HomeNews09-06-2019 Sunday (File No.2)

09-06-2019 Sunday (File No.2)

09-06-2019 Sunday (File No.2)

خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 09جون ل:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا ہے کے صوبہ بلوچستان وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کے وڑنری قیادت میں ترقی اور امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان صوبے کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ ان مسائل میں امن و امان کا دیرپا قیام، تعلم، صحت، بلوچستان میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کا صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے درست استعمال، بہتر منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے صوبے کے آمدن اور محصولات میں اضافہ، صوبائی پی ایس ڈی پی کو درست سمت دینے، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر امور شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کا بنیادی مقصد عوام اور صوبے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کے ارکان کو وزیراعلیٰ بلوچستان کہ مضبوط قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ سابقہ ادوار میں حکومت کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے صوبے کو کثیرجہتی مسائل کے دلدل میں جھونکا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مضبوط اور دیانتدار قیادت درپیش مسائل کو حل اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی ڈگر میں گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو ان کے مثبت اور عوام دوست اقدامات کی وجہ سے بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کے قیادت میں انقلابی اقدامات اور بہتر منصوبہ بندی کی بدولت اپنے پانچ سالہ مدت میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدلے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment