خبرنامہ نمبر3377/2018 
لورالائی 07دسمبر ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع لورالائی کے زیر اہتمام قومی ووٹر ڈے کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد ، ضلعی الیکشن کمشنر سید نذیر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا امیر محمد ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزہ زئی ، چیئرمیونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج عزیز اللہ اتمانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن امیر جان لونی ، اسکولوں کے اساتذہ ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، کونسلروں اور متعلقہ محکموں کے علاوہ خواتین عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی لورالائی اعجاز احمد نے شرکاء سے کہا کہ ووٹ کی اہمیت سے انکار سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے پوری دنیا میں جمہوریت بہترین طرز حکومت ہے جس میں عوام کی رائے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اس سے ارباب اختیار ووٹ کی بنیاد پر منتخب ہوتے ہیں ۔ ضلعی الیکشن کمشنر نذیر نے اس موقع پر کہا کہ پورے ملک میں رجسٹرڈ ووٹر زکی تعداد 1006239 ہے بلوچستان میں کل ووٹرز 4332304 ہیں جبکہ لورا لائی میں کل ووٹر 89760 ہیں جس میں مرد ووٹرز 51809 اور خواتین ووٹر ز 37951 ہیں جس میں خواتین کا اندراج اور رائے حالیہ الیکشن کی رائے کا استعمال بھی کم ہے جوکہ 41 فیصد ہے انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کا عہدہ ووٹ اندراج کے شعور و آگہی مہم میں کردار اداکریں ۔ چیئرمین ضلع کونسل شمس حمر ہ زئی نے نادرا اورمحکمہ الیکشن سے اندراج کے شرائط میں نرمی کرنے کی اپیل کی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوام کو رائے کا حق دلانے میں اہم کردار اد ا کیا ہے جس کی بدولت آج ہرشخص کو ووٹ کا حق حاصل ہے تقریب سے محمد رسول ، حبیب اللہ ، امیرمحمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر ر وشنی ڈالی ۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر3378/2018 
کوئٹہ 07دسمبر ۔ محمد بہرام خان ( پی ایس پی ) نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشن کوئٹہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر3379/2018 
سبی 07دسمبر :۔ریجنل الیکشن کمشنر سبی محمد عمران ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم اصغر پلال نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کا اندراج بلاتفریق و امتیاز الیکشن کمیشن کررہا ہے،ووٹ ہی کے ذریعے ہم اپنی نسلوں اور ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ،جمہوریت کے استحکام کی خاطر خواتین کے ووٹ کے اندراج اورکاسٹنگ ناگزیر ہے،الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 27کے تحت ووٹ قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل یاعارضی ایڈریس پر درج ہوسکتا ہے ،ووٹ کے اندراج کی قومی مہم 31دسمبر تک جاری رہے گی عوام الناس الیکشن کمیشن کے دفتر سے استعفادہ حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز ڈگری کالج میں ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود حاجی دین محمد مری،پرنسپل گرلز ڈگری کالج درشہوار ،ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیمات حاجی محمد بخش چانڈیو،جلال بلوچ ایڈوکیٹ سمیت خواتین و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر طالبات نے ووٹ اور ووٹرز کی اہمیت و افادیت کو تقاریری مقابلوں اور ٹیبلوز کے ذریعے اجاگر کیا جسے شرکاء نے کافی سراہا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر محمد عمران ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم اصغر پلال نے کہا ہے ووٹ ہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے عام شہری اپنی رائے کے ذریعے حکمرانوں کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ شہریوں تک جمہوری نظام کے ذریعے بنیادی سہولیات بہم پہنچ سکیں انہوں نے کہا ملک میں ایک کروڑ ایسے افراد موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنا ووٹ درج نہیں کروایا ہے جو جمہوری عمل سے نالاں ہیں انہوں نے کہا کے جمہوریت و استحکام خاطر خواتین کے ووٹ کا اندراج اور کاسٹنگ ضروری عمل ہے تاکہ ہماری آبادی کا آدھے سے زائد حصہ اپنی رائے دیں سکے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن27کے تحت قومی شناختی کارڈ پر درج عارضی یاپھر مستقل ایڈریس کے ذریعے ووٹ کا اندراج کیا جارہا ہے اور یہ قومی عمل 31دسمبر تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا اور اس ضمن میں عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنا ووٹ درج کروانے کے لیے آج ہی الیکشن کمیشن کے دفتر سے رجوع کریں تاکہ ایسے افراد جن کا ووٹ درج نہیں ہے یاپھر جن افراد کے دوہرے ایڈریس موجود ہیں ان کی درستگی کی جاسکے ،تقریب کے آخر میں ریجنل الیکشن کمشنر محمد عمران ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم اصغر پلال،پرنسپل گرلز ڈگری کالج درشہوار نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرنے والی طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیں۔
()()()
پریس ریلیز 
کوئٹہ 07دسمبر ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے موسیٰ خیل کم شیرانی سے دائر انتخابی عذر داریوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سردار بابر خان موسیٰ خیل کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ۔ جمعہ کے روز جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور پاکستان تحریک انصاف کے سردار بابر خان موسیٰ خیل ( پی بی ون موسیٰ خیل کم شیرانی ) کوبدستور فاتح قرار دیا ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment