HomeNews06-07-2019 Saturday (File No.1)

06-07-2019 Saturday (File No.1)

06-07-2019 Saturday (File No.1)

خبرنامہ نمبر2188/2019
نصیر آباد 06جولائی :۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمود کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھٹ پٹ کے واٹرکورس سے ٹینکرمافیائ،ذرعی نرسری سمیت ٹرف ٹائل کمپنی کی جانب سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن موٹر،جنریٹرودیگر سامان ضبط کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات ۔محکمہ پی ایچ ای جھٹ پٹ نے واٹرکورس کے گرد ٹوٹی ہوئی دیوار کی تعمیر ومرمت کرکے پانی چوری کرنے کا ذریعہ منقطع کردیا ایس ڈی او پی ایچ ای عبدالسلام عمرانی کے مطابق پی ایچ ای کے تالابوں سے پانی سے بھرنے والے واٹر کورس سے ذرعی مقاصدنرسری،ٹینکرمافیا بڑی مقدارمیں پی ایچ ای کے واٹرکورس کا پانی چوری کررہے تھے لوگوں نے غیر قانونی طورپرپی ایچ ای کے واٹر کورس پر تجاوزات قائم کررکھی ہیں ہوٹلزاورگھرتعمیر کئے گئے ہیں اورواٹرکورس کے قریب ٹرف ٹائل کمپنی کے اہلکارکیمکل شدہ پانی پی ایچ ای کے واٹرکورس میں ڈال رہے ہیں جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کو مطلع کیا گیا اوراب کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمودکی خصوصی ہدایت پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کاروائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا محکمہ پی ایچ ای کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے یہی وجہ ہے کہ سخت موسمی حالات میں عوام کو پانی کی فراہمی میں کمی کی شکایت رہتی تھی اب ان شاءاللہ عوام کو بہتر وسیع ترمفادات میں کام کئے جارہے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2189/2019
کوہلو 06جولائی :۔صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ خان مری اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر گزشتہ روز پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں و عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے لوگوں کی بڑی تعداد صوبائی وزیر سے ملنے گزشتہ شام اُن کے گھر پہنچ گئی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2190/2019
کوہلو 06جولائی :۔رسالدار میجر لیویز فورس کوہلو شیر محمد مری نے ڈ ی جی لیویز فورس طفیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے مختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کیا ہے اور لیویز اہلکاروں میں ضرورت کے مختلف اشیا تقسیم کئے ہیں تفصیلات کے مطابق رسالدار میجر لیویزشیر محمد مری نے گزشتہ روزڈی جی لیویز کی ہدایت پر کوہلو میں سفید، رحمان آباد،ماوندسمیت ملحقہ علاقوں کے مختلف لیویز چوکیوں و تھانوں کا اچانک دورہ کیا ہے اور لیویز کی حاضریاں چیک کی ہیں جبکہ مختلف چوکیوں میں موجود اہلکاروں کو کپڑے،مچھردانیاں و دیگر ضروری سامان تقسیم کردیئے ہیں اس موقع پر لیویز جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر رسالدار شیر محمد مری نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی ضلع میں امن وامان کےلئے دی جانی والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی امن وامان کی فضا بحال ہوچکی ہے لیویز اہلکاروں نے اسلحہ برآمدگی،مفرور ملزمان کی گرفتاری ،دہشت گردوں کی سرکوبی میںنمایاں کردارا دا کیا ہے ڈی جی لیویز طفل بلوچ کی سربراہی میں لیویز صوبے میں مزید منظم اور فعال فورس بن چکی ہے بعدازاں لیویز کی کیوآر ایف ٹیم نے رحمان آباد سفید میں سکول کے بچوں کے ساتھ کرکٹ میچ بھی کھیلا ہے اور علاقے کے لوگوں نے علاقے میں امن امان کی صورت حال بہتر کرنے پر ڈی جی لیویز طفیل بلوچ،ڈپٹی کمشنر کوہلو اور رسالدار میجر و دیگر سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2191/2019
کوئٹہ06 جولائی :۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرکے فوری نتائج کے حصول کے لئے بجٹ کو بہتر بنایا جارہا ہے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ہی ایک ہفتے کے اندر اندر ٹینڈرنگ کا اجراءاور دیگر امور کی انجام دہی کا آغاز بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ کی وہ روشن مثال ہے جس کی نظیر اس سے پہلے نہیں ملتی اداروں کی اصلاحات و فعالیت اور گڈ گورننس کے ذریعے پائیدار ترقی کا عمل معاشی و اقتصادی نظام میں بہتری کا حامل ثابت ہوگا جس سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی اور جس سے نجی شعبے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی حجم کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لئے پہلی دفعہ ٹائم فریم کا واضح تعین کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرنگ پراسس کا آغاز فوری طور پر کردیا گیا اور نئے مالی سال کا پہلا ٹینڈر ایک ہفتے کے اندر مشتہر ہوا جو ترقیاتی منصوبوں پر تیز تر عمل درآمد کے حوالے سے ایک ماڈل تصور اور ترقیاتی پیمانے کو سنجیدگی سے نبھانے کی ایک عملی کیس اسٹیڈی ہے بجٹ میں مالی و انتظامی اختیارات کی سنٹرلائزیشن ختم کرکے ڈویژن ضلعی اور صوبائی سطح کے محکموں کی ایلوکیشن واضح کردی گئی ہے خصوصا محکمہ صحت میں اس پریکٹس پر عمل درآمد سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ بجٹ پر عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈ لائن و رہنماءاصول دستیاب مالی وسائل کے صحیح مصرف میں معاون ثابت ہونگے ترجمان صوبائی حکومت لیاقت علی شاہوانی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ دستیاب وسائل کے مطابق کمنٹڈ بنیادوں پر تشکیل دیا گیا ہے صوبائی محاصل میں اضافے کے لئے آمدن کے حامل اداروں میں اصلاحات لاکر انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جبکہ وسائل کا ضیاع روکنے کے لیے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کردئیے گئے ہیں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وسیع و عریض صوبے میں ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی مطلوب استعداد کار اور محدود مالی وسائل کی کمی کے باوجود صوبائی حکومت نے وسیع المدتی اور مختصرالمدتی ڈویلپمنٹ پلانز تشکیل دیکر بلا تعطل ان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے گزشتہ ستر سال سے بلوچستان کی ترقی کا واضح روڑ میپ طے نہیں کیا جاسکا حالانکہ ماضی میں اس کی وسیع گنجائش موجود تھی اور وسائل بھی دستیاب تھے تاہم یکسوئی و سنجیدگی کا فقدان رہا ماضی کی اس روش کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے دستیاب وسائل کو عوام کی اجتماعی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے جس پختہ عزم و یقین کا اعادہ کیا ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہیں نظام حکومت اور پالیسی سازی کی بہتری کے بعد معرض وجود میں آنے والی اصلاحات کے باعث آئندہ تین سے چار سالوں کے دوران عوام واضح تبدیلی کے ثمرات از خود محسوس کریں گے ترقیاتی عمل پر بلا تسلسل عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام محکموں کو ٹائم فریم کی پابندی کے لئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس کا پہلا نتیجہ ایک ہفتے کے اندر ٹینڈر کے اجراءکی صورت میں عوام کے سامنے آچکا ہے اب یہ بات طے ہے کہ ماضی کی روایات کے مطابق فنڈز کا اجراءآخری وقت میں چند افراد کی خوشحالی کے لئے نہیں بلکہ پورا سال عوام کی خوشحالی کے لئے جاری رہے گا ماضی میں وسائل ضائع کرکے عام آدمی کا بہت استحصال کیا جاچکا اب اس کرپٹ پریکٹس کی کوئی گنجائش ہے نہ ایسا کرنے دیں گے وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اور ہم عوام کو ایک ایک پائی کا حساب دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2192/2019
06جولائی :۔صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کتابوں کے مطالعے سے ہمیں ٹھوس دلائل دینے اور بات کرنے کا سلیقہ آتا ہے ا?ج کے جدید دور میں جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ مرقوم علم اور کتابوں کی بنیاد پرکی جارہی ہے۔ کتب بینی نے انسان کی معلومات میں رفتہ رفتہ اس قدر اضافہ کردیاہے ا?ج کے انسان کے لئے کوئی کام ناممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےکتب نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ترقی یافتہ اور روشن خیال اقوام کی پہچان انکی تعلیم اور علم دوستی سرگرمیوں سے ہوتی ہےجہاں لائبریری زیادہ اور فعال ہو معاشرہ ترقی یافتہ ہوتا ہے۔مستقبل کو روشن بنانے کیلئے معیاری تعلیم کوعام کرنا ہوگا۔باشعور اور باتہذیب معاشرے میں ہی تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے ہوتا ہے۔معاشرہ بالخصوص نوجوانوں میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ترقی یافتہ اقوام میں کتاب کو تحفے کے طور پر پیش کیا جانا ایک خاص روایت ہے جسے ہمیں اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کتابوں کے مطالعے سے انسان کو آگاہی حاصل ہوتی ہے۔کتب بینی انسان کو کامل اور اسکی ذہن سازی میں کرادر ادا کرتا ہے۔نوجوانوں کو کتب بینی سے روشناس کرانا ہے۔صوبائی حکومت تعلیم، کھیل و ثقافت سمیت ہر مثبت و تعمیری سرگرمی کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 06جون :۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ گندہے پانی سے سبزیوں کو کاشت کرنے والوں خلاف سخت کاروائی کرئیں گے یہ بات انہوں نے جان محمد روڈ کے علاقے میں کاشت سبزیوں کو تلف کرنے کے دوران کہی انہوں نے کہاں کہ گندے پانی سے مزید سبزیوں کو کاشت کرنے کی اجازات نہیں دئیں گے ۔بلوچستان فو ڈ اتھارٹی نے تین روز کے دوران شہر میں سینکڑوں ایکڑ پر گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ گندھے پانی سے سبزیوںکے کاشت کے خلاف کاروائیاں بد ستو ر جاری رہیں گی ۔ اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 06جون :۔تعمیر نو ٹرسٹ کے نام سوشل میڈیا پر جعلی پیجزسرگرم عمل تعمیر نو سکول ٹرسٹ اور کالج کے نام سے پیجز چلا کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ،تعمیر نو ٹرسٹ کی صرف ایک آفیشل ویب سا ئٹ ہے جعلی پیجز ختم کئے جا ئیں ورنہ کاروائی ہوگی ۔تعمیر نو ٹرسٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے اس وقت سوشل میڈ یا پر تعمیر نو ٹرسٹ تعمیر نو سکول اور تعمیر نو کالج کے نام کئی جعلی پیجز بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاہی ے ۔کئی جعلی ویب سائٹس بھی کام کررہی ہیںجن پر شیئر ہونے والے مواد کی و جہ سے غلط فہمیاں پید اہونے کے خد شات ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ تعمیر نوٹرسٹ کی اپنی آفیشل ویب سائٹ ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر تعمیر نو ٹرسٹ کا اور کوئی بھی آفیشل پیج نہیں ہے بیان میں متنسبہ کیا گیا ہے کہ جعلی ویب سا ئٹس اور پیجز چلانے والے فور اًاس غیر قانونی عمل سے با زآجائیں بصورت دیگران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں ایف ائی اے سے رابطہ کرکے جعلی پیجز اور ویب سائٹ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی جائے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment