HomeNews07-10-2019 Monday (File No.1)

07-10-2019 Monday (File No.1)

07-10-2019 Monday (File No.1)

خبرنامہ نمبر3342/2019
کوئٹہ 07اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے بلوچستان معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،صوبے میں مخصوص اقتصادی زونز کی بر وقت تکمیل سے معاشی اور صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سماجی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اسپیشل اقتصادی زونز منصوبوں کی تیز ترین تکمیل سے نا صرف بلوچستان کا معاشی نقشہ بدل جائے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز بھی ہو گا،ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں چھٹی مخصوص اقتصادی زونز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مخصوص اقتصادی زونز پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ میں 3 ماربل سٹیز قائل کر رہی ہے جن میں ماربل سٹی خضدار ،ماربل سٹی دالبندین اور ماربل سٹی لورا لائی شامل ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ نا صرف صنعتی ترقی کرے گا بلکہ معیشت کو بھی ترقی ملے گی اور ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر دم کوشاں ہے تاکہ صوبہ کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکے،اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ،صحت اور اقتصادی بہتری سے مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی اور معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3343/2019
لورالائی 07اکتوبر :۔صوبائی وزےر پی اےچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لےے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خےالات کا اظہار نے لورالائی میں آل بلوچستان حاجی نور محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔انہوں نے کہا صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے ،صحت مند سرگرمےاں انسانی صحت کے لےے کافی ضروری ہے ،کھےل انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ،منشےات سے انکار کھےلوں سے پےار ہمارا نعرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے ہمیں بہت سے امیدےں وابستہ ہے ،نوجوان معےاری تعلےم کے ساتھ اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کرےں ہم ان کی ہر فور پر حوصلہ افزائی کرےں گے ،بلوچستان کے کھےلاڑےوں میں ٹےلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹےلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے ،آج لورالائی میں نوجوانوں کا جوش وخروش دےکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ،آج میں نوجوانوں کو ےقےن دلاتا ہوں کہ کھےلوں کے حوالے سے ان کے تمام مشکلات کو ختم کرےں گے ۔ آخر میں صوبائی وزیر حاجی نو محمددمڑ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے منتظمین کو ایک لا کھ پچا س ہز ار اور ونر اور رنر اپ ٹیموں کو دس دس ہزا ر روپے نقد انعا ما ت دیے۔اور دونو ں ٹیموں کے کھلا ڑ یو ںمیں ونر اور رنر کی ٹر افیاں بھی تقسیم کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر3344/2019
کوئٹہ07اکتوبر :۔سینٹرل پولیس آفیس بلوچستان کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پر ویز خان عمرانی (پی ایس پی /بی ایس 19-) کو اے آئی جی آپر یشن سی پی اوکوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3345/2019
کوئٹہ 07اکتوبر:۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے ایک حکمہ نامے کے مطابق زبیدہ خا نم دختر حاجی نو ر بخش ذات سما لانی سکنہ با زار تحصیل وضلع نو شکی کا لوکل سر ٹیفیکٹ انکی اپنی درخواست پر منسو خ جاتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3346/2019
کوئٹہ 07اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر نوشکی کے ایک حکم نامے کے مطابق جمیل احمد ولد فضل محمد ذات سر مستانی سکنہ کلی شا ذنیر ئی احمد وال تحصیل و ضلع نوشکی کا لوکل سر ٹیفیکٹ ا نکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3347/2019
کو ئٹہ 07اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد علی اور محمد ولی ولدیت محیب اللہ کا لو کل سر ٹیفیکٹس انکو اری کمیٹی کی سفارشات کے بعد منسو خ کیا جا تا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3348/2019
لسبیلہ 07اکتوبر :۔ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی کی خصوصی ہدایت پر فاریسٹ آفیسر اوتھل سید طارق شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے 29 کونج برآمد کرکے انہیں محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کر دیا ۔ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی نے اپنے دفتر میں دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ رواں سیزن کے دوران یہ ہماری دوسری کامیاب کاروائی ہے گزشتہ ماہ بین الصوبائی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی پشاور کے علاقہ کرک سے تعلق رکھنے والے شکاری غیر قانونی طور پر سائبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا شکار کررہے ہیں جس پر ہم نے پٹر ولنگ پر مامور ٹیم کو فوری کاروائی کی احکامات جاری کیں ،انہوں نے بریفنگ میں بتایا کے گر فتار کئے گئے شکاریوں سے آلات نیٹ سمیت 29 کونج برآمد کئے جن میں سے 12 کونج گرمی کی وجہ سے مرگئے انہیں تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے مقبول حسن دشتی کا کہنا تھا کہ لسبیلہ میں کسی کو غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے شکار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ جنگلی حیات اور سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے مقامی لوگ باہر سے آنے والے لوگوں کی پشت پناہی کی بجائے محکمہ جنگلات لسبیلہ سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ پرندوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3349/2019
کوئٹہ 07اکتوبر :۔صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا عظیم عبادت ہے اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کے لئے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کا آغاز کیا جس کا مقصد نادار اور غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے آٹھویں بورڈ اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عبدالوھاب بلوچ ، پروگرام ڈائریکٹر بی اے ای ایف ممتاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر بلوچ اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر اجلاس کے ممبران نے متفقہ طور پر 56کیسز کی منظوری دے دی گئی۔کیسوں کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام کیسوں کا مخصوص مرحلے سے گزر کر منظور ہونا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنا مشکل ہوگا اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق ایک مریض کا کیس ترجیح بنیادوں پر منظور کیا گیا مزید برآں مریضوں کو اضافی رقم فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ممبران خاص کر ڈاکٹر حضرات اس بات کو یقینی بنائیں کہ اضافی رقم مریضوں کے فائدے کے لئے استعمال ہو صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مریض کے لیے اضافی رقم کی منتقلی سے پہلے اس کی باقاعدہ تفصیلات حاصل کرکے رقم منتقل کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسٹیج فور کے مریضوں کہ قومی اسپتالوں میں بھیجنے کی بجائے ان کا علاج معالجہ مقامی اسپتالوں میں کیا جائے۔ اجلاس میں سات بورڈ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3350/2019
کوئٹہ 07اکتو بر :۔صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کھلاڑیوں کی کامیابی کیلئے دُعاگوں ہے صوبے کے تمام کھلاڑی جوش و جیت کے جذبے کیساتھ نیشنل گیمز میں حصہ لے جنہوں نے کھیل کے میدان بند کرائے، مذہبی جنونیت، انتہا پسندی اور تعصب کو ترویج دی ان قوتوں کو کھیل کے ذریعے ہم شکست دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےنیشنل گیمز کے مشعل کی بلوچستان آمد پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ماضی کے ناعاقبت اندیش اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے، صوبے کے لوگ کھیل، ثقافت، سیاحت اور دیگر مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے ہیں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کیلئے بلوچستان گیمز کا انعقاد کریں گے اس سے قبل انہوں نے نیشنل گیمز کا مشعل کوئٹہ پہنچنے پر استقبال اور مشعل وصول کیا اس موقع پر سیکرٹری کھیل احمد رضا خان، ڈی جی کھیل درا بلوچ، صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک افضل اعوان، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندے و کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3351/2019
چاغی 07اکتوبر :۔ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے کہا کہ زایر ین کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پاکستانی حدود میں زایرین کے قیام و طعام کے مناسب بندوبست کے ساتھ ساتھ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ امن و امان کے پیش نظر سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات موجود ہیں اور ہمارے فورسز کے جوان مستعدی سے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایران کے وفد جس کی سربراہی کونسل جنرل ایران محمد رفیعی کر رہے تھے تفتان بارڈر پر حکومت کی جانب سے دی جانے والے سہولیات اور دیگر دوطرفہ تعلقات کے امور پر تفصیلی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کونسل جنرل ایران نے ڈپٹی کمشنر چاغی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے زایرین کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور ایرانی حکومت کی جانب سے زایرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید دو عارضی آرام گاہیں بمقام پیدک اور نوکنڈی کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعداز وفد نے باڈر پر موجود ایف آئی اے کے امیگریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ، اور وفد کو 22نئے امیگریشن کاونڑرز کے بارے میں تفصیلات بتائے ڈپٹی کمشنر چاغی کے احکامات اور زایرین کے مشکلات کے حل اور امیگریشن کے انتظامی معاملات کو تیز کرنے کے لیے ان نئے کاونڑرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے ہمراہ اس موقع پر ایف سی کے ونگ کمانڈنٹ تفتان، ڈی سی کسٹمز تفتان، ایف آئی اے انچارج تفتان، قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر تفتان، تحصیل دار اور رسا لدار بھی ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 07اکتوبر :۔ پروفیسر(ر) برکت علی بلوچ سوموار کے روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم عبدالوحید ، ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی عبدالرو¿ف بلوچ، شعبہ دندان کے ڈاکٹر شہءمرید بلوچ، خضدار یونیورسٹی کے لیکچرار شےمزار بلوچ، سب انسپکٹر پولیس شعیب بلوچ، انسپکٹر ایکسائز شہک بلوچ کے والد تھے۔ فاتحہ خوانی ان کے آبائی علاقے گرمکان پنجگورمیں ہوگا، جبکہ کوئٹہ میں فاتحہ خوانی کے لیے بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ07اکتوبر۔آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے صدر ظفرعلی ظفر جنرل سیکرٹری وقاص شاہین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید یوسف کے سسر کے انتقالِ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوازرحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ07اکتوبر۔آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے صدر ظفرعلی ظفر جنرل سیکرٹری وقاص شاہین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور خان کے سسر کے انتقالِ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوازرحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment