HomeNews07-06-2019 Friday (File No.2)

07-06-2019 Friday (File No.2)

07-06-2019 Friday (File No.2)

خبرنامہ نمبر 1910/2019
زےارت 07جون :۔اپنے حلقے اور عوام کی تقدےربدلنے کا تہیہ کررکھا ہے ان خےالات کا ظہار صوبائی وزےر پی اےچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میںعید الفطر کے موقع پر اپنے رہائش گاہ پر عید کے موقع پر مبارکباد دےنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر بڑی تعداد میںقبائلی مشران،پارٹی رہنما،کارکنان اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے صوبائی وزےر کو مبارکباد دی۔صوبائی وزےر حاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں بہت بڑے کام کئے ہیں جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ زےارت کو سمارٹ ٹورسٹ سٹی کادرجہ دےا گےا ہے ،سنجاوی کو مےونسپل کمےٹی کا درجہ دےا گےا ہے،سنجاوی کو اےل پی جی پلانٹ کی منظوری ہوچکی ہے،بی اےچ ےو اغبرگ ،بی اےچ ےو چوتےر کو آراےچ سی کا درجہ دےا گےا ہے،سنجاوی تا شاٹ کٹ روڈ پر کام شروع کردےا گےا ہے ،کچھ تا ہرنائی روڈ کی تعمےر ومرمت اور کچھ تا زےارت روڈ کی تعمےر ومرمت پر جلد کام شروع کرےں گے،ہرنائی تالورالائی روڈ بھی بنائیں گے ،سنجاوی اور ہرنائی کے لےےkv 132 گرڈاسٹےشن منظور کئے ہیں ۔انہوں نے کہا عوام سرماےہ ہے عوام کے حقوق کے لےے پارلےمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر آواز بلند کرےں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1911/2019
پشےن 07جون :۔ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ عید قیدیوں کے ساتھ گزارنے سے خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں قیدی معاشرے کا حصہ ہے انہیں اکیلے پن کا احساس نہیں ہونے دیں گے جیل میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے پہلے دن پشےن سب جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بھائی چارے کا مظاہرے کرتے ہوئے خوشی کا سماءباندھ کر مذہبی تہواروں کو خوش اسلوبی اور عقیدت و احترام سے مناتی ہے اللہ کی رضامندی غریبوں اور مستحقین افراد کو خوشیوں میں شامل کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ جیل کا مقصد صرف و صرف قیدیوں کو اپنی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے خدارا اپنی غلطیوں کو ترک کرکے اہل و عیال کیلئے جینا سیکھئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں عید گفٹس بھی تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1912/2019
خضدار07 جون:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی اور ان کے بھائی سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے عید خضدار میں منائی، آغا ہاو¿س خضدار میں انہوں نے عید کے دن لوگوں سے مبارک بادیں وصول کی، خضدار، کرخ، زہری، فیروزآباد، باغبانہ، مولہ، زیدی وخضدار کے مختلف حصوں سے لوگوں نے مبارکباد دینے آئے۔اس سے قبل عید کے پہلے روز انہوں نے اپنے والد مرحوم آغا شیر دل، سینیٹرآغا شہباز درانی کی قبرپر حاضری دی اور ان کی بلند درجات کے لئے دُعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1913/2019
کوہلو07جون :۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری ان دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روزقبایلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے انکے رہائش گاہ پر عید ملے ہیں اس موقع پر میرنثار احمد مری ،میر قیصر خان مری،ڈاکٹراورنگ زیب ،میرنادر خان ،میر طورخان مری،میر خورشید مری ، چیف آف مری حاجی خیر محمد رہزن ،حاجی دوست علی مری ودیگر موجود تھے کوہلو کے قبایلی و سیاسی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ عوام کے درمیان بیٹھ کر روحانی سکون ملتا ہے عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کرتا ہوں ہماری اولین کوشش ہے کہ حلقے میں لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے دم لوں گا جس میں انشااللہ جلد کامیاب ہونگے صوبے میں ترقی کا آغاز ہوا ہے عید کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہورہا ہے پی ایس ڈی پی میں ایسے اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے جس سے بلوچستان میں حقیقی معنوں میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں گے آپس کی دوریاں ختم کرکے علاقے کی ترقی کےلئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
خضدار07 جون:۔ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی اہلیہ انتقال کرگئی،بابائے بلوچستان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ وتدفین میں ان کے فرزند، سیاسی و قبائلی عمائدین علمائے کرام اور علاقے کے عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، میر بزن بزنجو کی والدہ عید کے پہلے روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی، مرحومہ کو ان کے آبائی علاقہ تحصیل نال میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے پہلے میں آسودہ خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینیٹر میرحاصل خان بزنجو،میر بزن بزنجو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی، سینیٹر آغا شاہزیب درانی،سردار محمد اسلم بزنجو، میر عبدالرحیم کرد، مولانا عبدالرحمن بزنجو، مولانا رحمت اللہ مینگل،سردار بلند خان غلامانی، سردار عزیز محمد عمرانی،میر بیزن بزنجو، سردار زادہ شہمیر بزنجو، میر ولید بزنجو سمیت سیاسی و سماجی رہنماو¿ں قبائلی عمائدین اور علاقہ کے عوام کی کثیرتعداد نے شر کت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment