Download

خبر نا مہ نمبر 3097/2018
زیارت 13نومبر ۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ علاقے سے قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرکے محبت کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،قبائلی عمائدین کی بدولت مثبت قبائلی روایات اب بھی زندہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے زندرہ زیارت میں دوخاندانوں میں قتل کے تصفیے کے موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی نظام میں متحارب فریقین کا جرگہ کے ذریعے باہم شیر وشکر ہونا قبائلی نظام کے ثمرات میں شامل ہیں،آج طویل کوششوں کے بعد قتل کا تصفیہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت ایک پرامن ضلع ہے ،اکادکا واقعات ہرجگہ ہوتے ہیں،ضلع زیارت کو مزید پرامن بنانے اور تنازعات کو ختم کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا،مثبت قبائلی روایات کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا جو بھی تنازعات کے حل میں ہمارا ساتھ دے گا ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3098/2018 
کو ئٹہ 13نو مبر۔صو با ئی مشیر کھیل وثقا فت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی محمد مبین خلجی کی قیادت میں بلوچستان اولمپک ایسو سی ایشن ،بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن اور پاکستان بیڈ منٹن ایسو سی ایشن کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں پاکستان بیڈ منٹن ایسو سی ایشن کے صدر ملک نثار احمد شاہوانی بلوچستان اولمپک ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیر محمد ترین ، صدر بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن صادق اچکزئی ،سید حافظ آغا ، فیض اللہ جان و دیگر شامل تھے ۔ صوبائی مشیر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں اس صوبے کا نام اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث روشن کیا ہے موجودہ حکومت اپنی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے مؤثر اقدامات کیئے جارہے ہیں اور وہ بذات خود گہری دلچسپی لے رہے ہیں کہ جلد از جلد یہ گیمز یہاں پہ ہوں ۔ اس موقع پر وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی مشیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اسپورٹس کے فروغ اور باکسنگ اور بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں کی بھر پور انداز میں حوصلہ افزائی کی جائیگی اور ان کو درپیش مسائل کا حل دیر پا بنیادوں پر یقینی بنایاجائے گا۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3099/2018
کو ئٹہ 13نو مبر۔صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے قاسم خان سوری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ دریں اثناء صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکریٹری کامران اسد کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی ۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3100/2018 
کوئٹہ13نومبر۔ پر وفیسر ڈاکٹر جا وید اقبا ل شیخ الجا معہ بلو چستان کو ئٹہ نے کہا کہ علا مہ اقبا ل کا فکری ،علمی اور عملی پیغام زند گیوں کی تعمیر میں مؤ ثر کر دار ادا کر رہا ہے۔علا مہ اقبا ل نے تعمیر انسا نیت کی تشکیل کیلئے بہت جد وجہد کی ۔انہوں نے شعبہ اردو اور فا رسی کے اشتراک سے منعقدہ ہو نے والی کا نفرنس ”اقبا ل اور بلو چستان ”کو سر اہتے ہوئے مز ید کہا کہ مجھے اپنے ہو نہا رطالب علمو ں سے یہ امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اقبا ل کو بلو چستان کے تنا ظر میں بھی سمجھنے کی کو شش کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے شعبہ اردو اور فا رسی کی جا نب سے منعقدہ ایک روزہ علا مہ اقبا ل قومی کا نفر نس بعنوان ”اقبال اور بلو چستان ”میں کیا ۔کا نفر نس میں کو رش عقدائی ،ریٹس خا نہ فر ہنگ ایران ، پر وفیسر ڈاکٹر فار یہ سعید خا ن ،پر و فیسر ڈاکٹر خا لد محمو دخٹک صدر شعبہ اردو ،محمد بلا ل صدر شعبہ فا رسی و دیگر بھی مو جو د تھے ۔ کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے شر کا ء نے کہا کہ علا مہ اقبا ل مو جو د ہ اور آ نے والی نسلو ں کی تعلیم و تر بیت کیلئے مشعل راہ شا عر ہیں ۔انہوں نے ہمیشہ نئی نسل کوزندگی میں آگے بڑ ھنے کا درس دیا اور اپنی شا عری کے ذ ریعے فر سو دہ نظریا ت اور عقا ئد کی نفی کی ۔انہوں نے کہا کہ علا مہ اقبا ل کا نفرنس کا بڑا مقصد طا لبعلمو ں میں معیاری و دلی زوق پید اکر نا اور تخلیقی صلا حیتوں کو اجا گر کر نا ہے۔
()()()
خبر نا مہ نمبر 3101/2018 
کوئٹہ 13نومبر ۔ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق محمد ایوب کانسی ( ٹی اینڈ اے /بی ایس ۔ 18) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لسبیلہ بمقام اوتھل کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مستونگ تعینات کردیا گیا ہے ۔ جبکہ نوید احمد ( ٹی اینڈ اے / بی ایس ۔ 17) قائمقام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مستونگ کو قائمقام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لسبیلہ بمقام اوتھل تعینات کیا گیا ہے ۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3102/2018 
لورالائی13نو مبر ۔کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد بازئی ،ڈویژنل ڈپٹی ڈائر یکٹر سید تنویر اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیرجان لونی و ڈویژنل سیکٹر آفس محکمہ تعلقات عامہ کے اسٹاف نے سابق ڈائر یکٹر جنرل تعلقات عامہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری کامران اسد کی وفات پرگہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندہ گان کوصبرو تحمل عطاکرے۔
()()()
خبر نا مہ نمبر 3103/2018 
زیارت 13نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کے سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کل سات درخواست پیش ہوئے،جن میں دو کے کاغذات درست قرار دئیے گئے،جبکہ باقی پانچ درخواست گزاروں کے درخواستوں کو مزید تصدیق کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ بھجوادیا گیا۔
()()()
خبر نا مہ نمبر 3104/2018 
خضدار13نومبر ۔کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی زیر صدارت قلات ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سال 2018-19کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن کے اضلاع اور ٹاؤن کمیٹیز وسیع و عریض علاقوں پر مشتمل ہیں ، جہاں محدود وسائل کے اندررہتے ہوئے شہروں کی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،فنڈز عوام کی امانت ہیں اس امانت کو دیانت کے ساتھ خرچ کرکے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانا ہم سب کی اوّلین ذمہ داری ہونی چاہیئے ۔اجلاس میں سال 2018-2019کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا ، مشاورت و طویل غور وخوض کے بعد اس کی منظوری لی گئی،اجلاس میں قلات ڈویژن کے تمام اضلاع وتحصیلوں کے ایم سی اور ٹاؤنز کے لئے بجٹ تجاویز بھی دی گئیں ، اور متفقہ مشاورت کے بعد اس بجٹ کی منظوری بھی لی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی، ڈی سی شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی، ڈی سی قلات آغا نبیل ،ڈی سی آوارن محمد جان، ایس ای پی ایچ ای میر احمد نوشیروانی ،اے ڈی سی لسبیلہ دوستین ہوت ،اے سی ریونیو قلات ڈویژن عائشہ زہری ،میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار محمد اکبر شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلات حاجی عبداللہ جان لانگو، چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میر محمد خالد بزنجو، چیئر مین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمان شاہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب میر مولا بخش ،چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فرید خان زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ آغا طارق شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن عبدالقیوم عمرانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حمید اللہ بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذر محمد زہری ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب جلیل احمد زہری ،چیف آفیسر سوراب عبدالخالق شاہوانی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل قلات قاضی عاشق، چیف آفیسر مستونگ حاجی محمد حسن شاہوانی ،چیف آفیسر اوتھل سید عبدالرحمان شاہ ،چیف آفیسر وندر ظفر اقبال ،چیف آفیسر لسبیلہ عبدالمجید میر وانی ،چیف آفیسر وڈھ آزاد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد شاہوانی، انجینئر ظہور احمد موسیانی، انجینئر پی ایچ ای ظفر احمد زہری و دیگر نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے و چیف آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر اپنے شہروں کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائے جائیں ایسے منصوبے بنائیں جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اس کی سختی سے باز برس کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ترقیاتی کاموں کا دورہ کریں گے اورکہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں خالی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سفارشات ارسال کی گئی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مؤثر اور مستحکم بنانے سے ہی ہم آسانی سے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنا اور فراہم کئے گئے فنڈز کا دیانتداری سے استعمال کرنا بھی منتخب عوامی نمائندوں کا قومی فریضہ ہے 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3105/2018 
خضدار13نومبر ۔رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاہے کہ یہ وقت شعور و آگاہی کاہے انسان اشرف المخلوقات اس لئے ہے کہ وہ عقل و شعور کا ادراک رکھتا ہے، نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہمیں اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے اس کے لئے دل جمعی سے کام کرنے کا عہد کیا ہے، تعلیمی اداروں میں معیار اور تعدادکو بڑھانے پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری منزل اور میر ا مقصد عوام کی خدمت ہے جس کو ہمیشہ نبھاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ فیاض العلوم زیرینہ وہیر کے پرائمری اسکول میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر جمن سندھی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منیراحمد ساسولی ، عبداللہ شاہوانی ،جے یوآئی خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل ، عبدالحمید نتھوانی ،مولانا سلیم اللہ مینگل ماسٹر شمس مینگل ، بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی ،غلام مصطفی ، عطاء اللہ خدرانی ، گل محمد ساسولی ، بشیراحمد ، حاجی میر عبدالغفور بارانزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہاکہ وڈھ میں تعلیمی ترقی اور معیار تعلیم و بچوں کو تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، تعلیم ہی کے ذریعے ہم سب کو اپنے مستقبل کے معماروں کی فکر کرنی ہے اور انہیں تعلیمی اقدار سے روشناس کرانا ہوگا، جب تعلیم ہوگی تو ہم ترقی کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت،روزگار فراہم کرنا اور دیگر مسائل کو حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے میں ہمہ وقت کوشش کرتارہونگا ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم جس دینی تعلیمی ادارے میں تقریب میں شریک ہیں یہ ادارہ ایک سوسال قبل قائم کیاگیا تھا،جس کو ہمارے بزرگوں نے شروع کیا ہے اور یہ فیض آگ بڑھتا رہیگا ، تقریب کے اختتام پر بچوں میں اسناد تقسیم کیئے گئے اور بعدا زاں لوگوں نے رکن بلوچستان اسمبلی کو اپنے مسائل بیان کیئے ۔
()()()
پریس ریلیز 
کوئٹہ 13نومبر ۔ ہاکی کی ترقی اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہارپروجیکٹ ڈائریکٹر کیسکو ولی محمد اچکزئی نے دوسرے آل کوئٹہ علی احمد شہید انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹورنامنٹ بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن اور فزیکل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا گیا جسمیں کوئٹہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل فزیکل ایجو کیشن کالج کوئٹہ ذولیخہ ، بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے عہدیداران ، چیئرمین ٹورنامنٹ اشرف بنگلزئی ، وائس چیئرمین عبدالغفار مینگل ، آرگنائزنگ سیکریٹری کامران صابر ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد علی شاہوانی ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احسن جلیل ، بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل امجد ستی ، صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کوئٹہ یاسر فہیم اور اسکولوں کے بچے اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ولی محمد اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسو سی ایشن صوبے میں ہاکی کے فروغ کیلئے جو بھی اقدامات اٹھارہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور ایسو سی یشن کے عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت جو بھی اقدامات اٹھارہی ہے وہ صرف اور صرف ہماری نوجوان نسل کی بھلائی اور انہیں کھیلوں کے بہترین اور صاف ماحول کی فراہمی کیلئے ہیں ہم ان کے ساتھ مل کر بھر پور انداز میں ان کی مدد او ر تعاون فراہم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ایسو سی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، صدر حاجی محمد اسماعیل گجر ، ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل امجد ستی اور عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مددآپ کے تحت اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ہماری نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے ناگزیر ہیں ۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے تعمیر نو ہائی اسکول اور کچلاک ہائی اسکول کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جو یہ شاندار میچ اختتام تک برابر رہا ۔ تعمیر نو ہائی اسکول نے یہ شاندار میچ پیلنٹی سٹروکس پر جیت کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بعد ازاں ٹورنامنٹ کاشاندار فائنل میچ کلی گل محمد ہائی اسکول اور ٹیکنیکل ماڈ ل اسکول کے مابین کھیلا گیا جو کلی گل محمد ہائی اسکول نے 4-1 سے جیت کر چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیسکو کوئٹہ ولی محمد اچکزئی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے رنر ، ونر اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3106/2018 
کوئٹہ 13نومبر ۔محکمہ سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم اور انسانی حقوق حکومت بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ایسے تمام افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ معذوری سرٹیفکیٹ ، فزیو تھراپی ، ایکٹرو تھراپی ، پرو ستپٹک لمبز ، خصوصی تعلیم اورباقی ضروریات کیلئے وہ سیل برائے بہبود بحالی ، معذوران ، محکمہ سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر بروری روڈ کوئٹہ سے رابطہ کرسکتے ہیں نیز دفتری اوقات میں ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم اور انسانی حقوق حکومت بلوچستان کوئٹہ کے دفتر یا فون نمبر 0819213172پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 
()()()
خبر نا مہ نمبر 3107/2018 
خضدار 13نومبر۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذرخان ز ہری نے کہاہے کہ خضدار شہر میں صفائی کا نیا طریقہ متعارف کراودیا گیاہے جس میں کوئی بھی علاقہ بغیر صفائی کے نہیں رہے گا ، خضدار شہر کو دو زونز میں تقسیم کرکے دس سیکٹرز بنائے گئے ہیں ان دس سیکٹرز میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے دس سپروائز باقاعدگی سے تعینات ہیں ہر سپر وائزر کے ماتحت ملازمین کام کریں گے ،ان تمام ملازمین کو الگ الگ گلی اور محلے و مقامات الاٹ کیئے گئے ہیں جہاں متعلقہ علاقوں میں ملامین ذمہ داروں کے موبائل نمبر آویزا کیئے جائیں گے اور ان ملازمین کی فہرست بھی وہاں لگائی جائیں گی جن کے نام و نمبرز اندراج ہونگے ان ملازمین کی فہرست کونسلرز وانتظامیہ کو دیئے جائیں گے اور شہریوں کو ان سے باخبر رکھا جائیگا تاکہ کسی بھی علاقے میں صفائی نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان سے رابطہ کرکے وہاں بروقت صفائی کے عمل کو مکمل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی بھی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے ، جب دکاندار اپنی دکانیں بند کرتے ہیں اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کی ذمہ داری نبھانا شروع کردیتا ہے ، رات کے ٹائم پر صفائی میں آسانی ہوتی ہے ایک تو ٹریفک بھی نہیں ہوتی اور پھر دکانیں بھی بند ہوجاتی ہیں سڑک خالی رہتی ہے جس سے صفائی کرنا اور زیادہ سہل بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شہر کے دکانداروں کا تعاون درکار ہے ، دکاندار کسی بھی پریشانی سے خود کوبچانے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں ان کی دکانوں کا دن بھر کا کچر اہے وہ انہیں اپنی دکانوں کے باہر ایک مخصوص جگہ پر جمع کردیں تاکہ ہماری گاڑیاں اور عملہ انہیں اٹھا سکے انہوں نے کہا کہ ا س سلسلے میں دکاندار میونسپل کارپوریشن عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا رہے۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment