Categories: Latest News

11th-November-2025

خبرنامہ نمبر8519/2025
کوئٹہ، 11 نومبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا آٹھواں اجلاس منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم خان لاشاری، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بوستان اسپیشل اکنامک زون کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی جو چینی سرمایہ کاروں اور صوبائی حکومت کے مابین مؤثر رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دے گی۔ اجلاس میں نئے تعینات چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی توثیق بھی کی گئی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کے ڈھانچے میں ریشنالائزیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی اور غیر ضروری عملے کو فارغ کرنے کی منظوری دی۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ بلوچستان میں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا راستہ پائیدار سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بوستان اسپیشل اکنامک زون صوبے کے صنعتی مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگا جبکہ اسپیشل اکنامک زونز کی فعالیت سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو تقویت ملے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو شفاف، جدید اور نتیجہ خیز انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے، تاکہ صوبہ معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش سرمایہ کاری منزل بنایا جائے گا، تاکہ صوبے کی ترقی کے عمل کو تیز تر اور دیرپا بنایا جا سکے

خبرنامہ نمبر8520/2025
کوئٹہ11 نومبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق “کینسر اور مہلک بیماریوں کے علاج کے منصوبے” میں توسیع کر دی گئی ہے یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جو حکومتِ بلوچستان اور معروف عالمی کمپنی روشی فارما کے درمیان قائم کی گئی ہے جس کے تحت جان لیوا اور مہلک امراض بشمول ملٹی پل اسکلروسِس، ہیموفیلیا، اسپائنل مسکیولر ایٹروفی، ڈایابیٹک میکیولر ایڈیما اور مختلف اقسام کے کینسرز خصوصاً بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے یہ اقدام بلوچستان میں مریضوں کی نگہداشت کے نظام میں ایک تاریخی پیش رفت ہے اور یہ صوبہ پاکستان کا پہلا اور واحد صوبہ بن گیا ہے جو مہلک بیماریوں اور بڑے کینسرز کے علاج کی مفت سہولت فراہم کر رہا ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت “چیف منسٹر انیشیٹیوز فار ٹریٹمنٹ آف کینسر اینڈ ڈیدلی ڈیزیز ایکسپنشن پروجیکٹ” سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام محکمہ صحت کے افسران اور روش فارما کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکومت بلوچستان اور روشی فارما کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ایم او یو دستاویزات پر سیکرٹری صحت بلوچستان محمد داؤد خلجی اور روش پاکستان کی مینجنگ ڈائریکٹر حفظہ شمسی نے دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں کینسر اور مہلک بیماریوں کے مفت علاج کا منصوبہ عوامی فلاح کا غیر معمولی سنگ میل ہے ہماری حکومت کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے کسی شہری کو مالی مسائل کے باعث علاج سے محروم نہ ہونا پڑے وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عالمی اداروں کے اشتراک سے صحت کے معیار کو بین الاقوامی سطح تک بلند کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ مریضوں کو جدید علاج اور نگہداشت کی بہترین سہولیات میسر آئیں یہ منصوبہ نہ صرف صوبے کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ بلوچستان کے صحت کے نظام میں اصلاحات اور انسانیت کی خدمت کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے

خبرنامہ نمبر8521/2025
کوئٹہ 11 نومبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعمیرنو بوائز کالج میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی پیروی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی خودی کو بلند کریں اور اپنی پہچان بنائیں۔ مشکل حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ علامہ اقبال کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تعمیرنو ٹرسٹ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ آج کی علمی و فکری نشست کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر تعمیرنو ٹرسٹ کے چیرمین نسیم لہڑی، صوبائی سیکرٹری حافظ طاہر اور ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سمیت اساتذہ کرام اور طلباء کی ایک بڑی تعداد جمع تھی. اقبال کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے پورے برصغیر پاک و ہند کے انسانوں کے فکر کے دائرے میں ایک انقلاب برپا کیا اور خاص طور پر مسلمانوں کے مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی۔ علامہ نے مشروط کر دیا کہ “اپنی دُنیا آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے” علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اپنے عقیدے اور اپنی شناخت کا از سرنو جائزہ لینے کی دعوت دی۔ آزادی کا شعور دیکر برصغیر کی آزادی کے کاروان کو اپنی منزل کی طرف لیے گئے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ کوئی بھی قومی و سیاسی تحریک فکری رہنمائی کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی. فکری رہنمائی اور عملی جدوجہد کے اشتراک سے ہی مقررہ اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے. یہ موقع ہمیں ان نظریات کی یاد دلاتا ہے جن کا پرچار علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری اور مذہبی افکار کے ذریعے کیا. وہ اپنی تمام زندگی میں اسلام کی سربلندی، مسلمانوں کی بہتری اور دیرپا ترقی کے حصول کا درس دیتے رہے. وہ ہمیشہ اُمت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور ان کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے بڑے جذبے سے کام کرتے رہے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جیت اور ہار ڈیبٹ کا حصہ ہے البتہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے. گورنر مندوخیل نے جتنے والے مقررین کو مبارکباد دی اور نوجوانوں کو علمی اور فکری مباحثے میں مشغول رکھنے پر منتظمین کی کو ششوں کو سراہا. نہوں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف شاعر مشرق کے حقیقی پیغام کو سمجھیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں. آخر میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے منتظمین اور مقررین میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسيم کیے.

خبرنامہ نمبر8522/2025
کوئٹہ، 11 نومبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائے صحت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں؛ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو قانون اور قوتِ بازو کے ساتھ انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر تعاون جاری رکھیں۔

خبرنامہ نمبر 8523/2025
لورالائی کمشنر ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ نے شہر کے فیملی پارک نزد کمشنر آفس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پارک میں صفائی، تزئین و آرائش، اور عوامی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔
چیف آفیسر میں اللّٰہ بلوچ نے اس موقع پر پارک میں موجود مالی حضرات کی حاضری چیک کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں صفائی اور سبزہ کاری کو مزید بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پارک شہریوں کی تفریح کا اہم مرکز ہیں، ان کی خوبصورتی اور صفائی میونسپل کمیٹی کی ترجیح ہے۔ مزید کہا گیا کہ پارک میں آنے والے شہریوں کو صاف، پرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملے کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے معائنے پارکوں کی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انتظامیہ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

خبرنامہ 8524/2025
کوئٹہ، 11 نومبر2025: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹر اور ممتاز دانشور عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عرفان صدیقی کا شمار سینیر اور ایک کہنہ مشق سیاستدانوں میں ہوتا تھا جنکی سیاسی بصیرت ہر سیاسی شخص متاثر تھا ان کی علمی بصیرت، فکری گہرائی اور قومی معاملات پر متوازن رائے نے ہمیشہ رہنمائی فراہم صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ مرحوم کی کمی پارٹی کے اہم فیصلوں اور دیگر اہم ملکی امور میں بہت محسوس کی جائیگی صوبائی وزی نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال پاکستان کے فکری و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر8525/2025
اطلاعی نوٹس براۓ داخلہ ٹیسٹ*
وہ تمام امیدوار جنہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (BUET) خضدار میں داخلے کے لیے فارم جمع کیے تھے، انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ داخلہ ٹیسٹ (Entry Test) مورخہ 23 نومبر 2025 کو BUET خضدار میں منعقد کیا جائے گا۔
تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ ٹیسٹ کے حوالے سے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لیے 15 نومبر 2025 کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے دن اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ، رول نمبر سلپ، ضرور لائیں۔ مقررہ وقت سے پہلے ٹیسٹ سنٹر پہنچنا یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدوار BUET خضدار کی ویب سائٹ یا ایڈمیشن آفس کے دفتر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
رابطہ نمبر:
0848-550271 / 0334-3157456
ایڈمیشن آفس
بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار

خبرنامہ نمبر8526/2025
نصیرآباد11نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایف سی آفیسر۔ پولیس، تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، ترقیاتی منصوبوں میں درپیش رکاوٹوں، عوامی مسائل کے حل اور بین المحکماتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی قائم رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی کو بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے یا عوامی امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، لہٰذا شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ مشکوک حرکات و سکنات کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلعی سطح پر امن و ترقی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے باہمی روابط کو مزید مضبوط کریں، تاکہ جعفرآباد کو ایک پُرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8527/2025
کوئٹہ۔ بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت، تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایگری بزنس اینڈ لنکیج بلڈنگ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا۔ افتتاح سیکریٹری لائیو اسٹاک جناب محمد طیب لہڑی نے سیکریٹری زراعت کے ہمراہ کیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل (اینمل ہیلتھ اینڈ ایکسٹینشن) ڈاکٹر محمد فاروق ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔نمائش میں ترقی پسند کسانوں، کاروباری شخصیات، تحقیقی ماہرین، اور ایگری ٹیک انڈسٹری کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد جدید تحقیق، کاروباری مواقع، اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بلوچستان کے کسانوں اور ایگری سیکٹر کو ایک مضبوط نیٹ ورک میں منسلک کرنا تھا۔تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں جدید زرعی آلات، ایگری ٹیک سلوشنز، اور تحقیق پر مبنی منصوبے پیش کیے گئے۔انہوں نے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت اور پائیداری کے فروغ پر زور دیا۔یہ ایکسپو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن “زرعی ترقی، بلوچستان کی معیشت کی مضبوط بنیاد” کا عملی مظہر ہے۔حکومتِ بلوچستان جدید زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور منڈی سے منسلک مواقع کے ذریعے صوبے میں پائیدار زرعی و لائیو اسٹاک ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ایونٹ بلوچستان میں زرعی خوشحالی، کاروباری شراکت داری، اور جدید ایگری ٹیک روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

خبرنامہ نمبر8528/2025 کوئٹہ 10 نومبر 2025:
صوبائی محتسب بلوچستان کے حکم پر محکمہ خزانہ نے سابق ایڈمنسٹریٹو آفیسر عبدالصمد کے بقایاجات کی مکمل ادائیگی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالصمد ولد عبیداللہ جان، ساکن ضلع پشین، نے میڈیکل ٹی اے/ڈی اے واجبات کی عدم ادائیگی پر شکایت درج کرائی تھی۔ صوبائی محتسب کے احکامات کے بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے تقریباً دو لاکھ چھیانوے ہزار روپے جاری کر دیے۔
شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب کے دفتر شکریہ کا خط پیش کیا جس میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورم نے انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

خبرنامہ نمبر8529/2025
کوئٹہ۔ سیکریٹری صحت بلوچستان داؤد خان خلجی اور اسپیشل سیکریٹری صحت شہک بلوچ نے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان اور ڈاکٹر سید ہدایت اللہ نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، آئی سی یو، میڈیسن اسٹور وارڈز اور آپریشن تھیٹر کا دورہ کرایا اور ادارے میں جاری طبی و انتظامی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج و معالجے کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز جیسے اہم ادارے کی خدمات کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی نے کہا کہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ سینے، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاج میں صوبے کا واحد اعلیٰ اور مستند ادارہ ہے جو عوام کو شب و روز صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ حکومت بلوچستان اس ادارے کی استعداد بڑھانے اور ضروری وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بعدازں سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی جاری قومی مہم کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری شہک بلوچ ، کوآرڈنیٹر ایمرجنسی سنیر آپریشن پولیو انعام الحق، کورڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر آفتاب کاکڑ اور صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی سیکرٹری صحت داؤد خان خلجی نے کہا کہ صوبے بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے عمر تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری صحت داؤد خان خلجی نے مزید کہا کہ یہ دونوں بیماریاں بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ جن سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ذریعہ ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، مذہبی و سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو قریبی مرکزِ صحت یا اسکول میں ویکسین ضرور لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ “ایک صحت مند بچہ ہی روشن بلوچستان کی ضمانت ہے۔ آئیں، ہم سب مل کر اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں اور ایک صحت مند، خوشحال قوم کی بنیاد رکھیں۔

خبرنامہ نمبر8530/2025
کوئٹہ 11 نومبر2025۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت عالمو چوک تا نواں کلی آخری سٹاپ تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)، سی اینڈ ڈبلیو اور ریوینیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عالمو چوک تا نواں کلی تک سڑک کے منصوبے پر پیش رفت اور حائل مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ محکموں کو متعلقہ منصوبے پر حائل تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے کما کی رفتار کو تیز اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نواں کلی سڑک منصوبے کو جلد از جلد کام مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ضلعی انتظامیہ منصوبے کی تکمیل تک مانیٹرنگ جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر8531/2025
کوئٹہ 11 نومبر2025 ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول میں سڈنی (آسٹریلیا) سے آئے ہوئے سکھ برادری کے معزز رکن کلدیپ سنگھ چڈہ اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول میں سکھ برادری سے متعلق تاریخی ریکارڈ اور دستاویزات کا معائنہ کیا۔کلدیپ سنگھ چڈہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو سکھ برادری کی روایتی شال پیش کی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ مختلف مذاہب، قوموں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہاں کی مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال ہمیشہ قابلِ فخر رہی ہے۔ انہوں نے سکھ برادری کی جانب سے کوئٹہ میں تعلیمی اداروں اور فلاحی مقامات کے لیے دیے گئے عطیات اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات باہمی احترام اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دیتے ہیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ برابر کا احترام اور تعاون جاری رکھے گی تاکہ شہر میں امن، برداشت اور باہمی احترام کا ماحول مزید مضبوط ہو۔

خبرنامہ نمبر8532/2025
کوئٹہ 11نومبر2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ایڈیشنل کمشنر آغا سمیع اللہ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل سید محمد کلیم، ڈپٹی کمشنر پشین، محکمہ پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں تاکہ سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ میگا پروجیکٹس پر کام کرنے والے نان لوکل افراد کی نگرانی کو سخت کیا جائے، رات کے اوقات میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت محدود، چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات اور دفعہ 144 پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، چیک پوسٹوں پر نفری میں اضافہ کیا گیا ہے، سنیپ چیکنگ، بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی، اور رات کے اوقات میں غیر ضروری ٹرانسپورٹ پر پابندی جیسے اقدامات جاری ہیں۔مزید بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بڑے اجتماعات کے حوالے سے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ تمام رہائشی ہوٹلوں کی نگرانی کو سخت کرتے ہوئے وہاں مقیم افراد کا ڈیٹا باقاعدگی سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ کو بہتر بنانے، مشترکہ آپریشنز اور فوری معلومات کی فراہمی کے عمل کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض کو بہتر انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیک پوسٹوں پر رات کے اوقات میں اہلکاروں کی تعیناتی، بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان اور دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ سنیپ چیکنگ، گشت میں اضافہ اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8533/2025
کوئٹہ 11نومبر2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شازیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، گیس حکام، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ نے گیس حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ رات 12 بجے کے بعد کی جائے تاکہ عوام کو دن کے اوقات میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری، کمپریسر کے استعمال اور میٹر ٹمپرنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور گیس حکام کو مشترکہ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی تاکہ کمپریسر بیچنے والوں، کمرشل صارفین اور تندور مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا سکے، کیونکہ ان کے غیر قانونی استعمال سے گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا ہوتا ہے۔کمشنر شازیب خان کاکڑ نے مزید کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ گیس کے استعمال میں اضافہ قدرتی امر ہے، تاہم گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے۔انہوں نے گیس لائنوں کی مرمت اور پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ سپلائی نظام بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو گیس چوری کی روک تھام اور گیس کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم رکھا جائے اور رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر گیس حکام نے کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ لوڈشیڈنگ کے اوقات اور دورانیے میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کی منصفانہ تقسیم، غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی اور کمپریسر کے استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ شہریوں کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 8534/2025
لورالائی11نومبر2025: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ، منشیات، کی روک تھام، مدارس کی رجسٹریشن، ناجائز تجاوزات اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں ایف سی میجرکامران، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ،ایس ڈی پی او کریم مندوخیل،احساس اداروں کے آفیسران سیکیورٹی اداروں اور آل لا ین ڈیپارٹمنس کے أفیسرزسمت تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے، مدارس کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے پیشگی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصاً اسمگلنگ و منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔شہر میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں تاجر برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں ناجائز تجاوزات کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے منفی سرگرمیوں کی روک تمام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے مدثر اقدامات کی ہدایت کی گئی تمام ادارۓ اپنی خدمات اور ذمہ داریوں کی ایمانداری مستقل مزاجی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کوبروۓ کار لاتے انجام دیں انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوارڈینشن نا گزیر ہے لہذا تمام آفیسران علاقے کی ترقی اور خو شحالی کیلیے ملکر بھرپور کردار ادا کریں

خبرنامہ نمبر8535/2025
دکی11نومبر2025:
کمشنرلورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ضلع دکی کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنردکی محمد نعیم خان ایس پی ضلع دکی محمد انور بادینی اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی ڈاکٹر عبدالسلام اسسٹنٹ کمشنر رفیق ترین، کرنل محمد بلال،تحصیلدار سردار رازق دمڑچیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین بھی موجود تھےدورے کا آغاز کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ضلع دکی کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنے سے کیاانہوں نے زیر تعمیر سڑکوں، واٹر سپلائی اسکیموں، نکاسیٔ آب کے نظام اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ یہ منصوبے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور ان کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ “ترقیاتی کام صرف فنڈز خرچ کرنے کے لیے نہیں بلکہ عوامی سہولت کے لیے کیے جائیں۔ ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کمشنرلورالائی ڈویژن ولی محمدبڑیچ نے میونسپل کمیٹی دکی کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہری صفائی، کچرا اُٹھانے کے نظام، اور نئی فراہم کردہ مشینری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ جدید صفائی مشینری، ٹریکٹرز اور واٹر ٹینکرز کامعائنہ کیااورشہری سہولیات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اپنے دورے کے دوران مرحوم حاجی اکبر خان ناصر کے اہلِ خانہ سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور کہا کہ علاقہ حاجی اکبر خان ناصر جیسے مخلص اور محب وطن افراد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔دورے کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین کے اعزاز میں ایک شاندار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور معززینِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم خان رفیق ترین کی رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا کمشنر ولی محمد بڑیچ کے اعزاز میں دیا گیااس موقع پر کمشنرلورالائی ڈویژن نے انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوامی شکایات کے ازالے، امن و امان کی صورتحال، اور بلدیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ ضلعی افسران عوام کے خادم ہیں، اس لیے انہیں عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران ہفتہ وار بنیادوں پر فیلڈ وزٹ کریں، عوامی رابطے کو بڑھائیں، اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر خود نگرانی رکھیں۔

خبرنامہ نمبر 8536/2025
کوئٹہ۔ 11 نومبر 2025 :
بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے اسلام آباد میں خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کا امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر عوامی مقامات پر دھماکوں کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کا یہ مکروہ فعل قابل نفرت عمل ہے جس کی سزا انہیں مل کر ہی رہے گی، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ خود کش بم دھماکے میں معصوم عوام و دیگر لوگوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس المناک واقع کا انہیں دل و جان سے افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں لہٰذا اس طرح کے مشکل حالات میں ہمیں عزم و حوصلے کے ساتھ ان تخریب کار عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا، میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا جو نذرانہ پیش کیا ہے انشاء اللّٰہ وہ دن دور نہیں کہ ہمارا ملک امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کے بہترین نتائج جلد برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاء کی ہے۔

خبرنامہ نمبر8537/2025
کوئٹہ11 نومبر:2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کی شکل قابل مذمت ہے. ہم قومی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والے کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

خبرنامہ نمبر8538/2025
اوستہ محمد: بابا کِشن داس کی سالانہ ورسی 12 سے 14 نومبر تک اوستہ محمد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تین روزہ مذہبی و روحانی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔
ورسی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان پلال، ایس پی غلام حسین باجوئی، اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن منظور احمد نے ہندو مندر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی، صفائی، بجلی، پانی، گیس، پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات سے متعلق انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، تاکہ کسی بھی عقیدت مند کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورسی کے موقع پر امن و امان، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے پیغام کو عام کیا جائے۔
مقامی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ورسی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور تمام شہری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ عقیدت مند سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

خبرنامہ نمبر8539/2025
کوئٹہ – ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ساؤتھ) محمد زمان خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن اور محکمہ کی بنیادی ترجیح ہے۔ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے بروقت حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کے ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کی محنت اور جذبۂ خدمت کے باعث عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو رہا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز ایپکا ایکسائز یونٹ کی دعوت پر ایکسائز آفس سریاب روڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر ایپکا ایکسائزسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی جی جناب محمد زمان خان نے ایپکا ایکسائز یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسران و اہلکار عوامی شکایات کے ازالے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر ایپکا ایکسائز یونٹ کے صدر شاہ زمان آکازئی اور ہیبت خان ناصر نے جناب ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ترقی اور ملازمین کے فلاحی اقدامات کے لیے محدود وسائل کے باوجود عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔دورے کے دوران ڈی جی ایکسائز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ بعد ازاں صدر ایپکا کی جانب سے انہیں یادگاری سونیئر بھی پیش کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر8540/2025
دُکی 11 نومبر 2025:
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ ایک روزہ دورے پر ڈپٹی کمشنر آفس دُکی پہنچے، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان اور ضلعی افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سردار رفیق ترین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے ضلعی محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دُکی نے انہیں افغان مہاجرین کے باعزت انخلاء اور پوست (افیون) کی کاشت کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور واضح ہدایت کی کہ جو بھی پوست کی کاشت میں ملوث پایا گیا، اس کی زمین ضبط کی جائے اور نام فورٹ شیڈول میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’صوبائی حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے واضح اور سخت موقف رکھتی ہے۔
اس موقع پر بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ایکسئین روڈ شوکت پرکانی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبوں میں سٹی روڈ، سیوریج سسٹم، گنج نالہ کی اقراء اسکول تک پختگی، تعلیم، صحت، ودیگر منصوبے شامل ہیں۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے معیار اور شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں، اور کسی بھی ناقص میٹریل کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔میٹنگ کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن نے محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن تھیٹر، لیبر روم اور لیبارٹریز کی خراب حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’امراض کی درست تشخیص ہی مؤثر علاج کی بنیاد ہے۔انہوں نے حکم دیا کہ OT کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے خود دُکی کا دوبارہ دورہ کریں گے اور OT کا افتتاح کریں گے۔آخر میں، کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شفافیت، معیار اور وقت پر تکمیل ہر ترقیاتی منصوبے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

خبرنامہ نمبر8539/2025
کوئٹہ – ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ساؤتھ) محمد زمان خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن اور محکمہ کی بنیادی ترجیح ہے۔ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے بروقت حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کے ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کی محنت اور جذبۂ خدمت کے باعث عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو رہا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز ایپکا ایکسائز یونٹ کی دعوت پر ایکسائز آفس سریاب روڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر ایپکا ایکسائزسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی جی جناب محمد زمان خان نے ایپکا ایکسائز یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسران و اہلکار عوامی شکایات کے ازالے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر ایپکا ایکسائز یونٹ کے صدر شاہ زمان آکازئی اور ہیبت خان ناصر نے جناب ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ترقی اور ملازمین کے فلاحی اقدامات کے لیے محدود وسائل کے باوجود عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔دورے کے دوران ڈی جی ایکسائز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ بعد ازاں صدر ایپکا کی جانب سے انہیں یادگاری سونیئر بھی پیش کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر8540/2025
کوئٹہ، 11 نومبر:2025: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ بلوچستان حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل ترقی اور جدید طرزِ حکمرانی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں گورننس، شفافیت اور عوامی خدمات کو تیزی سے ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو سہولتوں کی فوری، آسان اور شفاف فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اسی سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے ’’بلوچستان اسٹیٹسٹکس ڈیش بورڈ‘‘ متعارف کر کے صوبے کی تاریخ میں اہم سنگِ میل قائم کیا ہے جو تمام اضلاع کے ڈیٹا، ترقیاتی منصوبوں اور پالیسی فیصلوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ نظام ترقی کے ہر مرحلے کو قابلِ پیمائش، شفاف اور نتیجہ خیز بناتا ہے۔ گورننس میں جدت کا ایک اور بڑا قدم پی ایس ڈی پی آٹومیشن سسٹم اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل اصلاحات ہیں، جن میں آن لائن فائلنگ، بلنگ، بجٹ مینجمنٹ اور جدید فنانس GPT چیٹ بوٹ نے حکومتی امور کی رفتار، شفافیت اور دسترس میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے کرپشن کی روک تھام اور سہولتوں کے فروغ میں مدد مل رہی ہے۔ نوجوانوں کی معاشی بااختیاری کے لیے ’’ڈیجی بز بلوچستان‘‘ نے ہزاروں نوجوانوں کو فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس جیسے جدید ہنر سکھا کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی ممکن بنائی۔ تعلیم کے شعبے میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جی پی ایس حاضری سسٹم نے اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار میں واضح بہتری پیدا کی ہے۔ عوامی خدمات کے شعبے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمارٹ کارڈ، آن لائن ٹیکس ادائیگی اور بایومیٹرک نظام کے ذریعے شہریوں کو تیز، شفاف اور سہل خدمات فراہم کی ہیں، جبکہ پانی کے وسائل کے مؤثر انتظام کے لیے واٹر ریسورسز انفارمیشن سسٹم نے ریئل ٹائم ڈیٹا، جی آئی ایس میپنگ اور جدید مانیٹرنگ کے ذریعے منصوبہ بندی کو سائنسی بنیادوں پر استوار کیا ہے۔ شہری زندگی کے انتظام میں کوئٹہ کا ’’سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سینٹر‘‘ ٹریفک نگرانی، حادثات کی روک تھام، گاڑیوں کی نقل و حرکت اور شہری سکیورٹی کو بہتر بنا رہا ہے، جس سے کوئٹہ کے شہریوں کو محفوظ اور منظم سفر کی سہولت مل رہی ہے۔ یہ تمام ڈیجیٹل اقدامات محض منصوبے نہیں بلکہ ایک وسیع وژن کا عملی اظہار ہیں—ایسا وژن جو بلوچستان کو ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، جدید گورننس، معاشی خودمختاری اور عوامی بہبود کے روشن مستقبل کی جانب لے جا رہا ہے، جہاں جدت اس کی طاقت، شفافیت اس کی پہچان اور ترقی اس کا مسلسل سفر بن چکی ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain