HomeNews07-05-2019 Tuesday (File No.1)

07-05-2019 Tuesday (File No.1)

07-05-2019 Tuesday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 1627/2019
لورالائی07مئی ۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل دو روزہ دورے پر اپنے آبائی حلقہ لورالائی پہنچ گئے جہاں انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر میں تقریبا ً 32افراد میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے بعد ازاں انہوں نے لورالائی میں مستحق وغریب تین سوافراد میں رمضان پیکج کے تحت راشن تقسیم کیا ،اوران کے ساتھ ساتھ شہر میں پینے کے صاف پانی کے سلسلے میں کملی شاہ کاریز میں لورالائی شہر کو پانی سپلائی کرنے کیلئے تین نئے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حلقہ انتخابات کے لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جو بھی ترقیاتی کام ہوگا اس میں ان کی پہلی کوشش علاقے کے بہتر مفاد اور اجتماعی سوچ کے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ترقیاتی منصوبوں سے مستفد ہوسکیں ،تعلیم اور صحت دو اہم شعبے ہیں جس سے عوام براہ راست وابستہ ہیں جوکہ ترقی کی بنیاد بھی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہے عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیںلہٰذاہمیں مل جل کر قومی تعمیر وتر قی کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیاممکن ہوسکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1628/2019
کوئٹہ 07مئی۔ صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں جدو جہد کررہے ہیں جلد ہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ عوام نے اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے کامیاب بنا کر اسمبلی میں بھیجا عوام کی خوشحالی اور علاقے اورصوبے کی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں جدو جہد کررہے ہیں جلد ہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا فنڈز عوام کی امانت ہیںجس میں کوئی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کے اجتمادی مفاد کیلئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے انہوںنے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اپنے عملی اقدام سے ثابت کر کے دکھائیں گے کہ ہم عوام کے حقیقی معنوں میں خادم ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے یہ علاقہ اور عوام ہمارے ہیں اس میں ترقی اور خوشحالی لاکرد کھائیں گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1629/2019
کوئٹہ 07مئی۔محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق نعمت اللہ ولد حاجی عبدالمجید اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکریٹری ( بی پی ایس ۔ 16) ڈسٹرکٹ سماجی بہبود آفس لورلائی انکی اپنی درخواست پر 05 جولائی 2019ءکو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1630/2019
کوئٹہ 07مئی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد نعیم ولد عبدالمجید قوم قریشی لوکل سر ٹیفکیٹ نمبر 250/LC/Bhag/GB تاریخ اجراء27جولائی 2007 انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے ۔ دوسرے اعلامیہ کے مطابق محمد اسماعیل ولد عبدالمجید قومی قریشی لوکل سر ٹیفکیٹ نمبر 253/LC/Bhag/GB تاریخ اجراء27جولائی 2007 انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1631/2019
کوئٹہ 07مئی۔صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میںصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment