HomeNews09.09.2019 File No-1

09.09.2019 File No-1

09.09.2019 File No-1

خبرنامہ3012/2019
کوئٹہ 09ستمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عاشور ہ محرم کے موقع پر شہدا کر بلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا مقدس دن صبرو ایثار اور قربانی کا درس دیتاہے وزیراعلیٰ نے عاشور ہ محرم کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نواسہئ رسو ل ؐحضرت امام حسینؓ اُن کے خاندان اوررفقاء کار کی دین اسلام کی بقاء اورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں انسانی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجائے گا۔ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار،قربانی،تحمل اوربرداشت کا جذبہ پیداکرتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی،بھائی چارے اوریکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اوراپنے قول وعمل سے خود کوبہترین مسلمان ثابت کریں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ اوراُنکے ساتھیوں نے یذیدی طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کیااورحق کی راہ میں جاں دینے کو ترجیح دی،یہ حق وباطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی شہدائے کربلا کی قربانیو ں کے نتیجے میں دین اسلام کی سربلندی ہوئی اورباطل قوتوں کو شکست کا سامناکرناپڑا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسلام کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں شدت پسندی اورانتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،ملک وقوم کو دہشت گردی اورشدت پسندانہ سوچ کی صورت میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں بھی اپنے اندرجذبہ حسینی پیداکرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں اتحاد بین المسلمین کوناگزیر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں کفری قوتوں سے مقابلے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقراررکھناہوگا،اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کوبنیادی کرداراداکرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرناہوگی،وزیراعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھے رستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اورہمارے سینے ایمان کی روشنی سے منور کردے۔
خبرنامہ 3013/2019
لورالائی09ستمبر:۔چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحا ل کو برقرار اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی محرم الحرام میں سکورٹی کے سخت اور بہتر انتظامات کئے جائیں اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی اور لاپروائی ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع لورالائی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا جناح اسٹیڈیم کے ہیلی پیڈ پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر کاشف نبی بلوچ اور ایس ایس پی جواد طارق نے ان کا استقبال کیا کمشنر ہاؤس لورالائی میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ ژوب ڈویژن مجموعی طور پر پر امن علاقہ ہے امن وامان کی صورتحال بہتر ہے محرم الحرام کے حوالے سے بھی یہاں پر فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ایس ایس پی آفس اور ڈپٹی کمشنر کے آفس میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں لورالائی شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ژوب،لورالائی اور دکی میں امام بارگاوں پر فورسز کی بڑی تعداد تعینات کیا گیا ہے انتظامی آفیسران ان کی نگرانی کر رہے ہیں کسی بھی ضلع میں ماتمی جلوس نہیں نکالا جا تا،نزدیکی گلی میں الم پارٹی ہوگی روزانہ کی بنیاد پر مجالیس کی سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ژوب ڈویژن میں ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے سی ایم پیکیج اور N-50اور N-70شاہراوں پر کام آخری مراحل میں ہیں ان شاہراوں پر ٹریفک نہایت زیادہ ہے بڑے کوچز بھی بڑی تعداد میں یہاں سے گزرتا ہے جس سے نقصانات کا اندیشہ ہے اور انہیں بار بار احیتاط کرنے کی اطلاع دی گئی ہے RHCمیختر کو اپ گریڈ کر کے ٹراما سینٹر کا درجہ دیا گیا ہے،بی آر سی لورالائی صوبے کا معیاری کالج ہے انہوں نے ژوب ڈویژن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر شعبوں کے بارے بھی تفصیلات بتائیں،چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کے مختلف شعبوں، ڈی آئی جی کمپلیکس میں بم بلاسٹ سے متاثرہ حصے اور ایس ایس پی آفس میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال نئے غیر فعال وارڈوں اور بند شعبہ حادثات پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کا سختی سے نوٹس لینے کی ہدایت کی،اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر کاشف نبی بلوچ،کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس شہر یار،ایس ایس پی لورالائی جواد طارق،اسسٹنٹ کمشنر بوری جمعہ داد مندوخیل،ایکسین بی اینڈ آر عبدالرزاق،ایکسین بی اینڈ آر جہانزیب خان اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
خبرنامہ 3014/2019
کوہلو09ستمبر:۔صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ خان مری اِن دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز ضلعی آفس میں کھلی کہچری میں عوام کے مسائل سنئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے جبکہ صوبائی وزیز صحت نے بعض ہنگامی نوعیت کے کاموں کیلئے فوری احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے صحت،پانی،تعلیم،پکی سڑکوں سمیت دیگر عوام کے دیرانہ مسائل حل ہونگے اور علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی سہولیات کو حل کرکے صوبے کو ترقی کی جانب گامزن کریں جس کیلئے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کوشاں ہے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی لیکر آئے ہیں جس سے صوبے کے عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔

Share With:
Rate This Article
Author

dgprquettabalochistan@gmail.com

No Comments

Leave A Comment