HomeNews07-01-2020 Tuesday (File No.1)

07-01-2020 Tuesday (File No.1)

07-01-2020 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر57/2019
سبی 07جونری:۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے شرکاء میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر فضل قریشی،ایس ڈی او بی اینڈ آر خالدحسین،علماء کرام دیگر ضلعی و انتظامی افسران نے شرکت کی پولیو مہم جو کہ 13 جنوری سے 17 جنوری تک جاری رہے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پولیو مرض سے ہمیں نمٹنے کے لیے جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے تبھی جا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مفلوج ہونے سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس ایک انتہائی خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے ہم سب کو مل کر اس وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے اے ایر یا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورس کے جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر نے کہا کہ چار روزہ پولیو مہم کے دوران دو تحصیل سبی اور لہڑی اور25یونین کونسل، سب تحصیل کٹ منڈھائی، سانگان، بختیارآباد، 48فکسڈ ایریا جن میں پولیو سینٹر ہونگے اور 208موبائل ٹیمیں کام کریں گی پولیو مہم کے دوران 48 ٹرانزٹ پوائنٹس ہونگے 43ہزار سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ یہ عمل انتہائی خوش آئند ہے کہ ڈسٹرکٹ سبی میں کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا اور اس کا سہرا محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے سر جاتا ہے جن کی بھرپور کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔
()()()
خبرنامہ نمبر58/2019
کوئٹہ07جنوری:۔ڈُپٹی کمشنر کیچ کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد نعیم ولد دوستین سکنہ تحصیل تربت ضلع کیچ کا لوکل سر ٹیفیکٹ ا نکی اپنی در خواست پرمنسوخ کیا جاتا ہے۔
()()ّ()

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment