خبرنامہ نمبر1608/2019
05مئی :۔محکمہ تعلیم کو درست سمت پر گامزن کریں گے ،ماضی میں اگر تعلیم پر خا طر خواہ توجہ نہیں دی گئی ماضی میں اگر تعلیم کے حو الے سے میرٹ پر کام کیا جاتا توآج ان حا لات کا سامنا نہ ہوتا موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے حوالے سے سخت فیصلے کررہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نور محمد خان دمڑ ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی ڈی ای اولطیف اللہ غرشین ،حبیب اللہ پانیزئی ، بختیار خان کاکڑ ،سعد اللہ دوتانی ،ملک محمد غوث پانیزئی ،عبدالغفور نے گورنمنٹ ہائی اسکول کو اس میں یو نیفارم ڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر اور ڈی سی زیارت نے اسکول میں شجرکاری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اس موقع پر ملک گل رنگ عیسیٰ خیل ، حاجی عبدالجلیل دمڑ ،ملک بڈو دمڑ بھی موجو دتھے ۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر بچہ اسکول میںاور ہر استاد کو کلاس میںدیکھنا چاہتے ہیں تمام والدین اپنی بچوں کو اسکول میں داخل کریں اور حکومتی کو ششوں کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا اپنے حلقے میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے اور سہولیات فراہم کریں گے ۔صوبائی وزیر نے ہائی اسکول کے اسٹیڈیم کو بنانے کے ساتھ اسکول کو پانی کے بو ر دینے کا بھی اعلان کیا ۔ڈپٹی کمشنرز زیارت قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر زمحنت اور ایمانداری سے کام کر یں اور نوجوان نسل کوجدید تعلیم سے آراستہ کریں ،اپنی ڈیوٹی میں غفلت کرنے والے استا تذہ سے کوئی رعایت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ ملک ہی ہماری بقاءکا ضامن ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment