HomeNews13.03.2020 Friday (File No.2)

13.03.2020 Friday (File No.2)

13.03.2020 Friday (File No.2)

خبرنامہ نمبر1032/2020
کوئٹہ 13مارچ :۔شاہ محمد اسپیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل کرکام شروع کردیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1033/2020
کوئٹہ13مارچ:۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے ایک حکم نامے کے مطابق کمال خان بروھی ولد شفیع محمد بروھی سکنہ تحصیل کالونی وارڈ نمبر 24جھٹ پٹ ضلع جعفر آبادکا لوکل سرٹیفیکٹ انکی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1034/2020
کوئٹہ 13 مارچ :۔صوبائی وزیرِ ثانوی تعلیم و ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام دور دراز علاقوں کے سکولوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔جامع منصوبہ بندی اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلیے اقدامات کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ماضی میں تعلیم کی ترقی کیلیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے جسکی وجہ سے شعبہ تعلیم تنزلی کا شکار رہا۔ موجودہ حکومت کیطرف سے ثانوی تعلیم سمیت ہائیر اور ٹیکنیکل تعلیم کیلیے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بعض سکولوں میں سائنس لیبارٹریوں کی بندش المیہ ہے۔ اسکا نوٹس لے لیا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں سکولوں میں فعال سائنس لیب نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی بندش کی اجازت نہیں دیں گے۔ تمام کلسٹر ہیڈز سائنسی آلات کے لیے مختص رقوم کو درست انداز میں استعمال کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی سکول میں غیر فعال سائنس لیب کا ذمہ دار متعلقہ ہیڈ ماسٹر صاحبان یا ڈی ڈی او صاحبان ہوں گے۔ غفلت کے مرتکب افراداور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے کہا کہ رواں سال سکولوں سے باہر بچوں کی کثیر تعداد کو سکولوں تک لایا جائے گا۔ محکمہ تعلیم درست سمت میں گامزن ہے۔ سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں بتدریج بہتری لائی جائے گی۔ حکومت کی ٹھوس اور بہتر حکمت عملی کے باعث نظام میں عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دہائیوں پر محیط ناانصافیوں کا ازالہ اتنی جلدی ممکن نہیں۔ موجودہ حکومت طویل معاشی ناہمواریوں کے سدباب کے لیے مثبت انداز میں کام کررہی ہے۔ گزشتہ ادوار میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ جس سے برائے راست صوبے کے مستقبل پر منفی اثرات پڑے۔ سردار رند نے کہا کہ موجودہ حکومت طویل المدتی منصوبوں کے اجراءپر عمل پیرا ہے۔ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے۔ گزشتہ ادوار میں مو¿ثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے محکمے کو بہت نقصان پہنچا موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں شعبہ تعلیم میں مو¿ثر قانون سازی عمل میں لاتے ہوئے محکمے سے وابستہ لوگوں کےلیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ سروسز رولز کے علاوہ دیگر قوانین کا فائدہ برائے راست محکمے کے ملازمین کو ہوگا۔ اسکے علاوہ نظام تعلیم میں بہتری کے ساتھ ساتھ احتساب کے عمل میں بھی آسانیاں ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1035/2020
سبی 13مارچ :۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی صدارت میں نوول کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحمت اللہ گشکوری،اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ کانسی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاو¿ اور احتیاطی تدابیر کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں واضح رہے کہ کرونا وائرس اس وقت مختلف ممالک میں پھیل گیا ہے اس تناظر میں ضلع سبی میں بھی عوام میں اس ضمن میں شعور اجاگر کرنے اور احتیاط کے حوالے سے میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کے تعاون سے شہر بھر میں اور پبلک آفسسز میں سپرے کرایا جائیگا ڈی ایچ کیو اسپتال سبی اور بی ایچ یوز میں روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈی ایچ او معائنہ کریں گے خصوصا ہجوم والی جگہ مساجد میں بھی اسپرے کروایا جائے گا باربر شاپس اور مختلف دکانیں جہاں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے وہاں بھی حفاظتی سپرے کرنے کا کہا گیا ہے جس کا معائنہ اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کانسی کریں گے انہوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلے میں سبی میں بھی آئسولیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے تمام ڈاکٹروں اور اہلکاروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ مکمل طور پر ا لرٹ رہیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1036/2020
کوئٹہ13مارچ۔وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم بلوچستان کے ایک پریس ریلیز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آئی ٹی منیجر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ز کی خالی آسامیوں کے لئے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہفتہ 14 مارچ 2020 ءبوقت 10 بجے چیئرمین سی ایم آئی ٹی بلاک نمبر4 سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونے والے انٹرویوز اب آفیسرز کلب نزد افغان قونصلیٹ میں اسی روز صبح 10 بجے منعقد ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1037/2020
سنجاوی13مارچ :۔ قبائلی نظام صدےوں پر محےط اور امن وامان کا ضامن ہے اس نظام میں قبائلی مشران کو بنےادی اہمےت حاصل ہے ،قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے قبائلی تنازعات کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خےالات کا اظہار صوبائی وزےر پی اےچ ای /واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے سنجاوی ےونےن کونسل پوئی میں دوخاندانوں کے قتل کا تصفےہ کرتے ہوئے کیا صوبائی وزےر کی کوششوں سے دونو ں خاندان آپس میں شےر وشکر ہوئے اس موقع پر ملک لاجور دمڑ ،قبائلی مشران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزےر حاجی نورمحمد دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان دوسرے کی خےر مانگتا ہے اللہ پاک بھی اس کی مددکرتا ہے اگر انسان کی نےت صاف ہو تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں ہم عوام کے خےر خواہ ہے اور عوام کی خےر خواہی کے لےے مےدان میں نکلے ہیں آج کے دو خاندانوں کا تصفےہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ،باہمی جھگڑے ہمارے معاشرے اور آنے والی نسلوں کے لےے تباہی لا تے ہیں ،ہم امن چاہتے ہیں علاقے اور قوم سے نفرتوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجےح ہے ،ہم علاقے کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لےے کام کررہے ہیں عوام قبائلی تنازعات کے حل اور علاقے کی ترقی کے لےے ہمارا ساتھ دےں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment