HomeNews04-10-2019 Friday (File No.1)

04-10-2019 Friday (File No.1)

04-10-2019 Friday (File No.1)

خبر نامہ نمبر3304/2019
کوئٹہ 04اکتوبر :۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی نے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ شعر اءوادبا نے اپنے فکر وقلم کے ذریعے معاشر ے میںتہذیب و شاہستگی پر مبنی رو یوں کو تشکیل اور معا شرے میں کر دار سازی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔یہ بات خو ش آ ئند ہے کہ بلوچستان میں شعر وادب کا خرافات وتہمات کے خلاف مزاحمت اور ترقی پسند خیالا ت وافکا ر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے انہوں نے اہل علم ودانش پر زور دیاکہ وہ گلو بل ویلیج میں اپنی قوم کی حقیقی اور انسان دوستی پر مبنی شاندار اقدار اور تصو یر کو اُجاگر کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میںبلوچی اکیڈمی کے چیئرمین ممتاز یوسف کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلوچی اکیڈمی نے گورنر بلوچستان کو اپنی کارکر دگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی اکیڈمی اپنی تاریخ جو چھ عشروں پر مشتمل ہے میںتقریبا ً پانچ سوز یادہ کتابیں شائع کی ہے ۔وفد نے گورنر بلوچستان بلوچی اکیڈمی اور اہل علم وقلم کو درپیش مشکلا ت سے بھی آگاہ کیا ۔گورنر نے ان کے مسائل وہ مشکلات کو غور سے سُنا اور اُن کے پا ئید ار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3305/2019
کوئٹہ4اکتوبر:۔چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر نے کہا کہ تمام ملازمین اختیارات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں اور صوبے و ملک کی دیرپا ترقی ،خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے صوبائی حکومت ملازمین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم بلوچستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔اور ملازمین بھی صوبے کی ترقی میں دن رات محنت اور لگن سے کام کریں کیونکہ یہ ہم سب کا صوبہ ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔سرکاری ملازمین بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار اور عوام کی خدمت کو اپنا شعاربنا ئیں ۔چیف سیکرٹری کا مزید کہنا ہے کہ سروس ڈیلیوری اور اداروں کی مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں وہ بہت جلد تمام محکموں کا تفصیلی دورہ کریں گے۔قبل ازاں چیف سیکرٹری بلوچستان نے سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف بھی لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3306/2019
کوئٹہ 04اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے ۔صوبہ کے بے روزگار نوجو انوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو برو ئے کار لایا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقے عوام کو درپیش مسائل کے حل ،روز گار کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے کسی کو بھی مایو س نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے عین کے مطابق عوام دوست پا لیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام اُن ثمرات سے بہر ہ مند ہورہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال کررکھا ہے ۔ ان وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے ٹھوس بنیاد وں پر بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ۔میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں خاص طور پر محکمہ داخلہ میں تمام بھرتیاں شفا ف انداز اور میرٹ پر کی جارہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3307/2019
کوئٹہ 04اکتوبر:۔صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ ہماری فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔وطن کی بقاءکے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں ضلع لورالائی میں ایگل فورس پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں۔گزشتہ دنوں لورالائی میں پیش آنے والے واقعے میں بھی ہمارے سیکیو رٹی کے جوانوں نے جانوں پر کھیلتے ہوئے ملک دُشمنوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کو کسی صورت دہشتگردی کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایسے واقعات سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذ ہب نہیں ہوتا جبکہ دہشت گردوں کا توانسانیت سے ہی کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے لو رالائی واقعے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار غلام محمد محمد حسنی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کوجلدصحت کاملہ عطاکرئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ04اکتوبر:۔محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن و ایمپلائز یونین نے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل شاہ عرفان غرشین کی خالہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے محکمہ کے افسران و اہلکاروں نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جواز ورحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ04اکتوبر:۔سید عظیم شاہ مرحوم کی زوجہ محکمہ صحت کے طارق شاہ،سید خالد محمود شاہ کی والدہ،کیسکو کے شاہ جہاں اور محکمہ خوراک کے شاہ زمان،محکمہ زراعت کے حبیب اللہ شاہ اور عطاءاللہ شاہ کی خوش دامن اور ڈی جی محکمہ تعلقات عامہ شاہ عرفان غرشین کی خالد اور محکمہ تعلیم کے عباد اللہ شاہ غرشین کی چچی گزشتہ دنوں وفات پاگئی تھیں ان کی فاتحہ خوانی غرشین منزل کلی نمبر 5فیصل ٹاو¿ن پر بروری روڈ کوئٹہ میں 5اکتوبربروز ہفتہ اور 6اکتوبربروز اتوار کو ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment