HomeNews07/09/2019 DGPR NEWS FILE NO-1 AND PICS

07/09/2019 DGPR NEWS FILE NO-1 AND PICS

07/09/2019 DGPR NEWS FILE NO-1 AND PICS

خبر نامہ نمبر 3009/2019
کوئٹہ 07ستمبر:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ مثبت تبدیلیوں کے باعث عوام تبدیلی محسوس کرنے لگی ہے عوام کی معاشی زندگی بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے محرم الحرام ہمیں ظلم کے خلاف جہاد مظلوموں کی حمایت اور امن کا درس دیتا ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز آئی جی پولیس کے آفس میں قائم کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ و بی سی محمد اکرم نعیم بھروکا،ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کے مطابق حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی پر عملددارآمد کیا جائے گاجس پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریجن کے علاوہ داخلی خارجی راستوں کے علاوہ اچانک چیکنگ مسافرخانوں کرائے کے مکانات کے علاوہ ہوٹلوں میں رہائش پذیر غیر قانونی اوربغیر کوائف کے رہائش پذیر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و اخوت بھائی چارہ اور صبر کا درس دیتا ہے پوری قوم کواتحاد کا مظاہرہ کرناچاہے واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ ہی نہیں بلکہ ظلم و بربریت اور درندگی کی ایسی داستان ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لازوال قربانی دی وہ مسلمانوں کیلئے تاقیامت راہے محرم الحرام شہادتوں حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے امن محبت بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا ہو گا۔ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرازق چیمہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے ساتویں روز کے جلوس میں تین ہزار پولیس اور ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی دوران محرم الحرام سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس پر صوبائی وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم پرفرض ہے کہ ہم سب پاکستان کی حفاظت کرے اور پاکستانی عوام بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
خبر نامہ نمبر 3010/2019
لورالائی 7ستمبر:۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الراحمن بلوچ نے گذشتہ روز 6 ستمبر 2019 یو م دفاع کی مناسبت سے لورالائی شہر اور مضافات میں پولیس شہداء موسیٰ جان،جاوید اقبال،محمد نواز،خالقداد،شاہ خالد،روزی خان،صلاح الدین،غلام محمد،امیرزمان،اللہ نواز،سیف اللہ اور دیگرشہداء کے گھروں اور مقبروں پر گئے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے ان کے مقبروں پر پھول چڑھائے،فاتحہ پڑھی اور دعا کی گئی اور شہداء کے والدین سے ملاقات کی اور تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لخت جگر کی قربانی رائیگاں نہیں انہوں نے اپنے وطن کی حفاظت لیے اپنی جان قربان کیے ہیں انکی قربانی کی صلہ قیامت میں ضرور ملے گا اوردنیا میں بھی تاریخ میں یاد رکھے گی انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کونقد مالی امداد بھی دی اس موقع پر ایس پی لورالائی جواد طارق،اسٹنٹ کمشنر بوری کپٹن (ر)جمعہ داد مندوخیل اور آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الراحمن بلوچ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے اپنے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شکست دیا تھا اور ہمارے دیگر فورسز نے ہر موقع پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جن کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے آج بھی فورسز سمیت ہر شہری فوج کے شانہ بشانہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی موقع پر اپنے فوج کی مدد ضرور کرے گی۔

Share With:
Rate This Article

dgprquettabalochistan@gmail.com

No Comments

Leave A Comment