خبرنامہ نمبر401/2019 
کوئٹہ 05 فروری 2019. صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر دن کے موقع پر مختلف لوگوں سے بات چیت میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مداخلت اور انسان سوز مظالم نے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ اس عظیم قربانیوں نے کشمیری بڑے بوڑھوں اور نوجوانوں کو وہ عظیم حوصلہ بخشا کہ آج ان کی اس جہد مسلسل کی وجہ سے کشمیر کاز کو عالمی سطح پراہمیت کے ساتھ تسلیم کیا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ و دیگر اقوام عالم پر بھارتی جارحیت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکا ہے کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے بھارتی سرکار ہزاروں معصوم کشمیری مرد، خواتین اور بچوں کو شہید کرکے بزور طاقت مسلم علاقہ پر قبضہ جمائے رکر نے کی ناکام کوشیش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام کشمیروں کے دکھ درد شامل ہو کر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر ب?رپور حمایت جاری رک?یں گے. انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے چاہا وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے عوام بھارتی مظالم سے نجات پاکر آزاد فضاؤں میں جنت نظیر وادی ء کشمیر میں حق حاکمیت و خود ارادیت کی نعمت سے سرشار پرسکون زندگی گزار رہے ہونگے۔
()()()
خبرنامہ نمبر402/2019 
کوئٹہ 05فروری :۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول اوربھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب انہیں اپنی جدوجہد میں کامیابی نصیب ہوگی جس کیلئے اب تک ہزاروں جوان،بچے،بزرگ اورعورتیں اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن اب بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپانہیں رہے گا اورنہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کومزید دباسکتاہے۔صوبائی وزیر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اخلاقی اورسفارتی حمایت کشمیریوں کوکل بھی حاصل تھی اورآئندہ بھی رہے گی،پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارمیں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اورہماری دْعائیں اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے جلدکشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment