خبرنامہ نمبر 3374/2018
کوئٹہ 07دسمبر :۔صوبائی محتسب بلوچستا ن عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر سیف الرحمن جے ای ٹی کو دوسال کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گز ارش کی کہ نو مبر 2015ء میں تعینات ہونے کے بعد نامعلوم وجوہا ت کی بنا ء پر تنخو اہیں نہیں ملی ہیں ۔بارہا متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے با وجو د بھی ازالہ نہ ہو سکا ۔صوبائی محتسب نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر اور ڈسٹر کٹ اکا ؤنٹس آفیسر قلعہ سیف اللہ کو ہدایت جاری کی کہ جلدازجلد درخواست گزار کی شکا یت کاازالہ کیا جائے ۔بعدازاں شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ اُنہیں تمام تنخواہیں ادا کرکے شکایت کا ازالہ کردیاگیا ہے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر3375/2018 
گوادر 07دسمبر:۔ضلعی چیئر مین گوادر بابو گلاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس حق کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان 7 دسمبر کو ملک بھر میں ’’قومی ووٹر ڈے مناتا ہے اس دن کامقصد ووٹرز کو ووٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ووٹرز کا قومی دن کے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں ضلعی الیکشن کمشنر گوادر رسول بخش بلوچ تحصیل چیئر مین عابد رحیم سہرابی اعجاز احمد بلوچ ،کونسلر محمد نسیم پیر بخش ویگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی، میڈیا اور افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر رسول بخش بلوچ نے ووٹر ڈے سے متعلق تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے عام و خاص کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 31 دسمبر تک ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطا بق ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر کروایا جاسکتا ہے ایسے تمام ووٹرز جن کا ووٹ کسی دوسرے پتے پر درج ہے وہ اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ پر درج ذیل مستقل یا موجودہ پتہ کے مطابق درج کرائیں اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم 21 دفتر ہذا دستیاب ہے جو 31 دسمبر تک ضلعی الیکشن کمشنر آفس گوادر میں جمع کرائیں مزید معلومات یا شکایات کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر آفس گوادر سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں شاہراہوں پر تشہیری مہم بھی چلا رہی ہے تاکہ عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت کا احساس اور اپنی قومی ذمہ داری سے آگاہی حاصل ہو۔اْنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنائے کیوں کہ ’’یہ وقت کا تقاضا ہے اور اسی سے ہمارا مستقل جڑا ہوا ہے تقریب سے مقررین نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور استعمال تمام طبقات بشمول خواتین، معذور افراد،اقلیتوں،خواجہ سراؤں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ووٹ کا اندراج بلاک اپنے نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر3376/2018 
نصیرآباد07دسمبر :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآبادقربان علی مگسی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو مستحکم کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے ووٹ کے کردار اور افادیت سے متعلق معاشرے کے ہرانسان کو شعورآگاہی ہونا چائیے ووٹ ایک قومی امانت ہے اسکوہم درست استعمال کرکے اپنا حق رائے دہی کااظہار کرتے ہیں تعلیم یافتہ افراد کوچائیے کہ وہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں کیونکہ اکثر خواتین کی ووٹر لسٹوں میں نام اندراج نہ ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرپاتے پاکستانی ہروہ شہری جس کی عمر اٹھارہ سال ہو وہ ووٹ دینے کا حقدار ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان نصیرآباد کے زیراہتمام ووٹر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیاسی سماجی ودیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہوئے تقریب سے ،اے ایس پی فہد خان کھوسہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران شیخ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم کھوسہ،پرنسپل ڈگری کالج رانجھاخان پندرانی ڈی او ایجوکیشن حفیظ اللہ کھوسہ،ڈی ڈی او حاجی فیض محمد سرپرہ ،کونسلر محمد ابراہیم ابڑو،سو ل سوسائٹی کے عبدالسلام گرانی ،ڈاکٹر علی غلام بگٹی ، علامہ عبدالحکیم انقلابی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاڈپٹی کمشنر نصیرآبادقربان علی مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عورتوں ،مردوں ،نوجوانوں معذور افراد اور اقلیتو ں سمیت معاشرے کے تمام افراد کو مساوی حقوق حاصل ہیں اوروہ بلاتاخیر الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کا اندراج کرائیں جو ان کااخلاقی اور قومی فریضہ بنتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم وآگاہی پروگرام کو ہرممکن موثر بنایا جائے کیوں کہ لکھا پڑھا معاشرہ ہی اس ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی میں اپنا بہتر کردار اداکرسکتا ہے تعلیم یافتہ افراد کو چاہیے کہ وہ قوم میں ہرممکن شعورآگاہی پیدا کریں تاکہ ملک میں جمہوری عمل مزید مستحکم ہوسکے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی نگرانی میں ووٹ کی افادیت واہمیت کے عنوان سے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment