HomeNews10.08.2019 DGPR NEWS FILE NO-2

10.08.2019 DGPR NEWS FILE NO-2

10.08.2019 DGPR NEWS FILE NO-2

خبر نامہ نمبر3367/2019
کوئٹہ 10اکتوبر :۔بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلو چستان ہائی کورٹ کے ججز میٹنگ کا پہلا رسمی اجلاس چیف جسٹس بلو چستان جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں کئی اہم امور پر سیرحاصل بحث کی گئی اور مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے ہیں یہ طے ہوا کہ مقدمات کی غیر ضروری التواءکی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی اور پرانے مقدمات کو ترجیح بنیادوںپر نمٹا یا جائے گا ۔ملک کی معاشی مفاد حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اورجناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل خصوصی بینچ بنایا گیا جو منی لانڈرنگ اور فارن ایکسجینج ریگولیشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے اور ڈسٹرکٹ سطح پر ان قوانین سے متعلق مقدمات کیلئے متعلقہ ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو ترجیح بنیادوں پر سماعت کی ہدایت جاری کی گئی ۔عدالت عالیہ بلو چستان ملازمین وڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین سے متعلق قواعد وضوابط میں بہتری اور ازسرنو غور کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور اجلاس میں رجسٹرار کو ہدایت کی گئی کہ قومی و صوبائی سطح پر بنائے گئے ٹربیونلز جوتاحال غیر فعال ہے ۔فعال کرنے اور خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے متعلقہ اداروںسے فوراً رجوع کریں ۔
پریس ریلیز
کوئٹہ10اکتوبر :۔ بلوچستان ایڈیٹرز فورم نے اپنے تعزیتی بیان میں ڈی جی محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان شاہ عرفان غرشین کی خالہ، روزنامہ عوام کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر وسیم احمد کے جوانسال بیٹے اورر سینئرصحافی مرحوم لالا صدیق بلوچ کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment