خبرنامہ نمبر 383/2019
کوئٹہ 05فروری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوگا جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ یکجہتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، خواتین، بلوچستان میں آباد کشمیری عوام اور صوبائی سیکریٹریوں نے بھی سیمینار میں شرکت کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن اب بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپانہیں رہے گا اورنہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کومزید دباسکتاہے، انہوں نے کہا کہ آج ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں، کشمیر کے مظلوم عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہمارا قومی فریضہ ہے اور پاکستانی قوم اور حکومت اپنا یہ فرض خلوص نیت سے ادا کررہی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت اپنے کشمیری بھائیوں کوکل بھی حاصل تھی آج بھی حاصل ہے اورآئندہ بھی رہے گی،پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارمیں کسی سے پیچھے نہیں ہیں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم آج کی اس تقریب کی توسط سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوایا جائے،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول اوربھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب انہیں اپنی جدوجہد میں کامیابی نصیب ہوگی جس کیلئے اب تک ہزاروں جوان،بچے،بزرگ اورعورتیں اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری دُعائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اورانشاء اللہ جلدکشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا،سیمینار سے حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنما میر طاہر مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کے لئے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پر پاکستان عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر عوام کے وکیل کا کردار ادا کررہاہے انہوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے سیمینار کے انعقاد اور بلوچستان بھرمیں ریلیاں نکالنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے پارلیمانی سیکریٹری برائے کیوڈی اے محترمہ بشریٰ رند، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری جدوجہد اور تنازعہ کشمیر کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ 
()()()

خبرنامہ نمبر 384/2019
کوئٹہ 05فروری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ہے جو سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہترین مواقع فراہم کرتی ہے، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات اور ترغیبات کی فراہمی کی واضح پالیسی رکھتی ہے جن سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھاکر یہاں منفعت بخش سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے سفیر مسٹر مارٹن کوبلر Mr.Martin Kobler سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، صوبائی وزراء میرضیاء اللہ لانگو، نورمحمد دمڑ، پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند، دنیش کمار اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کے دوران بلوچستان کے وسائل کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، انسانی وسائل کی ترقی، فنی تربیت کی فراہمی سمیت تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے جرمنی کی معاونت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کو سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی پالیسیوں واقدامات ،صوبے کی ترقی کی منصوبہ بندی اور سیکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے معروضی حالات کے مطابق فیصلہ سازی کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور افغانستان میں امن میں بہتری آنے سے بلوچستان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہوسکے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برس کی نسبت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ گورننس کو بہتر بنارہی ہے، سماجی شعبہ میں انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا اور ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا آغاز بھی کیا جارہا ہے، سی پیک کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے، سعودی اور امارات کی جانب سے گوادر میں سرمایہ کاری اور سی پیک میں شراکت داری سے دیگر ممالک کے لئے سی پیک میں شمولیت کے لئے دروازے کھلیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر میں جلد بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد اور دوست ممالک میں روڈ شوز منعقد کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی، روزگار کے مواقعوں میں اضافے اور امن وامان کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل نہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کی قومی شاہراہوں کو دوریہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں پاک جرمن ٹیکنیکل پروگرام کی طرز پر صوبے کے نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے قیام کے لئے جرمنی کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا، جرمن کے سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مواقعوں سے جرمنی کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور صوبے میں ٹیکنیکل ٹریننگ اور ماحولیات کے شعبے میں بھی جرمن حکومت تعاون کرے گی۔

خبرنامہ نمبر 385/2019
کوئٹہ 05فروری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشین میں گھر کی دیوار گرنے سے چار بچوں کے جاں بحق ہوئے کے واقعہ پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کی ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کو متاثرہ خاندان کو بھرپور مدد اور معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے، دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشین میجر ریٹائرڈ اورنگ زیب بادینی نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
()()()
خبرنامہ نمبر386/2019 
گوادر 05 فروری:۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ،میر عبدالغفور کلمتی ٹرسٹ سول سوسائٹی نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر گوادر باز خان مری سول سوسائٹی میر عبدالغفور ٹرسٹ میر ارشد کلمتی اور کارکنان، ، بچوں اور بچیوں سمیت مختلف شعبے سیتعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری روزانہ اپنے حقوق کیلئے مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور آزادی کے نعرے لگاتے ہیں تو کیا ہم اتنا نہیں کرسکتے کہ چھٹی منانے کی بجائے کشمیریوں کی پیروی میں ہم بھی سڑکوں پر نکلیں اور کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں مقررین نے کہا ہے کہ گوادر سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کیساتھ یوم یکجہتی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔جودنیا بھر میں پانچ فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اور تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوادر میں ریلیوں، جلسوں، اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا مقررین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کا مقصد یہ ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کیا جاسکے۔
()()()

خبرنامہ نمبر387/2019 
نصیرآباد05فروری :۔یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی آفس سے صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ایف سی ونگ کے کرنل شکیل انجم سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللّٰہ کھوسہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے ریلی کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں اور بھارتی حکومت اور فوج کی جارحیت کے خلاف بھرپور نعریبازی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی تحریک آج زور شور سے جاری ہے کشمیر کی آزادی انشاء اللہ بہت قریب ہے بھارت نے کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے ان کی آنکھیں ضائع کی جاتی ہیں آئے روز بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جس پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا ہوگا عالمی برادری بھارت کے اس ظلم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اقوام متحدہ اس ظلم کو دیکھنے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا اس ریلی میں شریک ہونا اور کشمیریوں کی حمایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت نے پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو دل وجان سے محبت کرتی ہے اوران یک حقوق اورآزادی کے لئے عملی طورپر جدوجہد کرتی رہے گی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر کشمیر کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور بھارت سے آزادی چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، دریں ثناء کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نصیرآباد ڈویژن بھرمیں ڈپٹی کمشنر ز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلیاں نکالنے کا مقصدکشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر388/2019 
کوئٹہ 04فروری :۔”ہرگھر دودرخت ”مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات ڈاکٹر سعید جمالی کی زیر صدرات گرین فارسٹ فورس کا اجلا س منعقد ہوا۔گرین فارسٹ فورس کے چیف کنزرویٹر تاج محمد نے مہم سے متعلق اجلاس کو بتایا کہ 9فروری سے شروع ہونے والی ا س مہم کیلئے گرین فورسٹ فورس کی تیاری مکمل ہے اور شجرکاری مہم کو گھر گھر تک پہنچائے گی محکمہ کے آفیسران /فوکل پرسن محمد ابراہیم ،محمد اسلم بزداراور مسکین شاہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پورے بلو چستان میں ضلعی آفیسران سے رابطے میں رہیں گے مہم کے دوران بلو چستان بھر میں 80ہزار پودے لگائے جائیں گے کنزرویٹر کوئٹہ ڈویژن نیاز خان کاکڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تمام تعلیمی اداروں پارکوں روڈ سائڈز ،ہسپتالوں اور گھروں میں گرین فارسٹ فورس پودے لگائے گی جبکہ کوئٹہ میں گورنر اور وزیر اعلیٰ بلو چستان 9فروری کو صبح 10بجے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغازباقاعدہ کریں گے سیکرٹری جنگلا ت وجنگلی حیات ڈا کٹر سعید جمالی نے اس موقع پر محکمہ کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شجرکاری مہم 9فروری سے پورے ملک میں وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان خود بھی ذاتی طور پر مہم کی کامیابی میں دلچسپی لے رہے ہیں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلو چستان کی جانب سے خصوصی ہدایات تما م کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو جاری کرد ی گئیں ہیں پارلیمانی سیکرٹری مسعود خان لونی کی کاوشیں بھی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شامل حال ہیں ۔محکمہ کی جانب سے شجرکاری مہم کے دوران عوام درختوں کے حصول کیلئے فون نمبر 081921137اور 0819203307پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر389/2019
سنجرانی 05فروری ؛۔صحبت پورمیں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے دن کے موقع پرڈپٹی کمشنر صحبت پور محمدیونس سنجرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمنشنرامجدحسین سومرو،ایس پی انجنیئرمحمدیوسف بھنگر،سمیت دیگرآفیسران مختلف سیاسی سماجی مذہبی ،ا ورشہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ریلی ڈپٹی کمشنرآفس سے نکالی گئی جوشہر کے مختلف راستوں پرگشت کرتی رہی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر کشمیری بھائی سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پورمحمد یونس سنجرانی نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے دنیا کی کوئی بھی ریاست کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی ؂پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں کے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادکر عملدآمدکرے انہوں نے کہاکہ آزادفضاؤں میں سانس لینا کشمیری عوام کو بنیادی قانون حق کے مگر بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہی ہے جس کا عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ آج پوری پاکستان عوام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کشمیر منارہی ہے جو جذبہ ایمانی سے سرشار ہر کشمیری کے ساتھ کھڑی ہے مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے گزشتہ ستر برسوں سے بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہا ہے اور کشمیری مسلسل کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر اپنی جانیں مادرِ وطن پر نچھاور کر رہے ہیں بھارت کو ستر برسوں سے یہ بات سمجھ میں نہ آسکا کہ طاقت یا فوج کشی کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتی جو قوم اپنی جانوں کی پروا نہ کرے اور وطن کی آزادی کو فوقیت دے، اسے کوئی آزاد ہونے سے نہیں روک سکتا۔ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بن کر ہمارے ساتھ آملے گا۔
()()()

خبرنامہ نمبر390/2019 
سبی05فروری :۔سبی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تاریخی شہر سبی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی یگانگت وجوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا،نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف شہری سراپاء احتجاج بن گئے ،مختلف سیاسی سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی ،ٹریڈ یونیز کے زیراہتمام ریلیاں ،جلسے جلوس اور تقاریب منعقد کی گئیں،مرکزی ریلی کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا تھے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی یگانگت و جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا اس ضمن میں مختلف مقامات سے چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جو پبلک پارک پر اکھٹا ہوکر مرکزی ریلی میں شریک ہوئے جس کی قیادت کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا نے کی ،جبکہ ریلی میں ڈپٹی کمشنر سیدزاہد شاہ،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحق عمرانی،144ونگ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ضیاء اللہ ،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت اللہ گشکوری،اسسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر نیاز احمد خواجہ خیل سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین کے علاوہ طلباء و طالبات نے شرکت کی،مرکزی ریلی پبلک پارک سے نکالی گئی جو م ختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،جبکہ جرگہ ہال آڈیٹوریم میں شہداء کشمیریوں کو خراج عقدیت پیش کرنے کے لیے تقریب میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا سمیت ضلعی آفیسران و قبائلی وعمائدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،صوفی سلیمان نقشبندی،سردارزادہ ابراہیم خان باروزئی،قادر لونی،زاہد مشرف سمیت دیگر نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے جبکہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم انتہاء کو پہنچ چکے ہیں آئے روز بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ملک بھر کے عوام ساتھ ہیں اور پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ایک نقطے پر متفق و متحد ہیں انہوں نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر کشمیری مسلمانوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرکے انہیں آزادی دئے،دریں اثناء یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جرگہ ہال آڈیٹوریم میں شاہین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام کوئز پروگرام نیلام گھر منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی میجر ائے کے شاہین تھے کوئز پروگرام میں مختلف اسکولوں کی طالبات سمیت خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس میں کشمیر یوں کے حق خودارادیت اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مختلف سوالات پر طلباء و خواتین نے ڈھیروں انعامات بھی حاصل کیئے۔
()()()

خبرنامہ نمبر391/2019 
قلعہ عبداللہ 05فروری :۔بلوچستان بھر کی طرح ضلع قلعہ عبداللہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کررہے تھے ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی ،انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی ،قبائلی رہنماء حاجی صمد خان اچکزئی ،علی خان نورزئی ،حاجی محمد عیسیٰ ،طوفان خان اچکزئی کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کاکہناتھاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت معصوم کشمیری عوام پر ظلم کررہی ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کبھی بھی بزور طاقت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا،ہر پاکستان اور بلوچستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے ،ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نہ صرف ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آزادی کے حصول کے لئے آج تک دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ شہریوں نے بھارتی پرچم بھی نذرآتش کردی ۔
()()()
خبرنامہ نمبر392/2019 
ڈیرہ بگٹی 05فروری :۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسیر خان بازئی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ہم پوری قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے ھوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع بھر میں ریلیوں اور تقر یبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسیر خان بازئی ،قبائلی عمائدین ،مختلف محکوموں کے آفسیر ا ن ور اسکولز کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طلباء نے اس دن کے مناسبت سے تقادیر ،نغمے او رٹیبلو ز پیش کر کے حاضرین سے خوب دادرسی وصول جبکہ تقریب کے آفیسران میں شا ندار پرفا ر مینس والے طلباء میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے بعدازاں تقریب نے ریلی کی شکل اختیار کرلی ،ریلی ڈگری کالج سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوگئی،،مقررین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی پتھر پر لکیر ھے اور بنئیے کو ہماری جنت یعنی کشمیر سے نکلنا ہی ہوگا اس موقع پر فضا ،بٹ کے رھے گا ہندوستان اور کشمیر بنے گا پاکستان، کے نعروں سے گونجتی رہی۔
()()()
خبرنامہ نمبر393/2019 
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر ) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ ہم سب کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہیں او رکشمیر بنے گا پاکستان یہ ہم سب کا عزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار مونسپیل کارپوریشن ہال میں منعقدہ یو م یکجیتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کی حق خود ادادیت کے حصول کے لئے مصائب وآلام برداشت کرتے ہوئے لا زاوال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ہمیں کشمیر یوں کو ان کے حق خو دا دادیت کے حصول کی جد و جہد میں سیاسی خلاقی اور سفارتی حما یت جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور کشمیریوں کی عظیم الشان جد وجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر تقریری مقابلے ہو تے اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے کا میاب مقررین انعامات تقسیم کئے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر394/2019 
قلعہ سیف اللہ 05فروری :۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ، سیف اللہ کھیتران نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل یواین او کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، حق خودارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس مسئلے کو امن اورحقوق کے علمبردار بین الاقوامی اداروں کو سنجیدگی سے لیناچاہیئے۔ انہوں نے یوم کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کا شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اہل کشمیر کو استصواب رائے کا مسلمہ حق دینے کی بجائے الٹا ان پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں جو مہذب دنیا کا شیوہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پر فوجی بربریت بھارت کے جمہوری چہرے کا بدنما داغ بن چکی ہے مگر ظلم اور طاقت کے بل بوتے کسی قوم کو محکوم نہیں بنایا جا سکتا جابرانہ ریاستی اقدامات سے آزادی کشمیر کی جدوجہد کو دبانا ممکن نہیں۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر395/2019 
مو سی ٰ خیل05فروری :۔ڈپٹی کمشنر مو سی ٰ خیل منیراحمد کاکڑ نے کہا کہ کشمیر کے مسلہ کو حل کرنے کے لئے اقوم متحددہ اپنی تمام تر کو شیں برائے کار لا ئے کشمیر ی عوام عر صہ درازس سے ظلم و جبر کار شکار ہے ۔ہزاروں عورتوں اور بچوں نے اپنے جانوں کا ناظرانہ آزادی کے لئے پیش کیا ہم اپنے کشمیر ی بھائیوں کے داد رسی کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے نگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مو سی ٰ خیل میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا ۔اس موقع پر ضلع آفیسران قبائلی وعمائد ین او ر لوگوں بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مو سی خیل نے کہا کہ ہم کشمیر یوں پر ظلم اور اگز برداشت نہیں کر سکتے اس مسلہ کا حل چائیے ہیں کشمیر پاکستان کا شہرگ ہے اور کشمیر پاکستان بنے گا ۔اس میں کوئی سمجھو تہ نہیں کرے ینگے ۔ کشمیریوں کے لازوال قربانیاں رہگا ں نہیں ہونگے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر396/2019 
. کوئٹہ 05فروری :۔ڈئر یکٹر نظا مت و ثقافت بلوچستان اصغر علی بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ہمارے دل کے دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ دھڑ کتے ہیں ۔ہم ان کے دُکھ سو کھ میں برابرکے شریک ہیں ۔اور ہمشہ ان کے ساتھ رہنگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظامت ثقافت بلوچستان کے آرٹ گیلری میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے فوٹو گرافیگ نمائش سے کی ۔انہوں نے مزید کہا کے اس نمائش کا مقصد عالمی ضمیر تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچانا او ربھارتی جاریت کے خلاف عالمی سطح پر رائے عامہ کو بیدار کرنا ہے پاکستانی عوام کے دل کشمیر یوں کے ساتھ دھر کھتے ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خدا رحیم نے کہاکہ نظامت ثقافت کا مقصد بھی یہی ہے کے ایسے خا ص دنوں میں نمائش کا اہتما م کرنا عوا م کو اگاہی دینا اور حکومتی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کے انفارمیشن آفیسر عبدالجبار بابر دیگر کثہر تعداد میں شریک تھے ۔
()()()

خبرنامہ نمبر397/2019 
. نصیر آباد 05فروری :۔صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کاوژن پڑھالکھا اورصحت مند بلوچستان ہے جس کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے تعلیم اورصحت کے شعبے میں مزیدبہتری لانے کیلئے صوبائی حکومت کوئی کسرنہیں چھوڑرہی عوام کے بنیادی مسائل کے تدارک اورصحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے صحت مندانہ زندگی کی فراہمی کیلئے ہم سب کو ملکرعملی جدوجہد کرنی ہے تاکہ صحت کی سہولیات فراہم ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منجھوشورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ نصیرآباد ڈاکٹرحماداللہ زہری ایم این سی ایچ کے کوآرڈینیٹرسعیداحمد لاشاری سمیت دیگر افرادبھی موجودتھے اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹرحماداللہ زہری نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کی احکامات کی روشنی میں منجھوشور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا ہے فری میڈیکل کیمپ میں پانچ سوکے قریب مریضوں کی اوپی ڈی کی گئی جہاں پرمریضوں کا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی کیمپ میں ماہرامراض چشم ،ماہرامراض اطفال،اورجلدی امراض کے ماہرڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر ینگے یہاں کی غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا مستقبل قریب میں بھی اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جاتارہے گاانہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کرنے کا تہہ کررکھا ہے عوام کو تعلیم اورصحت کی سہولیات یکسرفراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے انہوں نے کہاکہ جہالت کے خاتمے اورصحت مند ماحول کی فراہم کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔
()()()
خبرنامہ نمبر398/2019
ژوب05فروری :۔ضلع ژوب میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ژوب کے دفتر سے ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکا ء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی ۔بعد میں مولانا سید شمس الدین شہید چوک پرریلی کے شرکا ء سے ڈپٹی کمشنر عبد الجبار بلوچ ،ایڈمنیسٹریٹرمیونسپل کمیٹی عبد الجمید بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان محمد عارف کاکڑ ،ڈی ایچ اوڈاکٹر مظفر شاہ،بخت میر خوستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ۔پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی ہر فورم پر اخلاقی و سیاسی حمایت کرتے رہیں گے۔
()()()

خبرنامہ نمبر399/2019 
دُکی05فروری: ۔ڈپٹی کمشنردُکی اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادیوں کی روشنی میں کشمیریوں کی حق خوداداریت تسلیم کی جائے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس دکی میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شورہ کے رکن فضل الر حمن ترین ،تحریک نوجوانان کے نصراللہ نادی ،حاجی سعیداللہ ناصر ،ڈی ایس پی عثمان غنی و دیگر نے خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی حق خود اداریت اور اپنے مستقبل کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری بھائیوں پر بھاری مظالم کی انتہا ہوگئی ہے مگر کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں ،پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان بن کرر ہے گا کشمیریو ں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی اپنی آزادی اور حق خوداداریت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کے امنگوں اور خواہشات کے مطابق نا گزیر ہے ،خطے میں تب امن آئیگا جب کشمیر آزاد اور بھارتی مظالم بند ہو نگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔کشمیر پر بھارتی جاریت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا ں کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے نوٹس لے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔
()()()
خبرنامہ نمبر 400/2019
موسیٰ خیل05فروری :۔یوم یکجہتی کے سلسلے میں ضلعی ہال موسیٰ خیل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل منیر احمد خان کا کڑ تھے ،ضلعی افسران وقبائلی عمائدین اور مختلف طبقوں کے لوگوں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر دراصل یاد ہے ان لازوال قربانیوں کی جو آزادی کیلئے کشمیری برداشت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی مشکل سے مشکل تر بنائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو کشمیریوں کی حمایت میں ایک بھرپور عوامی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی حمایت جاری رکھے گے ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرانجینئر عصمت اللہ خان نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی 18قراردادیں موجود ہیں جس کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے ،پاکستان اور کشمیر دو نہیں ایک ہے اور وہ ایک مذہب ،ثقافت اور روایات کے ذریعے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔تقریب سے عالم خان صدر پاکستان تحریک موسیٰ خیل ،نیک دین جنرل سیکرٹری جے ٹی اے ،عبداللہ جان سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی ،شمس موسیٰ خیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر موسیٰ خیل اور عبدالرحیم کیھتران نے بھی خطاب کیا۔
()()() 

پریس ریلیز
کوئٹہ05 فروری : ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کے کشمیری بھائی پاکستان کے ساتھ ہیں، کشمیری بھائیوں نے اپنے حق خودارادیت کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان خیالات کا اظہار بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیر محمد ترین اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر یاسر فہیم نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ نمائشی ہاکی میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل امجد ستی ، ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ شیر محمد ترین نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب اپنی مدد آپ کے تحت کامیاب نمائشی میچ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر جو کہ پورے ملک میں منایا جا رہا اور اس موقع پر بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی پذیرائی اور ترقی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے صوبے کے نوجوانوں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، انہوں نے صوبے میں ہاکی کے فروغ کے لیے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ قبل ازیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ہاکی میچ منعقد کیا گیا جو کہ بلوچستان وائٹس اور بلوچستان کلر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ یہ میچ بلوچستان وائٹس نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ اس میچ میں فیصل اور عبدالولی نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ احسن جلیل اور محمد علی جیوری میں شامل تھے۔آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment