HomeNews11-05-2019 Saturday (File No.1)

11-05-2019 Saturday (File No.1)

11-05-2019 Saturday (File No.1)

خبرنامہ نمبر1672/2019
سبی 11 مئی :۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری کی زیر نگرانی آج ہفتہ کے روزمیونسپل کمیٹی کے سامنے اقبال روڈ پر رمضان سستا بازار قائم کیاگیا جس میں اشیاءخوردونوش کے مختلف اسٹال لگائے گئےسیکورٹی انتظامات بہتر طور پر کئے گئے تحصیلدا ر سبی نصیراحمد ،رسالدار لیویز میر عارف مری ،شہباز خان باروزئی ،اور لیویز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دےرہے تھے سستا بازار میں عوام الناس نے انتہائی دلچسپی لی اور تمام اسٹالوں میں خریداروں کارش رہا عوام نے سستے دامو ں اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو سراہا اور حقیقی معنو ں میں مستفید ہوئےسستا بازار میں مرغی کا گوشت ،سبزی ، چینی ، بڑا گوشت’ چاول،دودھ ،دہی،کھجور،آٹا شربت، سستے داموں مہیا کیا گیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کی طرف سے بھی اسٹال قائم کیا گیا جس سے عوام نے خریداری کی مجموعی طور پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی طرف سے قائم کیا گیا سستا بازار انتہائیکامیاب رہا اور لوگوں نے زیادہ تعداد میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اورخریداری کی جس سے عوام کو کافی ریلیف ملا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1673/2019
نصیر آباد 11مئی :۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے تحصیل گنداخہ کیر تھر کینال کی ذیلی شاخوں حدیرو اور نور پور شاخ سے آرڈی 31تا آرڈی 78تک جاری بھل صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود جب تحصیل گنداخہ پہنچے تو ایکسین ندیم احمد دہوار اور دیگر ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ایکسین کیرتھر کینال ندیم احمد دہوارنے کمشنر کو جاری بھل صفائی کے کاموں کے متعلق بریفنگ دی کمشنر نصیر آباد جاوید اختر محمود نے بھل صفائی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مین کےنال اور اس کی ذیلی شاخوں پر کام بہتر انداز میں کیا جا رہا ہے جو کہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے بھل صفائی کے بعد کیر تھر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی روانگی مزید بہتر انداز میں ہوگی جس سے کسانوں اور زمینداروں کے پانی کے مسائل وسیع پیمانے پر حل ہو جائیں گے اورذرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ہماری بھرپورکوشش ہے زمینداروں اور کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کو عملی شکل دی جا رہی ہے تاکہ زرخیز علاقوں میں زرعی انقلاب پیدا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ذرخیزعلاقوں میں زیادہ پانی کی فراہمی سے سینکڑوںایکڑاراضی سیراب ہوگی اورہزاروں خاندان مستفید ہوںگے اور علاقے مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ ہے جوصوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے کسان ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں صوبائی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے وزیراعلی جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے نہری سسٹم میں بہتری لانے کے لئے بھل صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا جس سے وسیع پیمانے پر ذرعی زمینیں آباد ہونگی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 11مئی :۔سید الطاف شاہ ولد مرحوم سید عبدالرشید شاہ جو کہ 4 مئی بروز ہفتہ صبح گھر سے نکلے ہیں اور تاحال لاپتہ ہیں- جس کسی کو بھی اسکے بارے میں کچھ معلوم ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں 03337877742
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 11مئی :۔محمد حسنی،نثاءاللہ محمد حسنی،محمد رفیق محمد حسنی کے بھائی عبدالقدوس محمد حسنی قضائے الہی سے وفات پا گئے فاتحہ خوانی عمر فاروق روڈ کیچی بیگ سریاب روڈ کوئٹہ میں ہو رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment