HomeNews08-05-2019 Wednesday (File No.1)

08-05-2019 Wednesday (File No.1)

08-05-2019 Wednesday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 1637/2019
کوئٹہ 08 مئی۔ صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے داتا دربار لاہور کے قرب میں ایلیٹ فورس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں اہلکاروں اور شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہا کہ دشمن دہشت گردی کے ایسے گھناو¿نے واقعات سے ملک کے اندر سیاسی و معاشی انتشار اور عدم استحکام پیدا کر عالمی سطح پر پاکستان کا ساکھ خراب کرنا چاہتا ہے لیکن دشمن کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گرد پاکستان میں بلاتفریق دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔اس عرصہ میں دہشتگردوں نے پاک فوج، سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں، درباروں اور درگاہوں، ہسپتالوں، بازاروں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جلسوں اور رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا لیکن پھر بھی دہشت گرد اس ملک کے سیاسی و عسکری قیادت اور اس قوم کے عزم اور ہمت کونہ توڑ سکے۔ صوبائی وزیر نے مزید واضح کیا کہ انکے لئے پاکستان کے ہر شہری کی جان، مال اور عزت اہمیت کا حامل ہے، وہ اپنے صوبے کے شہریوں کو ہر قسم کے تحفظ فراہم کرنے کی بے انتہا کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی بحیثیت صوبائی وزیر داخلہ وہ بذات خود اور انکے ماتحت ادارے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی قیادت صوبہ بلوچستان اور ملک کو درپیش مسائل کے دلدل سے نکال کر ملک میں پ±ر امن ماحول کے قیام اور اسے سیاسی اور معاشی استحکام اور دوام پہچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ دشمن کے تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم رکھنا ہوگا۔انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے مستحکم اور غیر متزلزل عزم اور ارادوں، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی ناقابل فراموش قربانیوں کی بدولت آج ملک بھر سے دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس ختم کر دیے گئے ہیں۔چند ایک رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت سمیت دیگر دشمن ممالک، غیر ریاستی عناصر اور تنظیم ملوث ہیں اور جلد ہی ان جیسے دشمنوں اور ان کے دہشتگرد ایجنٹوں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1638/2019
کوئٹہ08مئی ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہرظفر عباسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاءخوردنوش کی قیمتیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس مےں متفقہ طور پر مقررکی گئی ہیں جبکہ اس حوالے سے از خود قیمتیں بڑھانے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوشت ( چھوٹا)کی قیمت 780روپے فی کلو مقر ر کی گئی ہے جوکہ رمضان المبارک سے قبل تجزیہ کمیٹی کی رپورٹ ا ور انجمن قصابان کے صدر نصیب اللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی سرمد،انجمن تاجران و دکانداران کے صد ر امر الدین آغا،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان( رجسٹرڈ)کے سیکرٹری اطلاحات حاجی اللہ داد ترین، انجمن مٹن ایسوسی ایشن کاسی روڈ کے حبیب اللہ انجمن مٹن ایسوسی ایشن زرغون روڈ کے صد ر لونگ خان لانگو کی ساتھ ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میںاشےاءخوردو نوش کی مقر رکردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کردہ فیصلوں کی روشنی میںکھانے پینے کی اشیاءکی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور گرانفروشی کرنے والوں کی نشاندی تا جر برادری کے نمائندے بھی کریں گے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے ، گرفتاری اور دکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1639/2019
کوئٹہ08مئی ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کرکے پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ جس کے مطابق گوشت بڑا ( بغیر ہڈی ) 480 روپے فی کلو ، گوشت بڑا ( ہڈی والا ) 380 روپے فی کلو ، مٹن ( چھوٹا گوشت ) 780 روپے ، تازہ دودھ ( ڈیری فارم )95 روپے ، تازہ دو دھ ( دکان ) 100 روپے ، دہی 110 روپے ، پکو ڑا 230 روپے ، گھی ڈالڈا 200 روپے ، آئل ڈالڈا 195 روپے ، چاول سپر بنا سپتی 160 روپے ، چاول (ٹوٹا ) معیاری 100 روپے ، چاول سیلہ معیاری 150 روپے ، دال چنا ( سپریم ) 180 روپے ، دال چنا ( درمیانی درجہ ) 140 روپے ، دال چنا درجہ سوئم 120 روپے ، سفید چنا 150 روپے، دال مونگ ( صاف ) 175 روپے ، دال ماش 130 روپے ، دال ماش ( سپریم ) 240 روپے ، دال مسور ( صاف ) 125 روپے ، بیسن ( اعلیٰ ) 180 روپے ، بیسن ( درمیانی ) 140 روپے ، سنگل نان 200گرام 10روپے، ڈبل نان 400 گرام 20 روپے ، دودھ والی چائے 25 روپے فی کپ ، سبز چائے 10روپے فی کپ اور قہوہ چائے 10 روپے فی کپ مقرر کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں دکاندار / ڈیلرحضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق اشیاءخورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں جبکہ پرائس لسٹ اپنی دکان پر واضح جگہ پر آویزاں کریں ۔ کوئی بھی دکاندار یا ڈیلر پرائس کنٹرول لسٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مرتب ہوا تو اسکے خلاف پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ1977 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلعی پرائس لسٹ کے مطابق خریداری کریں اگر کوئی دکاندار یا ڈیلر پرائس لسٹ کے بر خلاف اشیاءخورد ونوش فروخت کررہا ہے تو اسکی اطلاع انتظامیہ کو کریں تاکہ انکے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1640/2019
کوئٹہ08مئی ۔ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کیپٹن (ر ) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹ سید ثناءاللہ پر مشتمل ٹیموں نے سٹی اور صدر کے علاقوں میں گرانفروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران پولٹری فارم ، بیکری ، پرچون اسٹور ، سبزی فروش دودھ اور دہی کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کرنے پر 8 دکانداروں کو گرفتار اور مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں وصول کیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹ سید ثناءاللہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی کو مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1641/2019
سبی 08 مئی۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری کی زیر نگرانی 09 مَئی بروز جمعرات صبح 09:00 بجے میونسپل کمیٹی کے سامنے اقبال روڈپر سستا بازار لگایا جائے گا جہاں مختلف اشیاءکے اسٹال لگا کر روز مرہ استعمال کی اشیاءسستے داموں مہیاہونگی جن میں مرغی، گوشت فی کلو 260 چینی فی کلو 50 چاول86،60 روپے فی کلو کھجور بصرہ فی کلو 120 روپے دودھ 60 روپے دہی 70روپے فی کلو، آ ٹا 10کلو تھیلی 360 روپے سبزی بازار سے فی کلو 20 روپے کم ریٹ پر فروخت ہو گی یہ اقدام رمضان المبارک میں عوام الناس کو اشیاءخوردو نوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے کیا جا رہا ہے تا کہ غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1642/2019
سبی 08 مئی۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری نے ہمراہ ایس ایچ او سٹی سبی غلام جیلانی ٹریفک سارجنٹ شریف ناصر ،رسالدار میر عارف مری ،شہباز خان باروزئی ، پولیس ،لیویز نفری سبی بازار کا معائنہ کیا اورروز مرہ کی اشیاءخوردونوش کے نرخ چیک کئے اورایک قصاب کو عدم صفائی اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا اور دیگر مرغی فروش سبزی ، فروٹ فروش دکانداروں اورریڑھی بانوں کو تنبیہ کی کہ اشیاءخوردونوش مقرر نرخ پر فروخت کریں اور نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے تمام اشیاءکا نرخ قبل ازیں مقرر کر کے نرخنامہ جاری کر دیا ہے جبکہ سبزی اور فروٹ کا ریٹ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کر کے سبی بازار میں نصب نرخنامہ بورڈ پر سبزی اور فروٹ کے ریٹ لکھے جا رہے ہیں عوام الناس کو اشیاءخوردو نوش مقرر نرخ پر فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 08 مئی ۔ کوئٹہ کے مشہور نعت خواں و سراج منیر ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی قاری سراج منیر جدہ سعودی عرب اور امارات کے خصوصی دورے پر روانہ ہوگئے ۔ قاری سراج منیر کے ترجمان کے مطابق سراج منیر جدہ ، قاہرہ اور سعودی عرب میں نعت خوانی قرات اور اذان کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کی دعوت امارات حکومت کی طرف سے دی گئی ہے ۔ قاری سراج منیر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس لوٹیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment