HomeNews06-01-2020 Monday (File No.1)

06-01-2020 Monday (File No.1)

06-01-2020 Monday (File No.1)

خبرنامہ نمبر43/2020
کوئٹہ 06جنوری :۔صوبائی وزیر داخلہ پی ڈ ی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگونے صوبہ بھر میں مسلسل ہونے والی بارشوںاور ممکنہ صورتحال کے جائزہ لینے کے سلسلے میں محکمہ پی ڈی ایم اے میں قائم سیل کا دورہ اور وہاں پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم عمران زرکون نے صوبائی وزیر کو صوبے بھر میں جاری شدید بارشوں اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے جاری ہیں اورصوبے کے دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبے بھر خصوصاً دارالحکومت کوئٹہ میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں کارپوریشن اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بار شوں کے بعد کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیار ہیں مختلف اضلاع میں سڑکوں سے برف ہٹانے اور ٹریفک کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ پی ڈی ایم اے میں قائم جدید کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا صوبہ بھر میں شدید بارشوں کی صورتحال میں صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کو ہنگامی اقدامات اٹھانے اور ریلیف کے کام کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہنے کی بھی ہدایت کی صورتحال کے پیش نظر رکھنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر کو مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر زیارت میں سڑکوں پر برف ہٹانے اور صاف کرانے کے لیے ہیوی مشینری بھجوائی گئی ہے لکپاس ،شیخ ماندہ، اورسریاب، کے علاقوں میں بھی ہیوی مشینری موقع پر موجود ہیں۔جبکہ زیارت اور قلعہ سیف اللہ کی انتظامیہ کو گرم کپڑے اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے نمک اور نوشکی کے لیے ڈی واٹر پمپ روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں پی ڈی ایم اے کے عملے کو الرٹ اور مختلف جگہوں پر ہیوی مشینری فراہم کردی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں امدادی سامان کی دستیابی کو ممکن بنایا گیا ہے نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کو نکالنے اور نقصانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلے میں صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ سے 24گھنٹے رابطے میں ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر44/2020
زےارت 06جنوری :۔ضلع زےارت کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر زےارت قادر بخش پرکانی کی نگرانی میں شدےد برف باری کے بعد زےارت سے سنجاوی روڈ کو ٹرےفک کے لےے کھول دےا ،زےارت بازار اور زےارت سنجاوی روڈ میں برف کو صاف کرکے سڑک ٹرےفک کے لےے کھول دےا گیا ہے۔ روڈ صاف کرنے کے کام کی ڈپٹی کمشنر زےارت خود نگرانی کرتے رہے ۔ڈپٹی کمشنر زےارت قادر بخش پرکانی نے کہا کہ ضلع زےارت کی انتظامیہ کسی بھی اےمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لےے تیارہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر45/2020
نصیر آباد 06جنوری :۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں عوام کےلئے سستے بازار کے انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر،تحصیلداربہادرخان کھوسہ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرعلی عبداللہ ساسولی،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی محمد بچل لاشاری،ایگریکلچرل سے مقصود علی ساسولی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ علی محمد کھوسہ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآبادظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ ہراتوار کا عوام کے لئے سستا بازار کا انعقاد کیا جائے گا میونسپل کمیٹی کا عملہ سستے بازار میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال کررکھے سستے بازار میں سبزی ،گوشت، یوٹیلٹی سٹورسمیت دیگر اشیاءخوردونوش کے مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنرسستے بازار کا معائنہ کرکے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائز لیں گے اور عوام او ر دکانداروں کے مسائل معلوم کرکے انہیں حل کریں گے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ سستے بازارسے عوام حکومتی اقدمات سے براہ راست مستفید ہوسکے تمام کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے کےلئے سستے بازار میں اپنے اسٹالزلگائیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹالز لگانے والوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر46/2020
نصیر آباد 06جنوری :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں اس مرتبہ گزشتہ سالوں کی نسبت کہیں ز یادہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا گیا ہے محکمہ مال کے بقایا جات کی وصولی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں محکمہ ریونیو کا عملہ سرکاری واجبات کی وصولی میں ہرگز سستی کا مظاہرہ نہ کرئے اس ضمن میں اگر کوئی بھی کوتاہی برتی گئی تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو کے آفیسران اور عملے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز غلام حسین بھنگر علی محمد ہانبھی تحصیلداران بہار خان کھوسہ علی گوہر سمیت قانون گوز اور پٹواری موجود تھے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے سرکاری واجبات کی وصولی کے تفصیلات سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر زکی نگرانی میں سرکاری ٹیکس کے عمل کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ خطیر رقم صوبائی خزانے میں جمع کی جاسکے ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں اورکسانوں پر واجب اداٹیکس کی وصولی کرکے صوبائی معیشت کو مزید مضبوط کیا جائے ہماری دن رات کوششوں کی بدولت ضلع نصیرآباد میں پہلے سے ذیادہ وصولی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے تمام عملہ مزید محنت سے کام کرے تحصیل چھتر اورمنجھوشوری کے عملے کومزید بہتراندازمیں کام کرنے کی اشدضرورت ہے صحیح معنوں میں کام نہ کرنے والے ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اوران کے خلاف محکمانہ کاروائی کو من عن یقینی بنایاجائے گا اوربہترکاکر دگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین کی بھرپوراندازمیں حوصلہ افزائی کی جائے گی اورانہیں تعریفی اسناد سے نوازجائے گا ہم محنت کش عملے کی ہروقت حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment