اندازہ ہو نا کہ سننے والے کو کتنی بات سمجھ آئی ہے کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ محمد اقبال ایس ایس ایم ایس ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی بلو چستان نے موضوع کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے رابطے کی مختلف منازل کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جس میں اپنے آپ سے،دو لوگوں کے درمیان، چھوٹے مجھے اور بڑے مجھے سے رابطوں کے بارے میں اور استعمال کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا، خلیل احمد ہارٹیکلچر محکمہ زراعت تو سیع شہید سکندر آباد نے اس طرح کی ٹریننگ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور زمیندار وں کیمسائل کے حل تلاش کر نے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ منیر احمد زراعت آفیسر سوائل فرٹیلیٹی زراعت تو سیع مستونگ نے ٹر یننگ کی اہمیت اور اس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو ں گے اور زمینداران کو یقیننا اس طرح کی ٹریننگ کے استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے اہلکار اور زمیندار ایک دوسرے سے موثر رابطے کر سکتے ہیں جو کارآمد اور مفید ثابت ہوں گے اور آخر میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔
()()()

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment