خبرنامہ نمبر 61/2019
کوئٹہ 08جنوری :۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے بلو چستان عوامی پارٹی کی مرکزی خواتین رہنما ء بی بی رہیسہ گچکی نے ٹیلفونگ رابطہ کیا اور علاقائی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ پارٹی قیادت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژ ن کے مطابق خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پارٹی کی کامیابی کیلئے جہد وجہد جاری رکھنی چاہئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین ونگ کو اپنی اہمیت منوانے اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر میدان میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
()()()
خبرنامہ نمبر 62/2019
کوئٹہ08 جنوری۔ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں عوام کی فلاح و بہبوداور معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس طرح سے ماضی میں بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا موجودہ صوبائی حکومت اس کا ازالہ کرنے کا بھی بھر پور اعادہ رکھتی ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں تاہم انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع نہیں ملا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں اور صوبے کے دیرینہ مسائل پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اورصحت و تعلیمی نظام کی بہتری کے منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ صوبے میں اپنے محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہا ہے اور نوجوان نسل کو منافع بخش صحت مند سر گرمیوں کے انعقاد کے لئے ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریگا ۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر63/2019 
کوئٹہ08 جنوری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو لوگ دور دراز علاقوں سے کوئٹہ آتے ہیں یا مقامی لوگ جو بے گھر ہیں اور رہائش کا انتظام نہیں رکھتے ۔ اسی طرح غریب غربا لوگ جن کے پاس رہائش کیلئے پیسے نہیں ان کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے اسپنی روڈ بے نظیر پل کے ساتھ رہائش کیلئے مسافر خانے کا انتظام کردیا گیا ہے ۔ بے گھر اور غریب لو گ جو دیگر پرائیو یٹ مسافر خانوں میں کرایہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے عوام ان نمبروں (081-9201406)(081-9202268)(081-9202671) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر64/2019
لورالائی 08جنوری:۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے خصوصا بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی رہائش،کھانے پینے سمیت انھیں زندگی گزارنے کی ہرسہولت فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالپناہ کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری فیاض علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن سید تنویراختر ، ،تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی،ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج اور دیگرمتعلقہ آ فسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح لورالائی میں بھی دارالپناہ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس میں دکی ،لورالائی اور دیگر قریبی علاقوں کے ایسے لوگ جن کا کوئی گھر اور کوئی سہارا نہ ہووہ یہاں پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں ان کی ہرطرح سے خدمت کی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی داخل کئے گئے افراد کی کھانے پینے اور سردی سے بچانے کا فوری بندوبست کیا جائے ،انہوں نے مختص عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور لگائے گئے چارپائیوں اور قالین دیکھے انہو ں نے کہا کہ فی الحال انتظامات ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج بازمحمد عادل کے پاس ہوں گے اور ضلعی انتظامیہ اس کی وقتافوقتا نگرانی کریگی اس کے خرچے بھی ادا کریگی ۔
()()()
خبرنامہ نمبر65/2019 
نصیرآباد08جنوری :۔ایس پی صحبت پورانجینئرمحمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ قیام امن اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے پولیس اپنے فرائض سے ہرگز غافل نہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری ہے حکومتی رٹ ہرحال میں برقرار رکھا جائے گا قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں عوام جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کیلئے پولیس کاساتھ تعاون کریں اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے انشاء اللہ بہت جلد صحبت پور کے امن میں مزید بہتری کیلئے ہم دن رات محنت کررہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملنے والے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایس پی صحبت پورانجینئرمحمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں سماج دشمن عناصرکوسراٹھانے نہیں دیا جائے گاجرائم پیشہ افرادعوام کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کسی کوئی رعایت ہرگزنہیں برتی جائے گی ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ مختلف ناکوں پر سیکیو رٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرچیکنگ کے نظام کو بھی موث او رگشت میں اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کاتحفظ اور شہریوں کے ساتھ اہلکاروں کا خوش اخلاقی سے پیش آنا اور عزت دینا ہماری اوّلین فرائض میں شامل ہے صرف پولیس تنہا کچھ نہیں کر سکتی جرائم کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کیلئے شہریوں کا تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کیلئے تھانوں کے مختلف ایس ایچ اوزکو سختی سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں پولیس آفیسران کوچاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطہ میں رہیں کیونکہ عوام ہی کے ذریعے علاقے میں امن امان کی صورت حال کو برقرارکھی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ تاجر برداری اورکاروباری حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اوراہم مقامات مارکیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ مشکوک سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جاسکے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر66/2019
کوئٹہ 08جنوری :۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹر ی آر ٹی اے حبیب اللہ خان نے اپنے عملے اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ بمقام درخشاں پولیس چوکی پر پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں میں لگی سرچ لائٹس ،اوور لوڈنگ اور نان کسٹم پیڈگاڑیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 57گاڑیوں پر لگی سرچ لائٹس اتار دی جبکہ اوور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے پر 7گاڑیوں کے چالان کیے گئے اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہوں پر حادثات کے روک تھام کے سلسلے میں گاڑیوں پر لگی سرچ لائٹس ازخود اتاردیں وگرنہ عدالت عالےٰہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرچ لائٹس اکثر خطرناک حادثات کاسبب بنتی ہیں اسی لئے سرچ لائٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے لہذا ٹرانسپورٹر حضرات اپنی گاڑیوں سے سرچ لائٹس کو فوری طور پر ہٹادیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کامظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف بھی سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائے گی کیونکہ تیز رفتاری کی جہ سے بیشتر حادثات رونماہ ہوتے ہیں جسکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سہولیات کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھانے ناگزیر ہوچکے ہیں اور ان اقدامات اور کاروائیوں کے دوران کارسرکار میں مداخلت اور انتظامیہ کو روکنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی لہذاٹرانسپورٹرزانتظامیہ کیساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کو ممکن بنائیں ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment