HomeNews06-05-2019 Monday (File No.1)

06-05-2019 Monday (File No.1)

06-05-2019 Monday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 1609/2019
کوہلو06مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراءواراکین اسمبلی ڈپٹی سپیکر بابر موسٰی خیل ، عبدالرحمن کھیتران ،عارف محمد حسنی ،سلیم کھوسہ ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی ،اصغر خان اچکزائی، بلال کاکڑ و دیگر کے ہمراہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کے گھر کوہلو میں اُن کے والد میر نور احمد مری کی فاتحہ خوانی کے لئے کو ہلو پہنچ گئے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور میر نثار احمد مری کے والد میر نور احمد مری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ہے صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور دیگر مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا ضلع میں پولیس ،ایف سی،لیویز اور دیگر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت سے ممبر پنجاب اسمبلی سردار جاوید لُنڈ، سردار حیربیار ڈومکی ،کمشنر سبی ڈویژن آغا فیصل،ایڈیشنل ڈی آئی جی عبدالحق عمرانی،ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ ،اسسٹنٹ کمشنر سبی میرممتاز مری، ایس ایچ او سٹی سبی میروزیر خان مری ،امام بخش لُنڈ ،عبدالماجد ایڈوکیٹ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر محراب بلوچ،چیف بجارانی میر شاہ نواز مری ودیگر لوگوں نے سیکڑوں کی تعداد میںفاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1610/2019
کوئٹہ 06مئی۔ صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں بچے مستقبل کے معمار ہیں تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اسکولوں میں تعلیم کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کلی محراب خان میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کے طلباءمیں وردیاں تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جمال رشیاء، گل کاکڑ ، ایمل خان کاسی ،ملک غلام مرتضیٰ دیگر نے بھی خطاب کیا ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ اور والدین کو بھی توجہ دینی چاہیئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے جد وجہد کررہے ہیں ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی نسل کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ اسکو لوںمیں اساتذہ کی غیر حاضری سے تعلیمی نظام تباہ ہوجاتا ہے اساتذہ کی غیر حاضری کسی طور قبول نہیں اساتذہ کا معاشرے میں اعلیٰ مقام ہے جو نئی نسل کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے تعلیم کی ترقی اور علاقے و عوام کی خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ تعلیم وہ ہتھیار ہے جس سے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے بعد ازاں مختلف وفودجن میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پنجپائی سے سردار اورنگزیب سمالانی و دیگر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1611/2019
کوئٹہ 06مئی ۔ صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیل و کود بے حد ضروری ہے ۔ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور قابلیت نکھارنے کا موقعہ مل سکتا ہے ۔ صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے انہیں سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کیلئے میدان اور گرا¶نڈ میں تمام تر سہولیات بہم فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھارہی ہے ۔صوبے میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر جواد چنگیزئی شہید والی بالی گرا¶نڈ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ماضی میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے کے علاوہ انہیں سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں جس سے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی تھی لیکن موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریگی کیونکہ کھلاڑی ہمارے صوبے اورملک کا سرمایہ ہےں اپنی محنت اورلگن سے صوبے اور ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش سے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں اور قلیل مدت میں کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے میجر جواد چنگیزی شہید والی بال گرا¶نڈ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور موجود کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1612/2019
زیارت 06مئی۔ صوبائی وزےر پی اےچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ کی زےر صدارت ضلع زےارت کے تمام محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے صوبائی وزےر کو محکمانہ امور پر برےفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،اسسٹنٹ کمشنر زےارت کبےر زرکون اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالمجےد سرپرہ بھی موجود تھے ۔اجلاس سے صوبائی وزےرحاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوام کے خادم ہیں ،افسران حاکم نہیں بلکہ خادم بن کے کام کرےں،کام نہ کرنے والے افسران کی کوئی ضرورت نہیں،افسران دفتر وں کے ساتھ فےلڈ میں جاکر عوام کے مسائل حل کرےںاور افسران اےمانداری سے کام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،اپنی ڈےوٹی میں غفلت،لاپرواہی اور عوامی شکاےات پر کارروائی کرےں گے۔انہوں نے کہا افسران اپنے متعلقہ محکموں کو مزےد فعال کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرےں ۔انہوں نے افسران کو ہداےت کی ضلع زےارت میں جاری ترقےاتی کاموں کو بروقت مکمل کےا جائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1613/2019
کوئٹہ 06مئی۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کی ترقی ہی سے صوبے کی معیشت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ، زراعت کی ترقی اورصوبے کے ذمینداروں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںرکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں زراعت کی ترقی،ذمینداروں کو درپیش مسائل اور ان کے فوری حل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت صوبے کا انتہائی اہم شعبہ ہے اور حکومت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کسانوں اور ذمینداروں کو جدید آلات اور ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور ترقی سے نہ صرف اس شعبے سے وابستہ لوگوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ اس سے صوبے کی معیشت میں بھی بہتر ی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے حکومت نہ صرف صوبائی سطح پر اقدامات کر رہی ہے بلکہ ذمینداروں سے باہمی مشاورت کے بعد بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت سے بھی رجوع کرے گی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے زراعت کی ترقی اور ذمینداروں کے مسائل کے فوری کے لئے صوبائی وزیر زراعت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناءصوبائی وزیر زارعت انجینئر زمرک خان اچکزئی سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کی درخواست کی ، جس پر صوبائی وزیر نے وفود کو یقین دلایا کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے قطعاً ٹھیس پہنچنے نہیں دینگے اور ان کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے سنجیدہ اقدمات اٹھارہے ہیں ہماری سیاست کا محور بے لوث عوامی خدمت ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1614/2019
کوئٹہ06مئی ۔ صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر کیوڈی اے کے سابق سینئر کلرک انو رعلی کو شہید قرار دے کر انکی بیوہ کو تمام سرکاری مراعات ادا کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ مریم بی بی نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ ان کے شوہر کیو ڈی اے میں بطور سینئر کلرک ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے اور انسپکٹر جنرل بلوچستان کے دفتر کے ساتھ ہونے والے دھماکے میں شہید ہوئے لیکن حکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت انہیں تنخواہ و دیگر مراعات ادا نہیں کی گئی ۔ صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کارروائی شرو ع کی تو کیو ڈی اے حکام نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے سمیت تمام خود مختار و نیم خود مختار اداروں کے ملازمین پالیسی کے تحت حکومت بلوچستان کے ملازمین نہیں ہیں ۔ جس کے بعدمحکمہ خزانہ کو خط لکھا گیا کہ خود مختار و نیم خودمختار ادارو ں کے بغیر ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے تو محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبائی محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اگر کیو ڈی اے اپنے اخراجات / بجٹ سے شہداءکے لواحقین کو قانون کے مطابق معاوضہ ادا کرے تو محکمہ خزانہ بلوچستان کو اعتراض نہیں ہوگا ۔ جس کے بعد صوبائی محتسب نے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اخراجات /بجٹ سے شکایت کنندہ کی شکایت کاازالہ کیا جائے ۔بعد ازاں ڈی جی کیو ڈی اے نے مریم بی بی کو شہید شوہر کے تمام مراعات ادا کرکے شکایت کا ازالہ کردیا ۔ جس کی تصدیق انہوںنے شکریہ خط کے ذریعے کی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1615/2019
کوئٹہ 06مئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی بلوچستان مےجر(ر) بشےر احمد کی سربراہی مےں ٹےم نے شہر کے مختلف علاقوں مےں قائم کھانے پےنے کے مراکز سٹی سےنٹر فاسٹ فوڈ،فاران رےسٹورنٹ ،باربی کےو ٹونائٹ اور جوس و دےگر مشروبات فروخت کرنی والی دکانوں کی چےکنگ کی اس موقع پر انہوں نے ناقص اشےاءخوردونوش کی فروخت ،حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشےاءفروخت کرنے والوں اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والے ہوٹلوں ،رےسٹورنٹس اور جوس سےنٹرز کے مالکان کو تنبےہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتک وارننگ کا مرحلہ چل رہاہے جس مےں ناقص ا شےاءخوردونوش کی فروخت ،صفائی ستھرائی کا خےال نہ رکھنے اور زائدالمعےاد اشےاءفروخت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے جسکے بعد دوسرے مرحلے مےں اےسے تمام عناصر جو ان چےزوں کے کرنے کے مرتکب پائے گئے ان کےخلاف نہ صرف سخت کاروائی عمل مےں لائی جائی گی بلکہ ان کی اشےاءخوردونوش کے نمونہ جات کی لےبارٹری جانچ پڑتال کروانے کے بعدٹےسٹ تسلی بخش نہ آنے پر ان کی ناقص اشےاءخوردونوش کو تلف کر دےا جائے گااور ان کی دکانوں کوسےل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانےں بھی عائدکےئے جائےں گئے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپےل کی ہے کہ ماہ رمضان کے با برکت مہےنے کے احترام مےں ناقص ا شےاءخوردونوش کی فروخت سے اجتناب کرےں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خےال رکھتے ہوئے لوگوں کو معےاری اشےاءمہےا کرےں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1616/2019
کوئٹہ 06مئی ۔گورنمنٹ بوائز انٹر کالج بروری روڈ کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سیکنڈ ایئر کے تمام طلباءکو ہدایت کی جاتی ہے کہ مورخہ 03 مئی 2019ءسے کالج میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔ لہٰذا طلباءاپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضرطلباءکا نام کالج ہذا سے خارج کردیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1617/2019
کوئٹہ 06مئی۔ محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق برائے انتظامی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں صوبے بھر کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 5روز کھلے رہنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2بجے تک جبکہ جمعہ المبارک کو صبح 8 بجے سے 1بجے تک اوقات کار مقررہ ہے جبکہ ہفتے میں 6روز کھلے رہنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے جبکہ جمعہ المبارک کو صبح 8بجے سے 12بجے تک اوقات کار مقرر کردیئے گئے ہیں ۔ یہ اعلامیہ صرف رمضان المبارک کے مہینے کیلئے ہوگا جس کے بعد دوبارہ پرانے اوقات کار ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1618/2019
کوئٹہ 06مئی ۔صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کے والد قبائلی رہنما میر نور احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1619/2019
کوئٹہ 06 مئی۔سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ جامع تعلیمی منصوبہ بندی سے معیار تعلیم میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ صوبے میں معیار تعلیم اور اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان برائے 2019-2024 کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ تعلیم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سکولوں کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔متعدد غیر فعال سکولوں کو فعال کیا گیا ہے اور مزید سکولوں کو بھی فعال کیا جائیگا۔ تمام سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری کو کافی حد تک قابو کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صاف و شفاف بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس سے شعبہ تعلیم کے بہت سارے مسائل کافی حدتک حل ہوجائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1620/2019
کوئٹہ06مئی۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ثانوی تعلیم میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان آسامیوں پر تعیناتی سے صوبے کے غیر فعال سکولوں مکمل طور پر فعال کیا جائے گا جس سے صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تعلیم دوست کوششوں، سیکرٹری ثانوی تعلیم کی پالیسیوں اور مخلصانہ ویژن اور دن رات کی محنت کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں آسامیوں پر بھرتی کا عمل ممکن ہوسکا ہے۔ مخلص اور ایماندار قیادت اور ٹیم ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمے کا قلم دان چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور انشاءاللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ محکمے کو کارکردگی کی مثالی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم ملازمین اور خدمات کے حوالے سے صوبے کا سب سے بڑا محکمہ ہے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات میں بہتری لائی جائے۔ طویل ناانصافیوں کے ازالہ کرنے میں وقت لگے گا بدقسمتی سے تعلیم کی افادیت سے غافل لوگوں کی وجہ سے محکمے کو مسائل کا سامنا رہا۔ مو¿ثر ٹیم ورک اور مخلصانہ کوششوں سے شعبہ تعلیم میںتبدیلی لائی جارہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 06مئی ۔گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ فار گرلز سریاب رو ڈکوئٹہ کی طالبہ انیلا غلام سرور نے ڈی اے ای ٹریڈ آفس مینجمنٹ سیشن 2016-18 بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ٹیکنیکل برانچ سے 2907 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر کے پولی ٹیکنیکلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جوکہ کالج ہذا کیلئے ایک اعزازہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پر یس ریلیز
کوئٹہ 06مئی ۔ پہلا آل کو ئٹہ سردار نقیب کا کڑ کر کٹ ٹو رنا منٹ کے شا ندار فا ئنل میچ میں سمیع سپو رٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اورز میں 152رنز کا ہد ف دیا جو کہ فا ئیٹنگ سٹا ر کر کٹ کلب کی جا نب سے عمر مقصود اور عطا ءمحمد جعفر کی جا نب سے شا ند ار بیٹنگ کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے 152 رنز کا ہدف 10.2با ل پر پو را کر لیا ۔اور اسی طر ح عمر مقصود اور عطا ءمحمد جعفر مین آف دی میچ قرار پا ئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پر یس ریلیز
کوئٹہ 06مئی ۔ دوسرا آل کو ئٹہ جمعہ خان کر کٹ ٹو رنا منٹ کے شا نداردا فا ئنل میچ ہیو اد کو ئٹہ نے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ 11اورز میں 118رنز کا ہدف دیا جوکہ زرمل بٹنی نہ بنا سکی اور 62رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ہیو اد کو ئٹہ کی جا نب سے اورنگ ٹا ئیگر نے شا ندار بیٹنگ کی۔ بالنگ میں شا فاحت کا سی نے 6کھلا ڑیو ں کو آﺅ ٹ کیا اور مین آف دی میچ قر ار پا ئے جبکہتما م با لرز کی جا نب سے شا ندار با لنگ کا مظاہرہ کیا گیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1608/2019(RECAST)
زیارت 06مئی۔صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلےم کو درست سمت پر گامزن کرےں گے ،ماضی میں تعلےم پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی،ماضی میں اگر تعلےم کے حوالے سے مےرٹ پر کا م کےا جاتا توآج ان حالات کاسامنا نہ ہوتا،موجودہ صوبائی حکومت تعلےم کے حوالے سے سخت فےصلے کررہی ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول میںےونےفارم ڈسٹری بےوشن کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرڈی سی زےارت قادر بخش پرکانی ،ڈی ای او لطےف اللہ غرشےن ،حبےب اللہ پانےزئی ،بختےار خان کاکڑ،سعدا للہ دوتانی ،ملک محمد غوث پانےزئی ، ،خالدہ شوکت ،عبدالغفور ،ملک گل رنگ عےسیٰ خےل ،حاجی عبدالجلےل دمڑ ،ملک بڈو دمڑ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ ہم ہربچہ اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دےکھنا چاہتے ہیں ،تمام والدےن اپنی بچوں کو اسکو ل میں داخل کرےں اور حکومتی کوششوں کا ساتھ دےں ۔انہوں نے کہا اپنے حلقے میں تعلےم کے فروغ کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کرےں گے اور سہولےات فراہم کرےں گے ۔صوبائی وزےر نے ہائی اسکول کے اسٹےڈےم کو بنانے کے ساتھ اسکول کو پانی کے بور دےنے کابھی اعلان کےا۔ڈپٹی کمشنر زےارت قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹےچرز محنت اور اےمانداری سے کام کرےں اور نوجوان نسل کو جدےد تعلےم سے آراستہ کرےں ،اپنی ڈےوٹی میں غفلت کرنے والے اساتذہ سے کوئی رعاےت نہیں کرےں گے۔ تعلےم ےافتہ ملک ہی ہماری بقاءکا ضامن ہے۔بعد ازاں صوبائی وزےر اور ڈی سی زےارت نے اسکول میں شجر کاری کے سلسلے میں پودا بھی لگاےا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment