HomeNews06-04-2019 Tuesday (File No.1)

06-04-2019 Tuesday (File No.1)

06-04-2019 Tuesday (File No.1)

خبر نامہ نمبر1890/2019
کوئٹہ 04جون:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزکیہ نفس کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لئے روزے رکھتے اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالفطر کا دن ان تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اور اس دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اور عبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر ان کی تمام دعائیں قبول فرماتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضہ کرتاہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لہٰذا موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ اپنے گروہی اور لسانی اختلافات کو بھلا کراسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے مقابلے میں اتحادواتفاق کے ساتھ ایک ہوجائیں اور انتہا پسندی، شرانگیزی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئیں آج کے دن ہم اپنے ان سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔کہ وہ اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کریں اور اس مبارک دن غربائ، مساکین اور لاچار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور پوری مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی عطاءفرمائے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1891/2019
کوئٹہ 04 جون:۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا دن تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے دوران عبادات، ریاضت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے صلے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کا دن ہے اور اپنی خوشیوں کے اظہار کا موقع بھی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں یتیموں، ناداروں، بیواوں اور بے سہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہیے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایسے لوگوں کا خیال رکھنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ صرف ہمارا فرض ہے بلکہ عین عبادت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی ، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط قوم ہیں۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ کو اتفاق واتحاد کی نعمت سے نوازے، ہماری ترقی وخوشحالی میں اضافہ ہو اور نہ صرف ہمارے ملک بلکہ سارے عالم اسلام کا دنیا میں بول بالا ہو ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1892/2019
کوئٹہ 04جون:۔عید الفطر کے خاص موقع پر جناب وزیر اعلیٰ بلوچستان، جام کمال خان کے خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر کے جیلوں و جوڈیشل لاک اپ میں مقید قیدیوں کی سزاو¿ں میں دو ماہ کی خصوصی تخفیف کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس حکمنامے سے درجنوں قیدی مستفید ہونگے جو اہنی سزا میں تخفیف کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے قابل ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1893/2019
کوئٹہ 04جون:۔عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بولان اور پیر غیب کے مقام پر پانی میں کھیل کھود و تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بولان و پیر غیب کی ندی میں نہاتے ہوئے کئی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں۔ جانوں کے خطرے کے پیش نظر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی خصوصی ہدایت پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1894/2019
نصیرآباد04جون :۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمودکی خصوصی ہدایت پرنصیرآبادڈویژن میں عیدگاہوں ،مساجد،شہروں اوردیہاتوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اورعید گاہوںمیں پانی کا چھڑکاﺅ کرنے کے ساتھ سکیورٹی پلان پر تیزی سے عمل کیاجارہا ہے عید الفطرکی ادائیگی کے موقع پرعوام کوصفائی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے کھلے آسمان تلے میدانی عیدگاہوں میں نمازیوں کےلئے ٹینٹ بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ انہیں سخت موسمی حالات سے نہ گزرنا پڑے ضلع نصیرآباد ،جعفرآباد،جھل مگسی ،صحبت پور،اورضلع کچھی کے ڈپٹی کمشنرزاور ایڈمنسٹریٹرزکوصفائی ستھرائی کے حوالے سے احکامات دیئے گئے ہیںتاکہ نمازی صاف ستھرے ماحول میںدینی تہوارعید اداکر سکیں عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کی طرح گلی محلوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دےںاور صفائی مہم کا حصہ بنیں صاف ستھراماحول معاشرے میں انتہائی بے حدضروری ہے صفائی ستھرائی نصف ایمان ہے اس سے انسان مختلف وبائی امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1895/2019
کوئٹہ 04جون :۔ رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی سے ہی معاشرہ ترقی یافتہ ہو سکتا ہے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سوچ اورراہوں کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے ہمارے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔نوجوانوں کے لیے میدان آباد اور انہیں سہولیات ملے تو ہمارے نوجوان ملک اور صوبے کا نام دنیابھرمیں روشن کرسکتا ہے۔اس کے باوجود مشکل حالات اورمحدور وسائل صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے نوجوانوں نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے انہوں نے کہا کہ کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے ہی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلاآل کوئٹہ فلائٹ لائٹ یار محمدخان بڑیچ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار ادریس بڑیچ،میر شمیم بڑیچ ،عبدالمنان بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے۔پہلا آل کوئٹہ فلائٹ لائٹ یار محمد خان بڑیچ فٹبال ٹورنامنٹ کو فائنل میچ دیبہ سپورٹس کلب اور اوزیل فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شروع سے ایک دوسرے پر اٹیک کرنے کی کوشش کی اور پہلے ہاف میں دیبہ سپورٹس کلب نے 2جبکہ اوزیل فٹبال کلب نے ایک گول اسکور کیا دوسرے ہاف میں دیبہ سپورٹس نے شروع میں ہی دوسری ٹیم کو دبا¶ میں رکھا اور یک بعد دیگرے تین مزید گول کیے جبکہ اوزیل کلب نے صرف ایک اسکور کیا۔اس طرح دیبہ سپورٹس نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے فائنل جیت کر ٹرافی حاصل کرلیا اس موقع پر مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے بیس ہزار روپیہ اور فٹبال گرا¶نڈ کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا آخر میں انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور رنراپ میں ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں اور شرکاءمیں انعامات اور شیلڈتقسیم کئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1896/2019
کوہلو04جون :۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے اعلامیہ کے مطابق عید کے دن ضلع میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گا عیدالفطر کے دن ضلع میں لیویز فورس کے 415اہلکار ایف سی کے 300اہلکار جبکہ پولیس کے 120اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے پولیس اور لیویز کے اہلکارمختلف عیدگاہوں میں تعینات ہونگے جبکہ ایف سی اہلکاروں کی ٹیمیںگشت کے فرائض سرانجام دیں گے ونگ کمانڈر ایف سی کرنل محمد حماد،رسالدار میجرلیویز شیر محمد،ایس ایچ او پولیس میر ریاض مری سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی کریں گے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلئے لیویز لائن میں ایمرجنسی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیںعوام الناس کو کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی سیکورٹی اہلکاروں کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment