HomeNews06-09-2019-Friday-(File No.1)

06-09-2019-Friday-(File No.1)

06-09-2019-Friday-(File No.1)

خبرنامہ نمبر 2986/2019
کوئٹہ 06ستمبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہداءکے لئے فاتحہ خوانی اور خراج تحسین پیش کیا صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءلانگو نے پاکستان اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپو توں کو بھی خراج عقید ت پیش کیا ہے جنہوں نے ما دروطن کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کئے ۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرادن ہے اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے بہادری اور جرات مردی کا مظاہرہکرتے ہوئے وہ تاریخ رقم کی جیسے رہتی دُنیا یاد رکھاجائے گا ۔6ستمبر یوم دفاع 1965ءکو پاکستان کی بہادر افواج نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنازیادہ فو ج کو ناکوں چنے چبوا کران کے ناپاک عز ائم کو خاک میںملادیا اور پاک فوج کے عظیم سپو توں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں وطن سے محبت اور شہادت کے جزبے سے سر شار ہوکر بھارت کو وہ عبرت سکھا ئی جو اسے ہمیشہ یادرہے گا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے ان تمام شہید وں اور غا زیوںکو خراج عقیدت پیش کیا ۔جنہوں نے وطن عزیز کی بقا او رتحفظ کیلئے اپنی قمتی جانوں کا نذرانہ دیا او رپوری قوم کو اپنے شہداءپر فخر ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2987/2019
کوئٹہ 06ستمبر :۔صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیواسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی۔ دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتنی ہی شاندار اور مضبوط ہوتی ہے۔ 6ستمبر 1965 کی جنگ پاکستانی قوم کیلئے ایک وقار اور لازوال یاد ہے۔ 1965کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بناتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ جنگ ستمبر میں بھی قوم کے بہادر سپوتوں نے جان کے نذرانے پیش کئے اور آج جب قوم کو دہشت گردی اور مشرقی بارڈر پر اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی قابض فوج کے خلاف عوام پاک فوج کے ساتھ ہر حالت میں کھڑی ہیں ہمیں اپنے فوج پر فخر ہے کہ افواج پاکستان کے جانباز جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6ستمبر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر فرد کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی اور بڑی ترجیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عوام نے اس مرتبہ محب وطن، باکردار اور با صلاحیت قیادت کو آگے لایا گیا جو ایک نئے پاکستان کی تشکیل بھر پور کوشش کر رہا ہے اور اس کے لئے ہر پاکستانی کو اس اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہر رگ ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ہم پوری قوم ہمارے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں بھارت روز اول سے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے بھارت جتنی بھی سازشیں کرے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور تا قیامت قائم رہیگا بھارتی قیادت جنگی جنون میں مبتلا ہے لاتوں کا بھوت باتوں سے نہیں مانے گا پاکستان نے بھارت کوکئی بار سبق سکھا دیا ہے اگر کسی حماقت کی کوشش کی تو خمیازہ بھگتے گا ہندوستان کے لئے 27فروری کو نہیں بھولنا ہوگا اور ان کے لئے ایک سبق ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2988/2019
سبی 06ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی قیادت میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب سبی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحمت اللہ گشکوری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ملک، اسسٹنٹ کمشنرمیر ممتاز مری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکبر سولنگی، سوشل ویلفیئر آفیسر دین محمد مری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل قریشی سمیت تمام محکموں کے افسران اور طلباء نے شرکت کی شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید ذاہد شاہ نے کہا کہ اس مرتبہ یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ آخری سانس تک رہیں گے انہوں نے کہا کہ انڈیا اس بات کو بھول جائے کہ کشمیر ایک ترنوالہ ہے جو اسے ہضم کر پائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہر قوم و رنگ و نسل کے لوگ کشمیرکے لیے اپنی جان ومال قربان کر دیں گے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2989/2019
زےارت 06ستمبر :۔اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر سمےع اللہ کاکڑ ،ڈسٹرکٹ پولےس افسر محمد علی کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور کی قےادت میں ےوم دفاع کشمےرےوں سے ےکجہتی کے لےے انسانی زنجےر بنائی گئی ،اور کشمےرےوں سے محبت کا اظہار کےا گےا اور پاکستان زندہ باد ،کشمےر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے ،ڈسٹرکٹ افسران ،کالج اور اسکولوں کے طلباء،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران کے نمائندے اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر مقررےن کا کہنا تھاکہ بھارت کشمےر ےوں پر مظالم بند کرےں اور کشمےرےوں کی حق خودارادےت کو تسلےم کرےں ،ہمارے دل کشمےرےوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمےر ےوں کی حماےت جاری رکھےں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمےر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا ،کشمےر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمےر ےوں کی قربانےاں ضرور رنگ لائیں گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2990/2019
گوادر 06ستمبر :۔پاک آرمی اور پاک نیوی کی جانب سے یوم دفاع کی تقریبات جی ڈی اے پارک میں پاک آرمی کے 44 ڈویڑن کے جنرل آفیسرکمانڈنگ عامر نجم اور سینیٹر کہدہ بابر نے شہداءکے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہیداءکو سلامی پیش کی بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیا پاک آرمی کے جنگی سازوسامان سے مزین اسٹال پر بچوں اور بڑوں کا رش پاک بحریہ کی جانب سے گوادر کے ساحل پر یوم دفاع کی شاندار تقریب اور بوٹ ریلی گوادر کے خوبصورت ساحل پر قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچموں کی بہا ر ساحل پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونچتا رہا بحریہ کے جوانوں کا کراٹے کے شاندار مظاہرے دشمن سے خالی ہاتھ لڑنے کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ماہی گیروں کا بحریہ کے تعاون سے پدی زر گودی سے گورنر ہاو¿س تک شاندار بوٹ ریلی ماہی گیروں کے پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعروں سے بحیرہ عرب گونچا رہا ماہی گیروں کا کشمیر اور قومی پرچموں سے سجی کشتیوں پر شاندار کرتب بازی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2991/2019
کوئٹہ 06ستمبر :۔بلوچستان یونیو رسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں یوم دفاع وشہداءاور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،صوبائی وزیر مو اصلات میر محمد عارف محمد حسنی ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد نعیم خان بازئی ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی وائس چانسلر بیو ٹیمز ڈاکٹر فاروق بازئی سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں یوم شہدا یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہمارے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے مودی حکومت کشمیر سے اپنی تسلط فوری طور پر ختم کرے ۔انہوں نے کہاکہ یوم شہدا ءبنانے کا مقصد شہداءکو خراج تحسین پیش کرنا اور بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ وطن عزیزکے دفاع کیلئے پوری قوم سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔ملک کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑرہوگا ۔تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی قسم کہ بھارتی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یوم شہدا جدید عہد کا دن اور مسلح افواج کو خراج عقیدت کا دن ہے ۔ہمارے جوانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے مستقبل کو بچایا ۔تقریب سے وائس چانسلر فاروق بازئی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2992/2019
کوئٹہ06ستمبر:۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک تعزیتی بیان میں عبدالرشید ولد عبد الوہاب سابق نائب قاصد فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اچانک انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے دوران ملازمت ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دئیے انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا بھی کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2993/2019
چمن 06ستمبر :۔ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی 6 دستمبر یوم دفاع جوش خروش سے منایا گیا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر میجر ر  بشیر احمد خان  نے کی. جبکہ ایس ایس پی شوکت خان مہمند  اور اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی  سمیت ضلعی آفیسران قبائلی معتبرین ہندو پنچاہیت سکول اور کالجز کے طلباءبھی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد انڈیا مردہ اور کشمیر بنے گا پاکستا ن کے نعرے فضاءمیں بلند کیں۔اس ریلی میں پولیس کی جانب سے شہید پولیس اہلکاروں کے تصاویر بھی اٹھا رکھے تھے ریلی ڈپٹی کمشنر کے آفس سے شروع ہو ئی جو کہ شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کرتی ہو ئی ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام  پزیر ہو ا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2994/2019
کوہلو06ستمبر :۔کوہلو میں یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے ڈ پٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ اور کمانڈنٹ میوند رائفل ہمایوں اسلم نے لیفٹیننٹ شہید جہانگیرمری ،سپاہی عبدالرزاق کے قبروں پر پھول چڑھے ا ورسلامی پیش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی سربراہی میں ضلعی آفیسروں ،قبائلی رہنماوں اور سکول کے بچوں نے1500 میٹرطویل ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اس موقع پر قومی و کشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیابعدازاں ڈپٹی کمشنر نے باغ علی پیردادنی چوک تک ریلی نکالی جس میں سکول کے بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ڈی سی کوہلو عبداللہ خان کھوسہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری سانس تک ہماری قوم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی آج کی ریلی اور ہاتھوں کی زنجیر کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ہر فورم پر نہتے کشمیریوں کےلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور اُن کے ساتھ ہیں اب کشمیریوں کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گامودی کے ہاتھ گجرات وکشمیر کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جموںکشمیر میں رہنے والے نڈرانداز میں مودی کے منفی سوچ کا مقابلہ کررہے ہیں نہتے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان ۔ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں ڈیری فارم،تمبو سمیت مختلف علاقوں میں ملک کی خاطر شہید ہونے والے جوانوں کے قبروں پر حاضری دی پھول چڑھے اور شیداءکے ورثا سے اظہار یکجہتی کی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2995/2019
لورالائی06ستمبر : ۔اسسٹنٹ کمشنر لورالائی کیپٹن (ر)جمعہ داد خان مندوخےل کی قےادت مےں ےوم دفاع کے موقع پر لورالائی مےں کشمےر مےں بھارتی ظلم کے خلاف رےلی نکالی گئی جس مےں سرکاری محکمو ں کے آفسران واہلکار ، تاجر رہنما ،اور عام لوگوںنے بڑی تعداد مےں شرکت کی۔ رےلی کے شرکاءنے شہرمےں تحصےل روڈ ،بھاگی بازار ،صدر بازار اور ژوب روڈ پر باچا خان چوک تک مارچ کےا اور کشمےر مےں بھارتی کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اس دوران رےلی کے شرکاءسے بات چےت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بوری جمعہ داد خان مندوخےل نے کہا کہ ےوم دفاع 6 ستمبر ہر سال ہمےں پاک فوج کی قربانےوں کی ےاد دلاتی ہے اور آج اےک بار پھر مودی سرکار وہ سبق بھول چکا ہے اور آئے روز سرحد ی پٹی پر واردات اور کشمےر مےں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کرتارہتا ہے جس کے جواب مےں پاک فوج تےار ہے اور حکومت اور فوج کشمےر ےوں اور اپنے ملک کا دفاع خوب جانتی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2996/2019
زےارت 06ستمبر :۔سےکیو رٹی اداروں کی قربانےوں کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہیں ،ملک کی ترقی سلامتی اور دفاع کے لےے کسی بھی قربانی سے درےغ نہیں کرےں گے، کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمےر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بنے گا ان خےالات کا اظہار صوبائی وزےر پی اےچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ اورونگ کمانڈر اےف سی دکی کرنل شاہنواز نے سپےزندی زےارت میں لورالائی کےنٹ میں شہید ہونے والے حوالدار عقل دےن شہید کی مزار پرپھول چڑھانے اور ان کی اہل خانہ سے تعزےت کا اظہار کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اےف سی کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پےش کےا۔ صوبائی وزےر پی اےچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑاس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ،بلکہ شہید کے افکار ہمارے مشعل راہ ہے ہم سےکورٹی اداروں کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیںپاک فوج ،اےف سی ،اور دےگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہاپاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحےت کا منہ توڑ جواب دےنے کی صلاحےت رکھتی ہے ،اگر بھارت نے جارحےت کی تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر بھارتی ملکی جارحےت کا جواب دے گی ۔انہوں نے کہا کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمےرےوں کی حق خودارادےت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2997/2019
نصیرآباد 06ستمبر :۔کمشنر نصیرآبادڈویژن جاویداخترمحمودکی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے تحصیل چھتر کے گوٹھ میرحسن میں پاک فوج کے شہید سجاد علی ولد محمد یوسف کے گھر جاکر ان کے ورثاءسے اظہاریکجہتی کی اوران میں نقدی اورتحائف تقسیم کئے تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر شہید کے ورثاءنے ڈپٹی کمشنر اورحکومت بلوچستان کا شکریہ اداکیا کہ انہوںنے یوم دفاع کے موقع ہمیں یاد کیا اورہمارے گھر آئے اظہار ہمدردی کی انہوںنے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ہمیںسجاد علی کی شہادت پر فخر ہے ہم سب ماردوطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں پاکستان ہم سے ہے اورہم پاکستان سے ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ آپ کے جذبات اوراحساسات قابل دیداورقابل فخرہیں ان شاءاللہ ہم سب کو ملکر ایک عظیم وطن کی تعمیر وترقی میں اپنا کرداراداکریں گے شہید سجاد علی کی قربانیاں نہ قابل فراموش ہے انہوںنے دھرتی ماں کی خاطر اپنی جان قربان کرکے ہم سب کا سرفخر سے بلند کردیا ہے نصیرآباد کی دھرتی میں شہیدوں کاخون شامل ہے اوراس دھرتی کے باسی کبھی بھی اپنی سرزمین پاکستان پر آنچ آنے نہیں دیں گے پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے جس کا ہم سب نے عہد کیا ہے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم اپنے شہداکو کبھی نہیں بھولے ان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی قربانیوں کے طفیل ہم آج پرسکون ماحول میں اپنے زندگی بسرکررہے ہیں پوری قوم کو شہدا کے خون پر ناز ہے ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی جنہوںنے اپنے کل ہمارے آج پرقربان کردیاوہ شہید ہیں اورشہید کبھی نہیں مرتے ہمیں ان کی شہادت پر فخر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2998/2019
نصیرآباد 06ستمبر :۔چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان اورکشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ریلی نکالی گئی ریلیوں کے شرکانے ہاتھوں میںقومی وکشمیری پرچم اٹھارکھے تھے نصیرآبا دڈویژن کی گلی کوچوں سے پاک آرمی زندہ بادکشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجنے لگیں اس موقع پر قومی اورکشمیرترانے بھی گایے گئے یوم دفاع کے موقع پر ضلع صحبت پورشہرمیں مختلف ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنرصحبت محمد یونس سنجرانی کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی سماجی ،طلباءوطالبات اساتذاہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی شرکاءنے ہاتھوں میں پوسٹرزاٹھارکھے تھے شرکاءنے پاک آرمی کے شہد اکوسرخ سلام پیش کیا اور کشمیر ی عوام کے حق میں بھی نعرے بازی کی یوم دفاع کے موقع پر جعفرآباد کے علاقوں اوستہ محمداورگنداخہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ضلع کچھی بولان میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اوریوم دفاع شایان شانہ طریقے سے منایا گیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دراندازی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ریلی میںضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی ،اورڈھاڈرکی عوام نے بھرپوراندازمیں شرکت کی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے جس میں پاک فوج نے جرات بہادری کی لازوال داستان رقم کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور فوج کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی وطن عزیز کے دفاع کے جذبے سے سرشار پاک فوج نے موت کی پرواہ کئے بغیر اپنے سینوں پر بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کے سامنے لیٹ گئے اور جام شہادت نوش کی انھوں نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم نوٹس لیکر اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2999/2019
کوئٹہ 06ستمبر:۔سیکرٹری پرویشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ جو اپنی گاڑیوں بس،منی بس اور کوچوں میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ کررہے ہیں۔اکثر حادثات کی صورت میں آگ لگا نے کی وجہ سے مسافروں کی جانیں ضیاع ہورہی ہے اور ایسے واقعات کی وجہ سے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔لہذا تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ سے گریز کریں۔اکثر اوقات پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ کی جاتی ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے اس عمل سے لوگوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے لہذا اس سلسلے میں تمام پبلک ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق مسافروں کو سہولت فراہم کرے اور ایرانی پٹرول اور ڈیزل کے جانے پر پابندی ہے اس سلسلے میں پی ٹی اے بلوچستان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر سخت کارروائی کرے گی اگر کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ اس میں ملوث رہے تو قانون کے مطابق متعلقہ ٹرانسپورٹر اور گاڑی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment