HomeNews08.09.2019 DGPR NEWS FILE NO-1

08.09.2019 DGPR NEWS FILE NO-1

08.09.2019 DGPR NEWS FILE NO-1

خبر نامہ نمبر 3011/2019
سبی 08ستمبر:۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتا ہے اس ماہ میں نواسائے رسول کی وہ عظیم قربانی ہے جس نے اسلام کی رگوں میں نیا خون اور حرارت پیدا کی ایک عظیم مقصد کے لئے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اسلام کی حرمت وتقدس کی حفاظت کی انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام علماء بھائی چارے کی فضا کو بر قرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکوک افراد پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران جلوس کے روٹس پر دوکانوں اور مکانوں کو بھی سیل کر کے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جلوس کے گزر گاہوں کو ٹینٹ اور خاردار تار لگا کر بند کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 500 سے زاہد پولیس۔ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مختلف چوکوں اور مقامات پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعنیات کردیئے گئے ہیں امن وامان کو برقرار رکھنے اور عزاداروں کی حفاظت کے لئے جلوس کے دوران پولیس اور ایف سی کے جوان گشت بھی کرتے رہے گے۔

Share With:
Rate This Article

dgprquettabalochistan@gmail.com

No Comments

Leave A Comment