HomeNews06.09.2019 File No 3 And pics

06.09.2019 File No 3 And pics

06.09.2019 File No 3 And pics

خبر نامہ نمبر3005/2019
کوئٹہ 06ستمبر:۔محکمہ داخلہ کے ایک حکمنامہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے اپنے آئینی اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ضلع کوئٹہ میں 12/9/19تا 4/11/19منعقد ہونے والے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور پر امن ماحول برقرار رکھنے کے پیش نظر اسلامیہ بوائز کالج آرچر روڈ کوئٹہ کے تقریباً 200گزکے احاطہ میں دفعہ 144نافذ کر دیاہے۔
خبر نامہ نمبر3006/2019
خضدار:6ستمبر / خضدار میں یومِ دفاع کے موقع پر سیا سی و قبائلی رہنماء میر فیاض زنگیجو کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے کھٹان سے خضدار پریس کلب تک مارچ کیا، ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں میر فیاض زنگی جو میر محمد اخلا ق خدرانی، میر جاوید خدرانی، میر نورالدین خدرانی علی محمد غلامانی، حاجی احمد پندرانی و دیگر نے کہاکہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک ہے جس نے6ستمبر 1965کے دن دشمن کو منہ توڑ جواب دیا آج وہ اس سے بڑھ کر طاقت کے ساتھ دشمن کے آگے سینہ سپر ہے، چھ ستمبر کا دن اس لیئے یاد گار ہے کہ اس دن ہمارے بہادر افواج نے دشمن شکست سے دوچار کرکے وطنِ عزیز کا دفاع کیا تھا، انہوں نے کہاکہ ہمیں ایمانی قوت حاصل ہے ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں دشمن کو جواب دینا ہمارے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے، بھارت نے جس طرح کشمیرکے عوام پر ظلم و ستم ڈھایا ہواہے وہ ان کی جنونی ہونے اور دہشت گردی کے لئے کافی ہے، بلوچستان کے عوام بلوچستان کے قبائلی اپنے افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور جب بھی ضرورت پڑیگی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر نامہ نمبر3007/2019
خضدار:6ستمبر / خضدارمیں یومِ دفاع کی بڑی تقریب فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام منعقد ہوئی،تقریب میں پاک فوج اور ایف سی آفیسران، خضدارکے شہری، سماجی شخصیات،شہداء کے ورثاء قبائلی عماہدین اور عوام الناس کی بڑی تعداد موجو د تھی، جبکہ پاک فوج کی جانب سے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ایف سی بلوچستان (قلات اسکاوٹس) کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر شہداء و غازیوں کو یادکرنے کے لئے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں کمانڈر سیکٹر کمانڈ بریگیڈئیر ثاقب مرزا،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل توقیر کیانی،ڈی آئی جی پولیس آغا محمد یوسف اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی تھے تقریب میں ایف سی سکول کے بچوں نے انگلش اور اردو میں یوم دفاع کے حوالے سے تقاریر کی کمشنر قلات ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع ہم سے تقاضا کرتاہے ہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں آج دشمن ملک نے ہماری شہ رگ کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے آج ہم اپنا یوم دفاع بھی یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں بھارت یاد رکھیں کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی قوت رکھنے والی ایک قوم ہے ملک کی سرحدیں نا قابل شکست مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے تقریب کے اختتام پر شہداء کے ورثاء میں تحائف بھی تقسیم کیے مہمانوں نے پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز اور میڈیکل یونٹ کا بھی معائینہ کیا جہاں آرمی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے متعلق مہمانوں کو بریفنگ دئیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر گرلز اسکول کی طالبات کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔
خبر نامہ نمبر3008/2019
نصیر آباد 06ستمبر:۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی کمشنر نصیرآباد جاویداخترمحمود کی ہدایت پرپاک آرمی کے سپاہی شہید علی رضا ولد سرفرازخان کھوسہ کے گھرآمدان سے اظہار ہمدردی کی انہوں نے شہیدکے ورثاء میں نقدی اورتحائف تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی نے کہاکہ شہید قومی ہیرو ہیں انہوں نے اپنے خون کانذرانہ پیش کرکے اپنی مادروطن کا حق اداکردیا جس پرہم سب کو فخر ہے 6ستمبر1965؁ء میں جس طرح پاک فوج نے بھارتی افواج کو شکست سے دوچارکیا اب بھی پاکستانی عوام میں وہی جذبہ ہے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارتی فوج کبھی بھی پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے عہدسازدن ہے یوم پاکستان ان دنوں کی یاددلاتا ہے جب ہمارے بہادرسپوتوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا اب وقت ہے کہ ہم سب ملکر بہادرقوم کی طرح اس پاک سرزمین کی خودحفاظت کریں اور آنے والے درپیش مسائل کا خاتمہ کریں انہوں نے کہاکہ شہداہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کا خون ضروررنگ لائے گا۔

Share With:
Rate This Article
Author

dgprquettabalochistan@gmail.com

No Comments

Leave A Comment