HomeNews06-04-2019 Tuesday (File No.2)

06-04-2019 Tuesday (File No.2)

06-04-2019 Tuesday (File No.2)

خبرنامہ نمبر1897/2019
کوئٹہ 04جون :۔حکومت بلو چستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کے مخا لفین کی خام خیال ہے کہحکو مت کی عید خراب نہ کیا جائے مگر عقیقت تویہ ہے کہ حکومت ایک نہیںدس عیدوں کے منا نے کا اعزم رکھتا ہے۔اس طرح کی باتیں کرکے اپنی رہی ہی ساتھ ساتھ کو بر قرار رکھنے کیلئے کررہے ہیں ۔عوام کے بھرپور رحما یت اس حکومت کے عزم کو مزید تقویت اور جلا بخش رہی ہے ۔موجودہ بجٹ میں وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق اجتمای طورپر پی ایس ڈی پیر کو شامل کرکے عوام کے فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اپو زیشن مخص کھوکھلے نعروں اور پروپگینڈ ے سے عوام کو دھو کہ نہیں دے سکتی ۔اسکے علاوہ صوبائی حکومت بلوچستان بھرمیں مواصلات کا جال بچھانے کے ساتھ عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔اور وہ دن دور نہیں ہیںجب صوبہ بلوچستان بھی ترقی کے سفر میں شانہ بہ شانہ ہوگا۔حکومتی اقدامات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ تعمیری تنقید حکومت نے کو ہمہ و قت تیا رہے لہذا ضروری امر یہ ہے کہ مفید تجاویز دے کر ترقی کے عمل کو تیز کیا جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1898/2019
کوئٹہ 04 جون 2019۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد عید الفطر کی خوشیاں اور موقع دراصل اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی محنت اور قربانیوں کی پاداش میں اپنے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے, انہوں نے کہا کہ عید کے دن مسلمانوں کے مابین اجتماعیت دراصل ایک عظیم پیغام ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد قائم کرکے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے, انہوں نے کہا کہ کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہم اپنے ان تمام ضرورت مند بہن بھائیوں کو اپنے خوشیوں میں ضرور شامل کریں جن کی اہم ضروریات ہماری خیرخواہی سے وابسطہ ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment