خبرنامہ نمبر1361/2019 
کوئٹہ 13اپریل:۔سی ٹی ڈی بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی ڈی نصیرآباد نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی ایک خصوصی ٹیم نے کاروائی کے دوران قالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ملزم گل میر ساکن بیدار پل ڈیرہ مراد جمالی کو گرفتار کیا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ انہوں نے موٹرسائیکل مزدور چوک ڈیرہ مراد جمالی میں ایک مقامی کلینک کے سامنے کھڑی کی اور اس کے دیگر دو ساتھی ریمورٹ کنٹرول کے زریعے موٹر سیکل کو بم سے اُ رایا ،گرفتار ملزم نے اپنے دوساتھیوں سیدان عرف سیدو اور مبارک عرف طوطارامیزئی بگٹی کے ناموں کا بھی انکشاف کیا جن کی گر فتا ری کے لئے چھا پے مارے جارہے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔واضح رہے کہ اس سال فروری کے مہینے میں مزدور چوک ڈیرہ مراد جمالی موٹر سیکل پر نصب بم کے ذریعے نا معلوم دہشتگردوں نے دھماکہ کیاجس میں ایک شخص شہید اور 21زخمی ہوئے تھے ۔
()()()