HomeNews10-01-2020 Friday (File No.1)

10-01-2020 Friday (File No.1)

10-01-2020 Friday (File No.1)

خبرنامہ نمبر101/2020
اسلام آباد 10جنوری :۔صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیو اسٹاک مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوام کی خدمت سے ز ہنی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کے مختلف وفود اور طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا صوبائی مشیر نے کہا کہ صحت تعلیم پانی اور دیگر تر قیاتی منصوبے عوام کی امانت ہے۔اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے میں صحت،تعلیم اور پانی کو جمع کرنے کے لئے مختلف پراجیکٹس شروع کیے جس سے عام لوگوں کو فوائد مل سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی تعلیم صحت اور سڑکوں جیسی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے یہ تمام منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ضلع ژوب کے لئے صوبائی اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس بار صحت،تعلیم اور پانی کے لئے ایک بڑا حصہ رکھا ہے جس میں مختلف ڈیمز ہسپتال نئے سکولز اور ژوب شہر کے لئے پانی کے پروجیکٹ ہیں جو ژوب کے عوام کا ایک دیرینہ خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں زیلی اور خیلی پر یقین نہیں رکھتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایاان سے جو وعدے کیے پوراکرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، انسانی خدمت میرا منشور ہے اور معاشرے میں انسانی خدمت سے تبدیلی آسکتی ہے میر ی نظرمیں وزارت سے زیادہ عوام کی خدمات میری ترجیحات ہیں۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے مگر محبت و پیار کرنے والے عوام کے ساتھ میرا ہمیشہ کا رشتہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ضلع ژوب میں ایک ارب روپے سے سپورٹس کمپلیکس بنا ئے جا ئے گا تاکہ طلباءطالبات اور دیگر نوجوان کھیل اور کود میں حصہ لیں جس سے معاشرے میں مثبت رحجان پیدا ہونگے صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کے بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تعلیمی سرگرمیوں میں طلبا ءﺅطا لبات بھرپورحصہ لیں لیکن ان کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر102/2020
کوئٹہ10جنوری:۔ڈپٹی کمشنر ضلع مستونگ کے حکم نامے کے مطابق مس عارفہ اسحاق دختر محمد اسحاق ذات بنگلز ئی کلی گرانی خواسم تحصیل و ضلع مستونگ ،گل بشرہ زوجہ نثاراحمد ذات لہڑی سکنہ تحصیل و ضلع مستونگ ، گلشن دختر بھاول خان زات بنگلزئی سکنہ اسپلنجی تحصیل دشت ضلع مستونگ، احسان اللہ ولد مولوی اللہ بخش ذات ابابکی سکنہ کاریز ہندو تحصیل و ضلع مستونگ،مس نسیمہ گل دختر غلام رسول ذات خراسانی سکنہ تحصیل و ضلع مستونگ،مس سعدیہ سرور دختر حاجی غلام سرور ذات سمالانی سکنہ کلی محمد خان تحصیل پنجپائی ضلع مستونگ، مس ماریہ بختاور دختر عبدالصمد ذات شا ہوانی سکنہ کمبلہ دشت تحصیل دشت ضلع مستونگ،محمد اسحاق ولد رسول بخش ذات محمدحسنی کلی تیری تحصیل و ضلع مستونگ، ظہور الحق شاہ ولد نور اللہ شاہ ذات سید، سکنہ تحصیل کردگاپ ضلع مستونگ نظرمحمد ولد نصیراحمد ذات رئیسانی،سکنہ کلی رئیسانی کانک تحصیل و ضلع مستونگ، عبدالقادر ولد نصیر احمد ذات بنگلزئی سکنہ مقربہ تحصیل و ضلع مستونگ، فیض محمد ولد جمعہ خان ذات دہوار سکنہ کلی ریگزی ضلع مستونگ، محمد عقیل ولد محمد کاظم زات بنگلزئی سکنہ کلی خواںسم تحصیل و ضلع مستونگ، عبدالغفار ولدنظر محمد ذات شاہوانی سکنہ کلی کاریز سور تحصیل وضلع مستونگ کے لوکل سرٹیفکیٹس انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر103/2020
نصیر آباد10جنوری :۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود کی نگرانی میں زمینداروں اورکسانوں سے سرکاری ٹیکس عشرآبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے رواں ہفتے بھی لاکھوں روپے وصول کرکے صوبائی خزانے میں جمع کروا دیئے گئے نصیرآباد ڈویژن صوبے کی معیشت میں پیش پیش ہے تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیر آباد ڈویژن جاوید اختر محمود کی نگرانی میں زمینداروں کسانوں اور کاشتکاروں سے سرکاری واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ہفتے بھی 99 لاکھ 82 ہزار 120 روپے وصول کرکے صوبائی خزانے میں جمع کروا دیئے گئے واضح رہے کہ موجودہ ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ نے سرکاری ٹیکس وصولی میں سابقہ ادوارکے سارے ریکارڈ تو ڑچکے ہیں۔ کمشنر نصیرآباد ڈویڑن جاویداخترمحموداوراس ٹیم کی محنت سے کروڑوں روپے وصول کئے ہیں واضح رہے کہ خریف کے سیزن میں اب تک ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی ہے اورسرکاری ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر104/2020
خضدار 10 جنوری :۔ رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوام کی خدمت مشن ہے اور جوفنڈز اور وسائل ہمیں بجٹ میں اپنے حلقے کے لئے میسر آئیں گے انہیں امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔پہلی بار خضدار سٹی سے لیکر کودہ کوڑاسک تک فنڈز کو منصفانہ انداز میں تقسیم کیا ہے، پینے کے صاف پانی، بجلی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر 32کروڑسے زائد روپے خرچ کررہے ہیں۔ خضدار کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہتی ہے جہاں کہیں سے امید رہتی ہے وہاں عوام کی خاطر پہنچ جاتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں عوام کی خاطر جو کرنا ہو وہ کرگزریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل کی مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور جے یوآئی یونٹس نمائندوں کے اٹھائے گئے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ اس بار بجٹ میں کافی تعداد میں واٹر سپلائی اسکیمات سولر سسٹم سمیت مختص کیئے تھے، خضدار فیرو زآباد نال کودہ کوڑاسک میں واٹر سپلائی منصوبے تشکیل دے چکے ہیں وسائل محدود اور مسائل زیادہ ہیں تاہم اس کے باوجو د پورے حلقے کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہیں۔ اب کوشش ہے کہ سٹی میں ڈھائی سو بجلی کے کمبے اور 70ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے، ہمارا پہلا سال تھا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو زیادہ اہمیت دی گئی، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کے لئے رقم مختص کی۔ اگلے مرحلے میں بجلی کے منصوبوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ اس حوالے سے عوام کی مشاورت کو فوقیت دیکر اجتماعی منصوبوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ یقینا ہمارا صوبہ اور ہمار ے اضلاع غریب و پسماندہ ہیں، لوگوں کے مسائل زیادہ ہیں انفرادی کاموں کی بجائے اجتماعی کاموں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ میری کوشش رہتی ہے کہ کوئی ایسا در نہ چھوڑوں کہ جہاں سے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی امید باقی ہو۔عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
خضدار 10 جنوری :۔ سابق چیف آف آرمی اسٹاف و سابق صدر(ر) جنرل پرویز مشرف کی حمایت و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے شہریوں کی جانب سے میرمحمد اخلاق خدرانی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جمعہ کو سابق صدرپاکستان پرویز مشرف اور پاک آرمی کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکائ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ارباب کمپلیکس پہنچے جہاں پرمیر اخلاق خدرانی ودیگر نے شرکاءسے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف پاکستان کے محسن ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر وقف کیا پرویز مشرف کے خلاف کورٹ کا فیصلہ تعجب خیز اور قوم کے امنگوں کے برخلاف ہے پاک آرمی اس ملک کی شان ہے ہمارے پاک فوج کے جوان سرحدوں پر رہ کر ملک و قوم کی حفاظت کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیر پر بھارتی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
خضدار 10 جنوری :۔ خضدار سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب میں مقیم وفد کاسید عبدالوحید شاہ(ٹریڈ انویسٹمنٹ قونصلر پاکستان قونصلیٹ بمقام جدہ، مکہ مکرمہ و مدینہ منور) سے ان کے آفس جدہ میں ملاقات۔خضدارسے تعلق رکھنے والے حاجی صاحبان کی قیادت حاجی محمد سیاہ پاد کررہے تھے۔ملاقات میں حاجی محمد مردوئی، ثنائ اللہ سیاہ پاد، نبی وارث گزگی،عبدالرحمن سیاہ پاد، محمد جان نوتانی،محمد حسن میہاڑی شریک تھے۔ جنہوں نے سید عبدالوحید شاہ کو سعودی عرب میں ٹریڈ انویسٹمنٹ قونصلر پاکستان قونصلیٹ بمقام جدہ، مکہ مکرمہ و مدینہ منورکا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اور امید ظاہر کی وطن عزیز کے باصلاحیت آفیسر سید عبدالوحید شاہ سعودی عرب میں ملک کے لئے اپنی گرانقدر خدمات پیش کرتے ہوئے شعبہ ٹریڈ انویسٹمنٹ کو نئی جلا بخش نے میں مدد گارثابت ہونگے۔حاجی محمد سیاہ پاد نے کہاکہ سید عبدالوحید شاہ کو بلوچستان کے عوام ایک بھائی اور ایک مہربان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں سید عبدالوحید شاہ نے وہاں بلوچستان میں ایک تاریخی دور گزار کربلوچستان کے عوام کو جو دست شفقت فراہم کیا وہ مدتوں تک بھولنے والا نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز
کوئٹہ 10جنوری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی میر عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ ہزار گنجی مین روڈ پر بارشوں کا پانی ابھی تک کھڑا ہے جبکہ کل سے بارشوں کا دوسرے سلسلہ شروع ہونے سے علاقہ مکین اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتے ہیں۔لہذا چلتن ٹاو¿ن ،مارکیٹ کمیٹی اور کیوڈی اے فوری طور پر بھاری مشینری لگا کر بارش کے پانی کو راستہ دیں تاکہ عوام۔تاجران اور ٹرانسپورٹرز کے مشکلات ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی کی وجہ سے ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں اور تاجران کی زندگیاں عذاب میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح طور پر تمام اداروں اور محکموں کو بارشوں میں الرٹ اور لوگوں کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔اس وجہ سے متعلقہ محکمے بارشوں کے پانی اور نکاسی آب کے نالوں کی جلد از جلد صفائی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کے مشکلات کا ادراک ہیں اور کوشش ہوگی کہ ان کے مشکلات جلد ازجلد حل ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
پشےن 10جنوری:۔ حاجی عبدالحلیم ترین کے بیٹے حافظ محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ محمد اشرف ،مفتی محمد جعفر، مفتی محمد فاروق ، محمد عارف ترین پی پی ایچ آئی، محمد اکرم، محمد امین اور محمد صدام کے بھائی ،حاجی عبدالکبیر ترین کے بھتیجے اور ملک لطف اللہ ترین کے بھانجے تھے مرحوم کو انکے آبائی گا¶ں کلی ملیزئی میں سپردخاک کردیا گیا ۔فاتحہ خوانی مسجد پروڈزئی کلی ملیزئی پشےن میں جاری ہے۔دریں اثناءچیف آف ترین حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی، ممتاز قبائلی رہنما سردار بہادر خان ترین، ملک سعداللہ جان ترین ، حاجی عبدالغنی کاکڑ، سید عبدالباری غرشین ، سابق زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ اور صحافی محب ترین نے مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے ،امین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ10جنوری:۔سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان شاہ عرفان غرشین ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمدزئی۔ ڈائریکٹر نور محمد کھیتران اور محکمے کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید تنویر اختر کے والد کے انتقال پر گہرے غم اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے توفیق عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ10جنوری:۔محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ٹیکنیکل کلرکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید تنویر اختر کے والد کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلندی اور خاندان کیلئے صبر جمیل عطاءفرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment