HomeNews07-07-2019 Sunday (File No.1)

07-07-2019 Sunday (File No.1)

07-07-2019 Sunday (File No.1)

خبرنامہ نمبر 2193/2019
کوئٹہ07جولائی:۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے تمام افسران کواپنے متعلقہ اضلاع میں احسن طریقے سے فرائض ادا کرنے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ای عبدالفتاح بھنگر ، چیف انجینئر نارتھ نظام جوگیزئی چیف انجینئرسا?تھ عمران عالیانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے اس ضمن میں کہا کہ عوام کو فراہمی آب ثواب کا کام ہے ہم سب کو مفادات سے بالا تر ہو کر انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے موجودہ پی ایس ڈی پی میں محکمہ پی ایچ ای کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور پانی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پایا جائے عوامی اسکیموںکی شفاف طریقے سے تکمیل ممکن بنائی جائے تاکہ عوام کی پانی کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی میٹنگ ہر دو ماہ میں ہونی چاہئیں تاکہ محکمہ کی کار کردگی افسران کے مسائل اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ لوگوں کو شکایت کا موقع نہ ملے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2194/2019
پشےن 07جولائی :۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغرخان ترین ڈپٹی کمشنر میجر(ر)اورنگزیب بادینی اور چیف میونسپل آفیسرظفر اقبال کی کوششوں سے پشین کے عوام کی دیرینہ خواہش پرنئے سلاٹر ہاوس کو گنج منڈی سے کلی لمڑان منتقل کردیا گیاعوامی حلقوں کے مطابق جگہ جگہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے سے کئی بیماریاں جنم لے رہی تھیں۔ جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا لمڑان میں سلاٹر ہاوس کی منتقلی سے قبائلی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ07جولائی :۔ آل پاکستان شہدائے پولیس انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روزبلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کو4 گول سے شکست دیدی، سندھ پولیس گول کرنے میں ناکام، شیر محمد ترین سیکرٹری بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے ۔بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان شہدائے پولیس انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے وارنٹ نکال دیئے،سندھ پولیس کو4 گول سے شکست دیدی. بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ پولیس ہاکی ٹیم کو دباو¿ میں لئے رکھا. بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم کی جانب سے کھیل کے 8ویں منٹ میں اسد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول سلیم ، تیسرا گول کپتان اورنگزیب اور چوتھا گول جاوید نے سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا. سندھ کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کرسکی. اس میچ کو کامران صابر اور فیصل صیام نے سپروائز کیا، محمد شکیل، عدنان شافع اور فہد نے بطور ججز فرائض سرانجام دیئے جبکہ احسن جلیل نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض سرانجام دیئے.اس میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن بلوچستان شیر محمد ترین تھے معزز مہمان کا سٹیڈیم میں آمد پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے استقبال کیا. اس موقع پر معزز مہمانوں کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی بھی موجود تھے. شیر محمد ترین سیکرٹری بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن نے شاندار ایونٹ کے انعقاد اور قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
ژوب07جولائی:۔مولوی محمد اسماعیل ولد ملک بازمحمد ایربزئی،مندوخیل مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔ ہم تمام رشتہ داروں، عزیزواقارب،دوستوں بہی خواہوں کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے تمام خاندان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی فاتحہ خوانی کیلئے گھر تشریف لائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطاءفرمائے مرحوم مولوی محمد اسماعیل ملک حاجی بازمحمد ایربزئی مندوخیل کے بیٹے ،مرحوم ملک سلطان محمد مندوخیل،حاجی خان محمد ،اور محمد نواز کے بھتیجے ،انجینئر گل محمد ،محمد یوسف،محمد یاسین،انجینئر محمد یعقوب،محمد قاسم کے بھائی،ریٹارئر ڈی جی فوڈ حاجی حق نواز،حاجی میر زمان،محمد امان، ملک محمد زمان ایڈوکیٹ، ایکسین واپڈا عبدالناصر کے چچا ذاد بھائی تھے۔

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment