HomeNews07-07-2019 Sunday (File No.2)

07-07-2019 Sunday (File No.2)

07-07-2019 Sunday (File No.2)

خبرنامہ نمبر 2195/2019
کوئٹہ 07جولائی :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بی این پی کے سربراہ ایم این اے سردار اختر جان مینگل کی رہائیش گاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے سردار اختر مینگل سے انکی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے مرحو مہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی صوبائی وزراءمیر اسد بلوچ سردار عبدالرحمان کھیتران اور نور محمد دمڑ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ بی این پی کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ بھی مو جود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2196/2019
کوئٹہ 07جولائی :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اتوار کے روز ساراوان ہاو¿س گئے جہاں انہوں نے بی اے پی کے رہنما نوابزادہ جمال خا ن رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی امور کے علاوہ صوبے میں کھیلوں اور سیا حت کی ترقی کے امکانات اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیے بجٹ میں دیگر شعبوں کے علاوہ کھیل اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی اور فروغ کے لئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی جائیں گے نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے اس موقع پر عوامی ضروریات کے مطابق ایک متوازن بجٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment