خبرنامہ نمبر 457/2019
کوئٹہ 09فروری :۔اطلاع برائے عوام الناس /برائے تحقیقاتی کمیٹی بولان میڈ یکل کالج کوئٹہ کے علامیہ کے مطابق بولان میڈ یکل کالج کے امتحان کے مجاز حکام کے جانب سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا ۔اس حوالے سے ہر خا ص وعام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جوبی ایم سی کے ہونے والے امتحان اور طالبعلم یوسف پرکانی کی موت کے متعلق جوبھی معلومات ہو ہوہ کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے لیے تحریری طور پر بمعہ اپنے نام ٹیلیفون نمبر کے ساتھ بروز سوموار تک بولان کالج کوئٹہ کے ایڈمن آفیسر سہیل اعظم کے پاس جمع کروائیں تاکہ ان معلومات کو انکو ائری کمیٹی کا حصہ بنایا جاسکے ۔رابطہ نمبر :081-9213074/081-9213070
()()()
خبرنامہ نمبر 458/2019
کوئٹہ 09فروری :۔صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے انکی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان کو سرسبز، خوشحال اور پر امن بنانے کا تہیہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہری کو موسمی تغیرات، موسمی حدت اور قدرتی آفات کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر اس شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔ درخت لگانا خیراور نیکی کا عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کی اخلاقی اور سماجی زمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا موسمی تغیرات اور عالمی حدت کی ایک بڑی وجہ پاکستان اور بلوچستان کے بشمول دنیا بھر سے درختوں کا بے دریغ کٹائی ہے جسکے سبب پوری دنیا میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا بلوچستان میں شجر کاری مہم کی بدولت ہمسال 1200000 جبکہ پانچ سالوں کے دوران بلوچستان بھر میں 25000000 مختلف انواع و اقسام کیدرخت لگائے جائیں گے جس سے بلوچستان میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی مرتب ہوں گے ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment