خبرنامہ نمبر 460/2019
کوئٹہ 10فروری :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 92نیوز کے بیوروچیف خلیل احمد کی بھتیجی کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سو گوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر 461/2019 
کوئٹہ 10فروری :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینئر صحا فی اور این این آئی نیوز کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی علالت پر تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے عاشق علی بٹ کی جلد اور مکمل صحت یا بی کے لئے نیک خو ا ہشات کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر 462/2019
کوئٹہ 10فروری :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر و ں کو اپنے اپنے اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال کا دورہ کرکے وہاں موجود سہولتوں اور ضروریات کے حوالے سے رپو رٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر و ں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر وں اورطبی عملے کی حا ضری کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔جبکہ وزیر اعلیٰ نے سیکر ٹری صحت کو ڈپٹی کمشنر وں کی رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر463/2019 
کوئٹہ 10فروری :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں نے پرا ئیس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرتے ہوئے دکانوں اور ہو ٹلوں کے معائنہ کا آغاز کردیا ہے اور مہنگائی ملا وٹ اور زخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف مو ثر کا روائی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر وں نے ضلعی پرا ئیس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردیا ہے ۔جبکہ ڈپٹی کمشنر وں نے ضلعی اہیڈ کو ارٹر ہسپتالوں کے دوروں اور معائنہ کا آغاز بھی کردیا ہے ۔اورڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جارہاہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے مہنگائی اور ہسپتا لوں میں سہولتوں کی عدم دستیابی کی عوامی شکا یات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وں کو اشیاء خوردونو ش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتو ں کو مستحکم رکھنے اور ملاوٹ اور زخیرہ اندوزی کرنے والے دُکا نداروں کے خلاف مو ثر کا روائی کرنے اور عوام کو ضلعی سطح پر علاج و معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
()()()

خبرنامہ نمبر464/2019 
بارکھان10فروری : ۔ صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر و خوراک سردار عبدالرحمن کھتران نے کہا ہے کہ سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہے ا سے عوام کے فائدے کے لئے خرچ کیا جائے گا الیکشن سے پہلے کئے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے ان خیالات کا انہو ں نے ضلع بار کھان کے یونین کونسل وٹاکڑی کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار زادہ غفور خان کھیتران ،میر ایوب خان کھیتران ،میر شاہباز خان کھیتران ،ایکسن بی اینڈ آر محمد قاسم، ایکسن پی ایچ ای عبدالجبار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن امیر جان لونی ،وڈیرہ سرور عیشانی ،وڈیرہ محمد حسین خسیانی اور دیگر سرکاری افسران اور قبائلی معتبرین بھی تھے ۔ یونین کونسل وٹاکڑی میں کھیتران ،مری اور حسنی قبائل کے لوگوں نے علیحدہ علیحدہ صوبائی وزیر سے ملاقاتیں کیں اور صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے کلی وٹاکڑی میں ایک بڑے اجتماع سے ختاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارکھان میں کروڑوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن میں روڈ ،بجلی ،واٹر سپلائی ،سکول، مراکز صحت ،ویٹر نری ہسپتال اور دیگر اہم منصوبے شامل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈا ڈا شاہ ماخوند تا علاقہ لوٹنیاں براستہ قلعہ عثمان شاہ کی سڑک کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ۔بستی حاجی دین محمد شاہ میں پینے کے پانی کے لئے 3لاکھ روپے سے لوکل بور بمع سولر سسٹم، وٹاکڑی سے دو نواہی تک پختہ سڑک اور بجلی کے پول ،وٹاکڑی گونی ایریا میں 25لاکھ روپے سے پروٹیکشن وال ،بستی ابراہیم مری میں ویٹر نری ہسپتال ،بستی ربانی میں پانی سپلائی کے لئے 9ہزار فٹ پائپ لائن ،بستی گل داد میں 4ہزار فٹ پائپ لائن ،سولر اور واٹر ٹینک ،علاقہ ہوسڑی میں 7کروڑ روپے کی ضروری سکیمات شروع کی جائیں گیں ۔ صوبائی وزیر نے وٹا کڑی یونین کونسل کے دورے کے موقع پر مختلف بستیوں کے زمینداروں میں ہزاروں ڈوزر گھنٹے دینے کا اعلان بھی کیا بستی وڈیرہ نیاز محمد جوگیانی میں واٹر سپلائی سکیم دینے کا بھی وعدہ کیا ۔دریں اثناء ہوسڑی بستی کے مری قبائل نے اپنے دو لاپتہ افراد کی رہائی میں مدد کی درخواست کی ،صوبائی وزیر نے ان سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس حوالے سے حکام بالا سے رابطہ کرنے کا وعدہ کیا ،قبل ازیں صوبائی وزیر نے ناہڑکوٹ مین ولن نانڈا کے بیٹے، عبدالخالق کے بھائی ،اور دادو لیویز والے کے بھائی کی وفات پر ان سے فاتحہ خوانی کی اور وفات پانے والوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ۔وڈیرہ نیاز محمد جوگیانی نے صوبائی وزیر و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عشایہ دیا۔
()()()
خبرنامہ نمبر465/2019 
زیارات 10فروری :۔ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران ایمرجنسی یونٹ ،ڈینٹل یونٹ ،ای پی آئی سینٹر کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرئے کہاکہ آج چھٹی کے دن بھی ڈاکٹرز اپنے ڈیوٹی پر موجود تھے ۔اس موقع ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہے وہ دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا علاج کریں ،جو بھی ڈاکٹر یا اہلکار سستی کا مظاہرہ کرے گا ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی۔ 
()()()

خبرنامہ نمبر466/2019 
خالق آباد 10فروری :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سیاسی اور قبائلی رہنما میر حبیب الرحمٰن محمد شہی کی وفات پر دِلی رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر467/2019 
کوہلو10فروری :۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ تحصیلدار عبدالصمد مری نے لیویز کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ضلع میں غیر معیاری اشیاء،صفائی کی کمی،غیر قانونی تجاوزات اور ریٹ لسٹ کا جائزہ لیابیکریوں ، ہوٹلز،میں صفائی کی فقدان اور غیرمعیاری اشیاء رکھنے پر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اقسام کے غیر معیاری اشیاء برآمد کرکے لیویز کے ہمراہ تلف کردئیے جن میں ہوٹلز اور بیکریوں میں کھانے پینے کی اشیاء شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے غیر معیاری خوردونوش فروخت کرنے والے بیکروں اور ہوٹلز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں چند پیسوں اور تھوڑے سے منافع کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور اشیاء خوردونوش کے معیار و مقدار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے تاجر برادری حفظان مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور دوکانوں ہوٹلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے شہر بھر کے بیکریوں ،ہوٹلز اور دوکانوں میں چھاپے لگائے جائیں گے جبکہ سادہ لباس میں ملبوس لیویز اہلکار منافع خور اور ملاوٹ کرنے والوں پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تاکہ عوام کوصحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش مہیا ہوسکیں جبکہ شہر میں ناجائز تجاوزات و غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف جلد ہی نوٹس جاری کردیئے جائیں گے اور نوٹس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی بعدازاں عبداللہ کھوسہ نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں میڈیکل ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹر روں کی غیرحاضری رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی ہے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر468/2019 
ڑوب 10فروری :۔صوبائی مشیر وزیراعلی برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 80000 پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ مہم کے دوران مجموعی طور پر بارہ لاکھ پودے لگائی جائیں گے صوبائی مشیر نے ان خیالات کا اظہار ڑوب میں ایک شجرکاری مہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں شجرکاری کا پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 25 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت ایک جامع منصوبے کے تحت شجرکاری کرے گی تاکہ جنگلات میں اضافہ ہو سکے صوبائی مشیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانا ممکن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کا ایکٹ پرانا ہوچکا ہے صوبائی حکومت کوشش کر رہی ہیکہ 2019 میں ایک نیا ایکٹ جنگلات کے بارے میں نافذ کیا جائے تاکہ اس کے غیر قانونی طور پر کاٹنا بند ہو سکے صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کئی سالوں سے سخت خشک سالی کا شکار ہے جس کے براہ راست اثرات زراعت اور مار موشیو ں پر پڑ رہا ہے تاہم ہم اللہ تعالی کا شکر گزار ہے کہ صوبے میں ایک لمبا عرصہ بعد بارش اور برفباری ہوئی جس سے خوشحالی کم ہوگی اور حالیہ بارشوں کے بعد شجرکاری زیادہ موثر ثابت ہوگی۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment