HomeNews05-09-2019-Thursday-(File No.1)

05-09-2019-Thursday-(File No.1)

05-09-2019-Thursday-(File No.1)

خبرنامہ نمبر 2970/2019
کوئٹہ 05ستمبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جب بھی جنگ مسلط کی گئی پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارات ،جہرات ،بہادری اور قربانیوں کی نئی داستانیں رقم کرگی وہی قومیں دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا دفاع مضبوط کرتی ہیں پاکستان نے 6ستمبر 1965 کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کرکے پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی شدت پسندی شر پسندی سے صوبے کا ہر طبقہ سیاسی سماجی مذہبی مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کا جنگ کسی خاص طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ زندہ قوم اور انسانیت کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں مشکلات آزمائشوں او ر سازشوں کے خلا ف بہادری سے ڈٹ جاتی ہیں اور سرخرو ہوتی ہیںصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے ملک کے لوگ اپنی سوچ اور خیالات کب بدلیں گے کب آزادی کی قدر کرنا سیکھیں گے اپنے ملک کی بقا کے لیے اس قدر مستحکم ہو جائے کہ ہمارے ملک کے خلاف غلط عزائم اور منصو بے کرنے والوں کے ارادے خاک میں ملا سکیں ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں آزادی کی نعمت عطا ہوئی اس آزادی کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ اسلام کے اصول حریت ،اخو ت ،مساوات کو علمی سطح پر دُنیا میں پیش کیا جائے 1965 میں بھارت نے اچانک پاکستان پر حملہ آور ہوکر پاکستانی قوم کے ہاتھوں رسوا ہونے کے باوجود ہندوستانی قوم کو ہوش نہ آیا کہ وہ جس قوم سے ٹکرا رہے وہ مٹ تو سکتی ہے مگرجھک نہیں سکتی ہے یہ جنگ محض ہتھیار سے جذبوں سے جیتی جاتی ہے ۔ اس وقت یہ جذبہ پاکستانی قوم میں بیدار ہے پاکستانی عوام کی کشمیر سے دلی وابستگی ہے۔پاکستانی عوام آخری دم تک کشمیر کے ساتھ رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2971/2019
کوئٹہ05ستمبر :۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے مشرقی بائی پاس پر دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی اس موقع پر ڈی آئی جی کو ئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان کو زخمی اہلکاروں کے علاج ومعالجے کے حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ ہر ممکن سہولیات موجود ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر بیرون از صوبہ علاج کے لیے بجھوایا جاسکتا ہے اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی فردا ًو فردا ًعیادت کرتے ہوئے کہا کہ ان اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دی گئی ذمہ داری کو جوانمردی کے ساتھ نبھایا جسکی بدولت آج معصوم شہریوں کی جانےں محفوظ ہےں اور انہوں نے انسانیت کو بچا یا ہے زخمی ہونے والے اہلکاروں نے علاج ومعالجے کی موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2972/2019
نصیر آباد 05ستمبر :۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمودنے کہا ہے کہ اسلام ایک خوبصور ت مذہب ہے جس نے صرف امن پسندی کادرس دیا ہے کلمہ حق ہماری شناخت ہے شرپسند عناصرہمیں آپس میں دست وگریباں کرنے کے درپے ہیں مگرہمیں اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگااختلافات اوررنجشیں ختم کرنے کےلئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا علماءکرام اپنے خطبات اورمجالس میں لوگوں کو امن پسندی کی جانب متوجہ کرنے میں اپنا کردارادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے نصیرآباد ڈویژن کے علماءکرام امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآبادرینج شہاب عظیم لہڑی، ایڈیشنل کمشنر محمد جان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر،نوراحمدڈومکی سمیت ڈویژن بھرسے تعلق رکھنے والے علماءکرام اورامن کمیٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں علماءکرام ،ذاکرین نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں اورانتظامیہ وپولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ اپنے درمیان سازشی عناصر صفحوں سے باہرنکال کر پھینکنا ہوگاجو ہماری مذہبی باتوں میں رخنہ ڈال کرہمیں لڑانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ہمارے مذہب میں شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایسے افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اللہ تعالی کی جانب سے حقوق العباد پر کوئی معافی نہیں نواسہ رسول اوراس کے رفقاءنے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے رہتی دنیا تک یادرکھا جائے گا ہم سب کو قربانی کے جذبے سے سرشارہونا ہوگااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نصیرآبادرینج شہاب عظیم لہڑی نے کہاکہ عوام کو بھی امن کی خاطر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینا ہوگا اپنے اردگرد ہونے والی تبدیلیوں پرخاص طورپرنظررکھیں اورکسی بھی مشکوک افرادکی پولیس کا فوری طورپراطلاع دیں محرم الحرام کے موقع پر نصیرآباد ڈویژن میں تین ہزارسے زائد پولیس کے جوان اپنے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے علماءکرام اورذاکرین اپنے خطاب میں کسی بھی شخص کی دل آزاری نہ کریں اورتلخ خطبات سے اجتناب کریں اخوت اور بھائی چارے کی فضاءکو برقراررکھیں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس اپنے وقت کے مطابق برآمد ہونگے اورسورج غروب ہونے سے پہلے اختتام پزیرہونگے تاکہ رات کی تاریکی میں کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آسکے سکیورٹی کے حوالے سے کسی شخص کو خدشات درپیش ہوں تووہ ہم سے بلاخوف وخطرمل سکتے ہیں ہم عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں انہوںنے کہاکہ ماتمی جلوسوں اورامام بارگاہوں میں مکمل چیکنگ کے بعد ہی شرکاءکو شرکت کےلئے اجازت دی جائے گی پرامن ماحول ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2973/2019
کوئٹہ 05ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر کللٹر گوادر کے ایک علامیہ کے مطابق کمشنر مکران بمقام تربت کے نو ٹیفیکیشن میں پاکستان آئیر فورس کو ائیر کرافٹ لا ئٹنگ سٹم کیلئے 18ایکڑ زاراضی خسرہ نمبر 33موضع گو رانی تحصیل پسنی ضلع گوادر کیلئے درکا ر ہے ۔لہذامزکورہ مو ضع کے بقین پندرہ یوم کے اند راندار ڈپٹی کمشنر گوادرکے دفتر سے رجو ع کر سکتے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2974/2019
کوئٹہ 05ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر /کللٹر گوادر کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمشنر مکران بمقام تربت کے نو ٹیفیکشن میں محکمہ تعلیم کوگورنمنٹ مڈل اسکول پاک چین فنقر کالومی گوادر کیلئے خسرہ نمبر 157موضع دورہ گھٹی تحصیل وضلع گوادر کیلئے اراضی درکار ہے ۔لہذا مذکورہ موضع کے بقین پندرہ یوم کے اندر اندر ڈپٹی کمشنر آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2975/2019
کوئٹہ 05ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر /کللٹرگوادر کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمشنر مکران بمقام تربت کے نو ٹیفیکشن میں محکمہ توانائی حکومت بلوچستان کو عوامی مضاد میں 300ایم ڈبلیو کول فارئیڈ پلا نٹ کیلئے 110یکڑ اراضی مو ضع دربیلاجنوبی تحصیل وڈسٹرکٹ گوادر کیلئے درکار ہے ۔لہذا مزکورہ موضع کے قابقین پندریوم کے اندراندر ڈپٹی کمشنر آفس سے رجو ع کر سکتے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2976/2019
کوئٹہ 05ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ یوم دفاع کا دن ملکی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن بھارت ہماری سرحدوں پر رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے یہ بھول گئی کہ وطن عزیز کے سپاہی ملکی دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ ملکی سلامتی کیلئے شہداءکی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی بھول میں نہ رہے۔ ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔ یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن جہاں ہمیں ملک کی ناقابل تسخیر دفاع کا یقین دلاتا ہے وہیں یہ تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط فوری ختم کرتے ہوئے عالمی قوانین کی روشنی میں کشمیر میں استصواب رائے کروائے۔ مودی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک سے خائف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ گزشتہ اکتیس دنوں سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ نام نہاد سیکولر بھارت کے حکمرانوں کے مسلم دشمن پالیسیوں کا عکاس ہے۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہمارے امن کے خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر بھارت نے پہل کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ اور خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2977/2019
کوئٹہ05ستمبر :۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ہم بحیثیت قوم تب تک کامیابی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے جب تک ہم خواتین کو معاشی طور پر بااختیار نہیں کرتے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مو ثر قانون سازی کی جارہی ہے خواتین کو وارثت میں حصہ دینے کے حوالے سے کا بینہ سے خواتین کی ورثت سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے جبکہ خواتین کوکام کی جگہ ہراساں کرنے کے حوالے سے وومن ہراسمنٹ بل پاس ہو چکا ہے محکمہ لیبر کے تحت ہوم بیس ورکر ز پالسیی بھی مرتب کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقی نسواں کے زیراہتمام یواین وومن اور ایچ این پی کے اشتراک سے منعقدہ وومن اکنامک امپاورمنٹ کے اجراءکی تقریب کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کونسل کا مقصد خواتین کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانا ہے۔تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک دوستین جمالدینی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ شیران اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر مزید کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ڈی پی میں خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لئے خاطر خواہ حصہ مختص کیا ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت وومن انڈومنٹ فنڈ متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے گھروں میں روزگار کرنے والے خواتین کے لیے وومن بازار کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس سے خواتین اپنی تیار مصنوعات فروخت کرسکیں گی۔تقریب میں وومن ڈویلپمنٹ ،محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،LHRLA اور تعمیر خلق فاو¿نڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے. ان مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا کر صوبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک دوستن جمالدینی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنانے سے جہاں صوبہ ترقی کرے گا وہی دوسری طرف خواتین کی ملکی ترقی میں حصہ دار ہو نگی۔تقریب سے سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطاء،پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈویلمنٹ ماجبین شیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 05ستمبر :۔کو ریڈرز کلب سال 2019/20کا با ضا بطہ افتتاح نوبزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کو ریڈ زکلب این بی ایف کو ئٹہ کا پہلا ممبر بنا کر شروع کردیا گیا۔نو بزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سینٹرل کمپنی کے ایگز یکٹیو ممبر سابقہ سینیٹر اور بلوچستان کے سابقہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں نوبزادہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان فورم کے چیئر مین بھی ہیں ۔بلوچستان میں فورم بلوچستان میںکتاب بینی کے سلسلے میں کتاب دوست بلوچستان کاایک مہم بھی چلارہے ہیںکتاب دوست بلوچستان کے تحت بلوچستان پیس فورم ہزاروں کتابیں بلوچستان کے مختلف اداروں کو عطیہ کرچکے ا س موقع پر حاجی لشکری رئیسانی نے این بی ایف کی ریڈ رز کلب اسکیم کی مہم کو سرا ہا اورانہوں نے کہاکہ نوجو انو ں کو چا ئیے کہ سکیم سے وہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ رز کلب آج کے مہنگا ئی کے دور میں نوجو انوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment