HomeNews10-05-2019 Thursday (File No.2)

10-05-2019 Thursday (File No.2)

10-05-2019 Thursday (File No.2)

خبر نامہ نمبر 1656/2019
کوئٹہ 09مئی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر ) بشیر احمد کی ہدایت پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی آپریشنل ٹیم میں جمعرا ت کے روز دودھ میںملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور شہر کے مختلف علاقوں جان محمد روڈ اور فقیر محمد روڈ میں واقع ڈیری فارمز اور دودھ کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے دودھ کے معیار کا جائزہ لیا ۔ معائنے کے دوران دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں ملاوٹ اور کیمیکل کے استعمال پر متعدد دکانوں اور ڈیری فارمز مالکان کو وارننگ جاری کیئے گئے علاوہ ازیں دودھ فروشوں کو بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات نامے جاری کیئے ۔بعدا زاں بے ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے محمد عامر نمکوفیکٹری کا بھی اچانک معائنہ کیا اور وہاں صفائی کی ابتر صورتحال پائے جانے پر کار خانے کی انتظامیہ کو پروڈکشن کی تیاری کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ بی ایف اے کی ٹیم نے فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پرو ڈکشن کی تیاری حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق کریںاور عوام کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment