HomeNews09-05-2019 Thursday (File No.1)

09-05-2019 Thursday (File No.1)

09-05-2019 Thursday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 1651/2019
خضدار09مئی۔کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ڈی سی سی حافظ طاہرکے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن کے پروگریس رپورٹ 2017.18 کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن عبدالقیوم عمرانی ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نزر خان زہری ایڈ مسٹریٹر زہری میر عبدالرزاق زہری ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ انجنیئر حمداللہ بلوچ اسسٹنٹ انجینیئر زہری نوید احمد زہری چیف آفیسر سوراب عبدالخالق شاہوانی چیف آفیسر وندر محمد انور بلوچ چیف آفیسر بیلہ عبدالمجید میروانی ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل قلات محمد ابراہیم چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ منظور احمد چیف آفیسر خالق آباد محمد ہاشم چیف آفیسر اوتھل محمد خان چیف آفیسر وڈھ آزاد خان مینگل چیف آفیسر مستونگ محمد حسن شاہوانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آوارن غلام جان اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن حب نصیر احمدچیف آفیسر میونسپل کمیٹی نال حافظ منیر احمد اسسٹنٹ انجینئر میونسپل کمیٹی وڈھ ظہور احمد موسیانی اسسٹنٹ انجینئر نال اللہ بخش بلوچ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی آوارن نثار احمد بزنجو چیف آفیسر قلات عطاءاللہ بازئی اسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن بابو عبدالواحد موسیانی اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی سوراب منظور احمدایڈمنسٹریٹر مستونگ محمد عارف و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں و درپیش مسائل و مشکلات سے اجلاس کو آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے چیف آفیسران و عملہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر اپنے شہروں کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب و وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائے جائیں ایسے منصوبے بنائیں جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اس کی سختی سے باز پرس کی جائے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ میں خود بھی بہت جلد جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرونگا کہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سفارشات ارسال کی گئی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو موثر اور مستحکم بنانے سے ہی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنا اور فنڈز کا دیانتداری سے استعمال بھی ہم سب کا قومی فریضہ ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1652/2019
گوادر 09 مئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) انیس طارق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع گوادر میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی افسر جنگلات یار محمد دشتی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا ہے تمام محکمے گرین پاکستان پروگرام کے تحت اپنے اپنے محکمے کے احاطے،گھروں، سڑکوں کے کنار وں اور پبلک پارک میں درخت لگائے درخت آلودگی کو جذب کر ماحول کو صاف بناتے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع بھر میں دس لاکھ درخت لگائیں گے ضلع بھر کو سر سبز و شاداب بنانے میں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہر کوئی اپنے حصے کا درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے تاکہ ہم سرسبز و شاداب معاشرہ تشکیل دیں سکےں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1653/2019
نصیر آباد 09مئی۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے مین کیر تھر کینال اوراس کی ذیلی شاخوں پر جاری بھل صفائی کے کاموں کا اچانک معائنہ کیااورکام کے معیارکا جائزہ لیا کمشنر نے کیرتھرکینال اوراس کی ذیلی شاخوں آرڈی 102سے آرڈی 142تک دورہ کیااور ہونے والے کام کے متعلق آفیسران سے آگاہی حاصل کی اس موقع پرسب ڈویژنل آفیسردوران خان مری،سب انجینئر صدام حسین، سب انجینئرریاض احمدسمیت دیگر آفیسران اورمتعلقہ ٹھیکیداران بھی موجودتھے ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال سسٹم انجینئر ندیم احمد دہوار نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو ہونے والی بھل صفائی کے متعلق تفصیلات فراہم کیں انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت سے 150ملین کی ڈیمانڈ کی تھی مگر ہمیں 30 ملین ملے ہیں کینال اور ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کے کام کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کینال سسٹم مکمل طور پر بحال ہو سکے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہرو ںکی صفائی کا کام احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے میری بھرپور کوشش ہوگی کے میں متعلقہ حکام بالا سے فنڈز کی مکمل فراہمی کے لیے بات کروں کیونکہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ ہے جہاں پر مختلف اجناس کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کی زرعی ضروریات پوری ہوتی ہیں حکومت اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی بھرپور کوشش ہے کہ بلوچستان کے نہری سسٹم کو مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ معیشت کا پہیہ مزید روانگی سے چل پڑے اور صوبے کے لئے زرعی ضروریات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ میں خود پٹ فیڈر کینال اور کھیرتھرکینال کی ذیلی شاخوں پر ہونے والے بھل صفائی کے کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں تاکہ مستقبل قریب میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو زرعی پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کے لیے ہم کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نہروں کی بحالی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے پانی ہم سب کی ضرورت ہے اس کو ضیائع نہ کیا جائے بھل صفائی کے ذریعے پانی کی ترسیل بہتراندازمیں ہوسکے گی جس سے زمینداراورکاشتکار طبقہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے کمشنر نصیرآباد نے کیرتھرکینال کی بھل صفائی کے کاموں پر کیرتھرکینال سسٹم انجینئر ندیم احمد دہواراوراس کے عملے کی محنت کی تعریف کی کہ انہوںنے گرمی اور ایسے کٹھن حالات میں بہتراندازمیں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ہیں جس سے نہ ہم بلکہ علاقے کے تمام زمینداربھی خوش نظرآرہے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1654/2019
سبی 09 مئی۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اقبال روڈ سبی پر سستا رمضان بازار لگایا گیا جس میں تمام اشیاءخصوصا چاول چینی کھجور مرغی کا گوشت دودھ آٹا سبزیاں وغیرہ بازار سے سستے داموں فروخت ہوئی اور سبی کی عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا یہ سستا بازار رمضان کے پورے مہینے جاری رہے گا عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ یا اسسٹنٹ کمشنر سبی میر ممتاز مری سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1655/2019
کوئٹہ 09 مئی۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان نے عالمی یوم دمہ ( World Asthma Day) اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کی مناسبت سے ترک تمباکو نوشی ( Quit Smoking) کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا ۔ اس سلسلے میں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں 02 مئی 2019 ءسے 06 مئی 2019ءتک کئی سیشن منعقد کیئے ۔ ان تمام پروگراموں کے مرکزی کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر ثناءاللہ ترین نے انتہائی محنت اور لگن سے تمام شرکاء، سینئر و جونیئر ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور اسٹاف نرسز کو انتہائی مفید معلوماتی تعلیمی و تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ ان پروگراموں میں دمہ ( Asthma) کے متعلق معلومات مرض کی تشخیص علاج بچا¶ اور انہیلرز کی عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر تفصیلی بحث و مباحثہ اور سوال و جواب کے سیشن منعقد ہوئے ۔اسی طرح رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کے حوالے سے ترک تمباکو نوشی ( Quit Smoking) پر مختلف سیشن منعقد ہوئے جن میں تمباکونوشی کے مضر اثرات پیسوںکا ضیاع سارے جسم کے نظاموں پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات اورصحت کی تباہی اور معاشرے میں آلودگی پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا ۔ اور متعلقہ اداروں سے پر زور تجاویز لی گئی کہ تمباکو نوشی کے حوالے سے بننے والے قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔ پبلک مقامات پر تمباکو نشی کی سخت ممانعت حصہ کم عمر بچوں کو سگریٹ وغیرہ کی فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس سلسلے میں سوسائٹی کے سو سیکٹرز بشمول اساتذہ ، والدین ، ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوںکو پورا کریں عوام الناس سے زور دے کر کہا گیا کہ جیسے رمضان المبارک میں تمباکو نوشی سے پر ہیز کرسکتے ہیں اسی طرح سارا سال اور ساری زندگی تمباکو نوشی سے پرہیز کیا جاسکتا ہے پروگراموں کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مہمان ڈاکٹر عائشہ صدیقہ (کونسلر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ) نے سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور نمایاں کار کردگی دکھانے والے پوسٹ گریجوئٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز میں انعامات تقسیم کیئے ۔ سوسائٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر شیرین خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دھرایا کہ انشاءاللہ سوسائٹی آئندہ بھی مختلف پروگراموں کے حوالے سے عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز ، اسٹو ڈنٹس کی تربیت کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 09مئی۔ آفیسر ز ویلفیئر ایسو سی ایشن محکمہ تعلقات عامہ نے محکمے کے بعض اہم مسائل کے حل کیلئے پہلے سے تیار چارٹر آف ڈیمانڈ میں مزید ترامیم کرکے اسے ڈی جی پی آر سیکریٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بدھ کے روز آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن نے اس حوالے سے منعقدہ اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے اور اس میں پیش کئے گئے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیراطلاعات ، سیکریٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر سے فوری ملاقات کی جائے ۔ ایسو سی ایشن کے صدر ظفر علی ظفر اور سیکریٹری جنرل وقاص شاہین نے اس ضمن میں مزید کہا ہے کہ محکمہ کے افسران و اہلکاران انتہائی سخت و مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں نیز دفتر حکومت کی پبلسٹی کیلئے تقریباً چوبیس گھنٹے کا م کررہا ہے لیکن یہاں کے افسران و اہلکاروں کو کوئی حکومتی الا¶نس یا اوور ٹائم نہیں دیا جاتا لہٰذا اس عید پر افسران و ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے ۔ اس کیلئے صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات کرکے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جائے گی آفیسر ایسو سی ایشن نے ڈی جی پی آر شاہ عرفان غرشین کے دفتر ی امور کو سٹریم لائن کرنے اور تمام امور میرٹ پر نمٹانے اور افسران و ملازمین کو ایک ٹیم کی صورت میں یکساں مواقع فراہم کرنے پر انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 09 مئی۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ فار گرلز سریاب روڈ کوئٹہ کی طلبہ انیلا غلام سرور نے ڈی اے ای ٹریڈ آفس مینجمنٹ سیشن 2016-18 بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ٹیکنیکل برانچ سے 2907 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر کے پولی ٹیکنیکلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جوکہ کالج ہذا کیلئے ایک اعزاز ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment