HomeNews08-01-2020 Wednesday (File No.1)

08-01-2020 Wednesday (File No.1)

08-01-2020 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر75/2019
کوئٹہ 08جنوری :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم نے رواں سال کی پہلی سہ ما ہی کے دوران پی ایس ڈی پی کے 50اور اس کے علاو ہ39ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی تحقیقات کیں ۔ علاوہ ازیں امدادی اداروں کی فراہم کردہ رقم سے لسبیلہ اور گوادر کے رہائشی منصوبوں میں 23اسکیموں کی بھی تحقیقات مکمل کی گئیں ۔اس طرح سال 2019-2020ءکے مطابق اب تک سی ایم آئی ٹی نے مجموعی طور پر 112اسکیموں کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے ۔سی ایم آئی ٹی نے جن اضلاع کی اسکیموں کی تحقیقات کیں اُن میں کوئٹہ ،پشین ،لورالائی ،ژوب ،زیارت ،سبی ،نصیرآباد ، جعفرآباد ،نوشکی ،قلات ،خاران ،خضدار ، گوادر ، اور پنجگور شامل ہیں ۔واضح رہے کہ سی ایم آئی ٹی حکومت بلوچستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو قو اعد واضو بط کے مطابق تمام شعبوں میں شفاف اور بلا امتیاز تحقیقات کرتا ہے ۔اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن اور کمٹینٹ کے مطابق پہلی بار سی ایم آئی ٹی کسی خاص ضلع یہ شعبہ کو ہدف بنائے بغیر حکومتی عملد اری (گڈ گور نینس ) کیلئے فعال اور نتیجہ خیز کردار ادا کررہا ہے ۔اس سلسلے میں ایسا کوئی تاثر کہ سی ایم آئی ٹی کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے کسی طور درست اور حقیقت پر مبنی نہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر76/2019
نصیر آباد08جنوری :۔چیف سیکر ٹری بلوچستان کی ہدایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ویڈیو لنک کے زریعے بلوچستان بھر کے ضلعی انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے آفیسرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ٹریننگ میں ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نصیرآباد عبدالرحیم بلوچ،ڈسٹر کٹ آئی ٹی آفیسر عطاءاللہ بنگلزئی ،ڈسٹر کٹ آئی ٹی آفیسر صحبت پوربرکت علی کھوسہ ،ڈسٹر کٹ آئی ٹی آفیسر کچھی آصف عظیم رند،ڈسٹر کٹ آئی ٹی آفیسرجعفر آباد عبدالحمید جکھرانی،ڈسٹر کٹ آئی ٹی آفیسرجھل مگسی محمد اسماعیل بگٹی نے شرکت کی جس میں ہر ضلع کے شہریوں کو سر کاری ریٹ پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں سے آگاہ رکھنے کے لیئے درست دام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی کوئی بھی شہری اشیائے خوردنوش کی زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکان دار کی شکایت وزیر اعظم پاکستان کے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اس دکاندار کے خلاف کاروائی کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عوام کو مہنگائی سے بچنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے برائے راست انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کے لیئے درست دام ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریئے ملک کے کسی بھی کونے میں اشیائے خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا انفار میشن ٹیکنا لوجی کے ضلعی آفیسران انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی خدمات سر انجام دیں گے انہوں نے کہاکہ ہر ڈسٹر کٹ میں دام ایپ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں دی گئی ہیں عوام اسی ایپ میں دئی گئی قیمتوں کے مطابق اشیاءکی خریداری کریں خلاف وزری کی صورت میں درست دام ایپ پر اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ ان تاجرو ں کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر77/2019
کوئٹہ08جنوری:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ عوام کو معیاری ،سستی اور باآسانی اشےاءخوردنوش کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیائے خوردنوش فروخت کرنے اور لوگوں کی صحت سے کھےلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پرائس کنٹرول لسٹ پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے اگر پرائس لسٹ کے برخلاف دکاندار اشیاءخوردنوش فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے تو بھاری جرمانے اورقےدبھی ہوسکتی ہے تمام اشےاءخوردنوش بشمول دودھ اور گوشت کی روزانہ کی بنیاد پر نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیے جائیں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے عوام کو معیاری سستی اشیاءخوردنوش کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں اشیاءخوردنوش کی قیمتوں،معیار، ترسیل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سے منعقدہ اجلاس اس کی صدارت کے موقع پرشرکاءسے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر)اورنگزیب بادےنی،ڈائرےکٹر آپرےشنز بلوچستان فوڈاتھارٹی غلام مرتضیٰ ،ڈائریکٹر پی سی ایس آئی آر مجیب الرحمٰن،ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت وتجارت احمد شاہ۔انٹیلجنس آفسر مارکیٹ جاوید احمد ،صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ،سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ےاسےن مینگل کے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک،محکمہ لیبر،آئی ٹی آفسر اور دیگرمتعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو معیاری، سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی کے علاوہ قیمتوں کی نگرانی اورمنافع خوروں کیخلاف کارروائی اور سزا کے عمل کو تیز کیا جائے ۔دالوں کی قیمتوں کا تعین کرکے ماہ وار پرائس لسٹ جاری کی جائے جبکہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا تعین کرکے نرخنامہ کی دکانداروں تک فراہمی کو یقینی بنائےں۔تمام پرائس لسٹ روزانہ کی بنیاد پرمرتب کر کے متعلقہ انجمنوں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے ذریعے تمام دکانداروں مےں تقسیم کی جائےں خشک دودھ ،تےل ،گھی اور دیگر پیک آئٹمز کے معیار کا بھی جائزہ لے کر نمونے حاصل کیے جائے غیر معیاری اور منفی رپورٹ آنے پر متعلقہ فوڈآئٹم کو مارکیٹ سے اٹھوایا جائے گا۔گوشت کے حوالے سے شہر میں ایک مذبح خانہ ناکافی ہے لہذا شہر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میںمذبح خانہ قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور آفسران کی موجودگی میں جانوروں کے مکمل معائنہ کے بعد ذبح کئے جائیں تاکہ بیمار اور لاغر جانوروں کا تدارک ہوسکے۔سرکاری پرائس کنٹرول لسٹ کو باقاعدہ سرکاری اسٹامپ کے ساتھ ترتیب دے کر تمام دکانوں پر واضح جگہ پر آویزاں کیا جائے، محکمہ ٓاوزان و پیمائش روزانہ کی بنیاد پر اشیاءخوردنوش کے وزن کی نگرانی کرے تاکہ کوئی بھی دکاندار ناپ تول مےں کمی کر کے خرےداروں کو لوٹ نہ سکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چھاپے اور کارروائیاں کرے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی انفرادی رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں،ضلعی انتظامیہ اور مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے معیاری اشیاءخورد نوش کی دستےابی ، فروخت اور پرائس لسٹ پر عمل درآمدکو ےقےنی بنائےں پرائس لسٹ کے برخلاف اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں اور دکاندار حضرات سرکاری پرائس لسٹ کے برخلاف فروخت سے اجتناب کرےں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment