HomeNews08-10-2019 Tuesday (File No.1)

08-10-2019 Tuesday (File No.1)

08-10-2019 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر3358/2019
کوئٹہ08 اکتوبر:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے یورپی یونین کوآپریشن وفد پاکستان کے سربراہ ملکووین گولool) (Milko Van G نے منگل کے روز یہاں ملاقات کی، ملاقات میں یورپی یونین اور صوبائی حکومت کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران یورپی یونین وفد پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ یورپی یونین صوبے میں زراعت، لائیواسٹاک، ہارٹیکلچر اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے میں موثر تعاون فراہم کرسکتی ہے، وزیراعلیٰ نے وفد کے سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل ہیں جن میں کم پانی کے استعمال سے زرعی پیداوار کو موثر انداز سے بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ کوئٹہ اور زیارت میں پھولوں کی بہترین افزائش سے صوبے میں خطیر ریونیو کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائیواسٹاک کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں حکومت آئندہ ماہ صوبے کی پہلی لائیواسٹاک ایکسپو کا انعقاد کررہی ہے تاکہ نامیاتی گوشت کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے اور جانوروں کو بہترین خوراک کی فراہمی اور ویکسینیشن سے متعلق عوامی شعور اجاگر ہوسکے جبکہ آبپاشی کے زیرتکمیل منصوبوں کی جلد تکمیل سے زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں میں خاطر خواہ بہتری اور تبدیلی آئے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کا وسیع رقبہ اس کو شمسی توانائی کے حصول کے لئے موزویت فراہم کرتا ہے جس سے استفادہ کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں یورپی یونین کا تعاون صوبے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں معاون ومددگار ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3359/2019
کو ئٹہ 08اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں گورننس کے مسائل حل کئے جاتے تو آج حالات بہت بہتر ہوتے،موجودہ صوبائی حکومت گورننس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کے لئے ہمارے اپنے مفاد میں ہیں،متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنا بھرپ±ور کردار ادا کر رہے ہیں،صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان چیریٹیز ( رجسٹریشن اینڈ فیسیلیٹیشن بل 2019ئ ) کی منظوری اس ضمن کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے این جی اوز اور این پی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضع کرکے ان کی گڈ گورننس یقینی بنائی جارہی ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ ملک اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا تھا جس کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کو روکنے میں مدد ملے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے جن میں منی لانڈرنگ کے ذریعہ دہشت گرد تنظیموں کو جانے والی فنڈنگ کو روکنا،کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات کی ضبطگی اور بینک اکاو¿نٹس کا منجمد کیا جانا،غیر سرکاری تنظیموں اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن اور ان کے کوائف کے حصول کے علاوہ چیریٹی لاءکیلئے قانون سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3360/2019
کوئٹہ 08اکتوبر :۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکبر سولنگی، ایم ایس سول ہسپتال غلام سرور ہاشمی، ایگری کلچر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل احمد قریشی،ڈسٹرکٹ جیل سپریٹنڈنٹ سید رزاق شاہ اور تمام ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور مختلف جاری اور مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس اور باہمی تعاون سے ہی عوام کی خدمت اور ضلع کی ترقی کیلئے م¶ثر اقدامات کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو منصوبے مکمل ہوچکے ہیں وہ خود ان کا معائنہ کریں گے اور جو منصوبے جاری ہیں ان کو مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے تمام افسران کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے افسران سے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی یا کسی بھی اور مسئلہ کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہے براہ راست مجھے بتائیں تا کہ مسائل کو حل کرکے جلدازجلد ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران کو خصوصی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے محکموں کی جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ لوگوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3361/2019
کوئٹہ 08اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو مزیدموثراندازمیں یقینی بنایاجائے تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع نصیرآباد نے ڈویژن بھر کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے ذیادہ سرکاری ٹیکس وصول کیاہے کامیابیوں کا یہ تمام تر سہرہ محکمہ ریونیو کے آفیسران اورملازمین کو سر جاتا ہے جنہوںنے دن رات محنت کرکے اپنے ہدف تک کامیابی کو سمیٹا آنے والے دنوں میں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ضلع نصیرآباد صوبائی معیشت میں اپنا مثبت کرداربناسکے تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ کی کارگردگی قابل ستائش ہے جو سرکاری ٹیکس وصولی کے عمل میں ضلع بھر میںبہتر رہے سب کو اسی جوش وجذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہارا نہوںنے عشرآبیانہ اورذرعی انکم ٹیکس وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلداران اورقانون کوسمیت دیگر نے درپیش مسائل اوروصولی کے عمل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوآگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ تحصیل تمبو میں سرکاری وصولی کے حوالے سے مزید بہتراندازمیں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہدف کے مطابق وصولی کا عمل مکمل ہوسکے اورسست روی سے اجتناب کیا جائے انہوںنے کہاکہ محکمہ ریونیو کے تمام ملازمین اپنے کام کو محدودسطح کے بجائے وسیع پیمانے پرکرنے کو ترجیح دیں اوراپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے زمینداروں اورکاشتکاروں سے عشرآبیانہ اورذرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں بہتری لائیں انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح بہبودکے لیئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلارہی ہے لوگوںکی معیارزندگی میں بہتری کےلئے سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کررہی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3362/2019
کوئٹہ 08اکتوبر :۔پرویز ا حمدعمرانی (پی ایس بی /بی ایس 19-)نے اے آئی جی پولیس سینٹرل پولیس آفیس کوئٹہ کے عہد ے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3363/2019
کوہلو08اکتوبر :۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے میر ہزار واڈ،مدرسہ کالونی سمیت حلقے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ ،تحصیلدار عبداصمد ،رسالدار میجر شیر محمد مری،ایکسین محسن لاشاری ،حاجی عبدالرحمٰن مری،میر دوست علی ودیگر موجودتھے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے مولانا فضل الرحٰمن چوروں اور ملک لوٹنے والوں کو بچانے کےلئے لانگ مارچ کررہے ہیں حقیقی معنوں میں عمران خان کے وژن کے مطابق عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں صوبے میں شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے تمام اضلاع میں صحت کے حوالے سے اہم اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں قلیل مدت میں عوام کو صحت ،تعلیم ،پانی ،بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کوہلو ماڈل سٹی بن جائے گا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں جلد لیڈی میڈیکل آفیسر ،الٹراساﺅنڈ سپیشلسٹ اور گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر صحت نے چیف آفیسر کو سیوریج سسٹم بہتر کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ہدایت کی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3364/2019
کوئٹہ 08اکتوبر :۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر اے آئی جی لیگل نوشید یونس کی سربراہی میں ٹیم نے جنا ح روڈ اور مسجد روڈ پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ، غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور ٹریفک میں خلل پیدا والے گاڑی مالکان کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی نہ صرف وہ بلکہ دوسرے شہر ی بھی زحمت سے بچ سکتے ہیںقانون سب کے لئے برابر کوئی اس سے بالا تر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ٹریفک قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں شہریوں کے تعاون سے ہی ٹریفک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اس موقع پر ٹیم نے چند گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی غلط پارکنگ ہٹوا کر ٹریفک کی روانی کوبحال کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 33652019
کوئٹہ08اکتوبر :۔ مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی کا اجلاس زیر صدارت چیئر پرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا. اجلاس میں ممبران کمیٹی زمرک خان اچکزئی اور زبیدہ خیر خواہ نے بھی شرکت کی. اجلاس بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 پر غور غوص کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3366/2019
کوئٹہ08اکتوبر:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصو صی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ روحانہ گل کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان کی سربراہی میں مجسٹریٹس نے ائیر پورٹ روڈ اور نواکلی میں قائم غیر قانونی بس /کوچزٹرمینلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی بس/کوچز ٹرمینلز کو سیل کر دیا۔ ان ٹرمینلز میں سدا بہار ،سپر سدابہار،AKموویز ،المعمود ،المصطفی ،نیو میختر ،سپر میختر اور القادری شامل ہیں واضح رہے کہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر شہر میں قائم غیر قانونی اور نجی بس ٹرمینلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اس سلسلے میں شہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم بس/کوچزٹرمینلز کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کوہٹہ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک جام اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے غیر قانونی بس ٹرمینلز کے خلاف کارروائی ضروری ہوگیا ہے اس سلسلے میں تمام بس ٹرمینلز کے مالکان کو پہلے بھی نوٹسز جاری کیے گیے کہ وہ شہر میں قائم اپنے ٹر مینلز کو جلد از جلد اجازت نامہ حاصل کر یں۔ لیکن ان کی طرف سے نوٹس پر عمل نہ کرنے پر مذکورہ غیر قانونی ٹرمینلز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کاروائی کرتے ہوئے اُنہیں سیل کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ غیر قانونی بس /کوچز ٹرمینلز جوکہ شہر میں ٹریفک جام کے مسائل پیدا کر رہے ہیں انہیں وارننگ اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن ان پر عمل درآمد نہ کرنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام غیر قانونی بس/کوچز ٹرمینلز کو سیل کر دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ08اکتوبر:۔ضلعی آفسر تعلیم کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس کو تائید کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں دوران کلاس موبائل فون استعمال کرنے اور اساتذہ کے لئے کلاسوں میں کرسی اور ٹیبل رکھنے کی سختی سے ممانعت ہے لہذا اساتذہ کو دوران کلاس موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی دوران پیریڈ کھڑے ہوکر درس وتدریس کے فرائض پورے کریں۔ حکم عدولی پر متعلقہ انچارج صاحبان اسکولز کے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 08اکتوبر :۔محکمہ تعلقات عامہ آفیسر ز ویلفیئر ایسو سی ایشن اور بلو چستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلا ئز ایسوسی ایشن تعلقات عامہ یونٹ نے محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور خان کاکڑ کے چچا اور سعید یوسف کے سسر کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اورسوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مر حو مین کو جنت الفردوس میںجگہ دے اورپسما ندگی کو صبر جمیل عطا فر مائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment