HomeNews07-06-2019 Friday (File No.1)

07-06-2019 Friday (File No.1)

07-06-2019 Friday (File No.1)

خبرنامہ نمبر 1899/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے عید کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئر مین سینٹ نے بلوچستان کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ کے وژن اور صوبائی حکو مت کے اقدامات کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1900/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے دروازے عید کے روز تمام لوگوں کے لئے کھلے رہے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارک پیش کی وزیراعلیٰ سے عید ملنے والوں میں صو بائی زرائ اراکین اسمبلی سینیٹر صوباءحکام سیاسی ،قبائلی وسماجی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءوکارکن زرائع ابلاغ کے نمائیندے اور دیگر شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1901/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیر ِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کے سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نےوزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے میڈیسن وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں کو عید کی مبارک پیش کی اوران میں پھول اور عیدی تقسیم کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹراما سینٹر سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ میں بھی مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو پھول اور عیدی دی۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے بھی بات چیت کی اور ان سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو مریضوں کے علاج و معا لجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1902/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے زیارت میں رونما ہونے والے المناک حادثے میں قیمتی جا نی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہےاور ڈپٹی کمشنر زیارت کو حادثے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے متاثرہ افراد کی بھرپور معانت اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1903/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نماز عید کی ادائیگی کے بعد پولیس لائینز گئے اور شہداءکی یاد گار پر حاضری دی وزیراعلیٰ نے یاد گار پر پھول بھی چڑھائے۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے پولیس شہداءکے لوحقین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔وزیراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1904/2019
کوئٹہ 07جون :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے آبائی حلقے ضلع لسبیلہ کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں وندر پہنچے تو علاقے کے عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا وزیراعلیٰ وندر ،اتھل بیلہ اور کنراج جائیں گے اور لوگوں سے عید ملنے کے علاوہ عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کرینگےاور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کا معائینہ کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1905/2019
کوئٹہ 07جون :۔گورنر بلوچستان جسٹس( ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز گورنر ہاو¿س میں ادا کی بعد ازاں گورنر ، وزیراعلیٰ اور چیئر مین سینٹ نے عید ملی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اس موقع پر گورنر اور وزیرعلیٰ نے دیگر افراد سے بھی عید ملی لوگوں نے انہیں عید کی مبارک باد دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1906/2019
کوئٹہ 07جون :۔محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے تحصیل وڈھ کے 9 دیہاتوں میں گیسٹرو کی وباءپر قابو پانے کے لئے سیکرٹری صحت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت کے احکامات پر خصوصی کمیٹی قائم کردی ہےکمیٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی, اسٹاف افیسر شوکت بلوچ, ڈاکٹر احسن لڑک اور ڈبلیو ایچ او کے ایک نمائندے پر مشتمل ہوگی خصوصی کمیٹی وڈھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگی, خصوصی کمیٹی ایک ٹرک ادویات کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ وڈھ میں قیام کریگی صوبائی سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم وڈھ روانہ کیا جارہا ہے,گذشتہ روز سے اب تک 9 دیہاتوں کے 374 مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے,پی پی ایچ آئی آفس خضدار کے تعاون سے تمام مریضوں کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں گیسٹرو کی وباءسے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1907/2019
کوئٹہ 07جون :۔محکمہ صحت کے ایک علامیہ کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں دست ،اور قے کی وجہ سے کچھ گاو¿ں متاثر ہوئے ہیں تاہم محکمہ صحت ،ڈی ایچ او خضدار اور خضدار انتظامیہ کی بروقت طبی امداد اور کاروائی کی وجہ سے حالات کنٹرول میں ہیں۔اور کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں اور محکمہ صحت ضروری ادویات متعلقہ تحصیل میں بھجوا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1908/2019
گوادر07جون :۔گوادر میں عید کے کے موقع پر روایتی عید میلہ اور ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کوہ باطل پر منعقدہ میلہ میں ہزاروں کی تعداد میں ضلع گوادر کے مختلف علاقوں کے عوام نے شرکت کی۔میلے کے لئے سیکیورٹی سمیت دیگر اقدامات اور فراہم کی گئی سہولتوں کو عوام کی جانب سے سراہا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1909/2019
کوئٹہ 07جون :۔صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس کےلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن معمول کی کاروائی ہے لیکن چند مسترد عناصر اپنی سیاسی بقاءکے لئے اسسے غلط رنگ دے رہے ہیں اپنے ایک ٹوئیٹ میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ حاصل ہے جس میں کوئی سیاسی نقب نہیں لگا سکتا۔بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں بلوچستان کے بہتر مسقبل کے لئے جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہیں دریں اثناءرکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعلیٰ کے خلاف کسی قسم کی تحریک کو مسترد کرتے ہوئے منفی پرا پیگینڈہ کی مزمت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 07جون :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میر غوث بخش بزنجو مرحوم کی اہلیہ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینٹر میر حاصل خان بزنجو اور میر بیزن بزنجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment